
19/07/2025
ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی کی علامہ اقبال ٹیچنگ اسپتال آمد، زخمی اہلکار کی عیادت، شہید اہلکار کے اہلِ خانہ سے تعزیت
ڈیرہ غازی خان پولیس کے ڈولفن اسکواڈ کے بہادر اہلکار رئیس خان دورانِ ڈیوٹی ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں شہید ہو گئے، جبکہ ان کے ساتھی اہلکار اعجاز زخمی ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی کی علامہ اقبال ٹیچنگ اسپتال ڈیرہ غازی خان آمد . انہوں نے زخمی اہلکار اعجاز کی عیادت کی، ڈاکٹروں سے علاج کی تفصیلات معلوم کیں اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔