14/06/2025
**"ہماری ثقافت کی عزت، ہماری ذمہ داری!"**
کیا ہم دیکھتے رہیں گے کہ ٹک ٹاک، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہماری تہذیب کا مذاق اڑایا جائے؟ کیا ہم خاموش بیٹھے رہیں گے جب ہماری نئی نسل کو گمراہ کرنے والے غیر اخلاقی اور غیر قانونی لائیو ویڈیوز وائرل ہوں؟ نہیں! اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اٹھ کھڑے ہوں!
**FIA کے سائبر کرائم ونگ کو ایک خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم کی ضرورت ہے** جو 24/7 سوشل میڈیا کی لائیو اسٹریمنگ اور ویڈیوز پر نظر رکھے۔ ہمیں ایسا نظام چاہیے جو فوری طور پر ان تمام گندی حرکتوں کو بلاک کرے جو ہماری معاشرتی اقدار کو تار تار کر رہی ہیں۔ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو بگڑتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے!
**ہر وہ ویڈیو جو ہماری ثقافت کو بدنام کرے، ہر وہ لائیو اسٹریم جو ہماری روایات کی توہین کرے، اس کے خلاف فوری ایکشن ہونا چاہیے۔** ہم قانون کی طاقت سے ان تمام لوگوں کو سزا دلوا سکتے ہیں جو پاکستان کی عزت کو داغدار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
**ابھی اٹھو! رپورٹ کرو! **