
18/07/2025
عوامی اپیل برائے میت کی واپسی
انتہائی افسوسناک خبر ہے کہ تحصیل تخت بھائی، عمر آباد لعل میر کلے سے تعلق رکھنے والے ہمارے بھائی مدثر نذر ولد حضرت خان، جو روزگار کے سلسلے میں عراق گئے تھے، وہاں اچانک ہارٹ اٹیک کا شکار ہوکر انتقال کر گئے۔ ان کا جسد خاکی اس وقت بھی عراق میں موجود ہے، اور میت کو پاکستان لانے پر بھاری اخراجات درپیش ہیں، جو اس غریب خاندان کے بس سے باہر ہیں۔
ایسے مشکل وقت میں ہم علاقے کے غیرت مند رہنما، سابق ایم پی اے جناب جمشید خان مہمند سے درد دل کے ساتھ اپیل کرتے ہیں کہ جس طرح آپ نے ہمیشہ اپنے عوام کے لیے قدم بڑھایا ہے، آج ایک اور بیٹے کی لاش کو واپس وطن پہنچانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ موجودہ ایم پی اے و ایم این اے صاحبان سے بھی اپیل ہے کہ حکومتی و سفارتی سطح پر فوری کارروائی کرکے میت کی واپسی کا بندوبست کروائیں اور مالی و انتظامی مدد فراہم کریں۔
یہ صرف ایک خاندان کا دکھ نہیں، یہ پورے علاقے کا درد ہے۔
آئیے! اس نیکی میں شامل ہوں۔
مدثر نذر کی میت کو جلد از جلد اس کے گھر پہنچانے میں مدد کریں۔
اللہ پاک ہمارے مرحوم بھائی کو جنت الفردوس عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔
ورثاء کا رابطہ نمبر:
📞 0316-9965705
درخواست ہے کہ اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ متعلقہ شخصیات تک یہ اپیل پہنچ سکے۔