09/09/2025
حیدرآباد میں برسات کی تیاریوں کا پول کھل گیا – انتظامیہ اور نمائندوں کی غفلت بے نقاب
برسات کی پیشنگوئی اطلاعات کے باوجود حیدرآباد کی ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندے عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آئے۔ ہر سال کی طرح اس بار بھی وعدے اور دعوے تو بہت کیے گئے مگر عملی اقدامات کہیں نظر نہ آئے۔
نالوں کی صفائی: کروڑوں روپے کے بجٹ کے باوجود شہر کے بڑے نالوں کی صفائی نہ ہو سکی، نتیجتاً بارش کے بعد ہی گلیاں اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔ مجبورن بارش کے دوران وادھو واھ کی صفائی کی جاری ہے
شہر کے متعدد مقامات پر ڈسپوزل پمپس پہلے ہی خراب تھے لیکن نہ ان کے موٹر تبدیل کیے گئے اور نہ ہی جنریٹر فراہم کیے گئے، جس سے پانی کی نکاسی مزید متاثر ہوئی۔
برسات کے پانی کے نکاس کے لیے موجود واہہ اور راستوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث پانی جمع ہوتا گیا اور نکاسی کا نظام مفلوج ہو کر رہ گیا۔
اس نااہلی کا خمیازہ شہریوں کو بھگتنا پڑا۔ قاسم آباد، لطیف آباد اور دیگر نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔ گھروں، بازاروں اور سڑکوں میں پانی داخل ہو گیا، ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوا اور بیماریاں پھیلنے کے خطرات بڑھ گئے۔