VOP VOP is a trusted source of news and information like,Education,Health,safety, Science, environment ,politics and entertainment.

21/12/2025

📢 اہلِ خیر حضرات سے پُرخلوص اپیل 📢
جامعہ ابوہریرہ، شاخ قلی خان لکیمروت
دینی تعلیم کے فروغ اور طلبہ کی کفالت کے لیے آپ کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔
تمام مخیر حضرات سے گزارش ہے کہ صدقہ، زکوٰۃ اور عطیات کے ذریعے اس نیک کام میں حصہ لیں۔
آپ کا تعاون کسی طالبِ علم کے بہتر اور روشن مستقبل کا سبب بن سکتا ہے۔
💳 EasyPaisa کے ذریعے تعاون کریں:
👤 اکاؤنٹ نام: صفی اللہ
📱 EasyPaisa نمبر: 0300 3169740
🤲 اللہ تعالیٰ آپ کے مال اور عمل میں برکت عطا فرمائے۔ آمین
📢 براہِ کرم اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ یہ اہلِ خیر تک پہنچ سکے۔

🔊 تلاشِ گمشدگی 🔊نام:-  خان آزاد  والد  امیر حمزہ۔بھائیوں کے نام:-  مصطفیٰ خان اور مرتضیٰ۔پتہ:-  گاؤں شاخ قلی خان، تحصیل ...
21/12/2025

🔊 تلاشِ گمشدگی 🔊
نام:- خان آزاد والد امیر حمزہ۔
بھائیوں کے نام:- مصطفیٰ خان اور مرتضیٰ۔
پتہ:- گاؤں شاخ قلی خان، تحصیل سرائے نورنگ، ضلع لکی مروت، خیبرپختونخوا۔
خان آزاد جس کا ذہنی توازن خراب ہے،، پچھلے ایک ماہ سے لاپتہ ہے، وہ ایک ماہ پہلے گھر سے نکلا تھا،، لیکن ابھی تک گھر واپس نہیں آیا،، گھر والوں نے ہر جگہ تلاش کیا،، مگر کوئی سراغ نہیں ملا۔ گھر والے شدید پریشان ہیں کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہوگا۔
لہذا تمام عوام سے اپیل ہیں کہ اگر کسی نے کہیں دیکھا ہو یا کہیں نظر آئے،، تو برائے مہربانی نیچے دئیے گئے نمبرز پر رابط کریں۔
0307-5662899.
0335-3525304.
سوشل میڈیا کے تمام دوستوں،، اور میڈیا چینلز اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کری

 #شناختی کارڈکے حوالے سے نادرا کی نئی پالیسی جاریپاکستان, تازہ ترین / Leave a Comment / December 19, 2025اسلام آباد: نی...
20/12/2025

#شناختی کارڈکے حوالے سے نادرا کی نئی پالیسی جاری
پاکستان, تازہ ترین /
Leave a Comment /
December 19, 2025
اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC) مقررہ مدت کے اندر حاصل کریں تاکہ کسی بھی قسم کی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔

نادرا نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی شہری نے کارڈ مقررہ وقت میں نہ لیا تو اس کا کارڈ مستقل طور پر مسترد کر دیا جائے گا۔

اس صورت میں شہری کو نئے کارڈ کے لیے دوبارہ درخواست جمع کرانی ہوگی اور متعلقہ فیس ادا کرنی ہوگی۔

نادرا نے شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کہا ہے کہ وہ پاکستان آئی ڈی موبائل ایپ استعمال کریں یا ہوم ڈلیوری سروس کا انتخاب کریں تاکہ شناختی کارڈ براہِ راست گھر پر وصول کیا جا سکے اور دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہ پڑے۔

اس کے ساتھ ہی نادرا نے قومی شناختی کارڈ کے حصول کے لیے نئی پروسیسنگ فیس اور ٹائم لائنز بھی جاری کر دی ہیں:

عام سروس: درخواست دینے والوں کے لیے مفت، پروسیسنگ کا وقت 15 دن
ارجنٹ سروس: درخواست پر عمل 12 دن میں، فیس 1,150 روپے
ایگزیکٹو سروس: درخواست پر عمل 6 دن میں،
فیس 2,150 روپے
نادرا نے شہریوں سے تاکید کی ہے کہ وہ وقت پر اپنے کارڈ وصول کریں تاکہ کسی اضافی فیس یا پیچیدگی سے بچا جا سکے۔
یہ اقدام شہریوں کو سہولت فراہم کرنے اور شناختی کارڈ کے عمل کو آسان بنانے کی نادرا کی کوششوں کا حصہ ہے۔

پاکستان, تازہ ترین / Leave a Comment / December 15, 2025والدین کیلئے خوشخبری ،ب فارم میں تاریخ پیدائش تبدیل کروانے کا مک...
15/12/2025

پاکستان, تازہ ترین / Leave a Comment / December 15, 2025
والدین کیلئے خوشخبری ،ب فارم میں تاریخ پیدائش تبدیل کروانے کا مکمل طریقہ کار سامنے آ گیا

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو ب فارم پر درج تاریخ پیدائش میں ترمیم کی سہولت فراہم کر دی ہے۔

ب فارم جسے چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بھی کہا جاتا ہے پاسپورٹ کے اجرا، تعلیمی اداروں میں داخلے اور بچوں کے بین الاقوامی سفر کے لیے ایک اہم دستاویز شمار ہوتا ہے۔

نادرا کے مطابق والدین اب ب فارم کے حصول کے لیے دفاتر کے چکر لگانے کے بجائے آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں، کیونکہ ادارے نے اپنے ڈیجیٹل نظام کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد طویل قطاروں کے مسئلے کو ختم کرنا اور رجسٹریشن کے عمل کو مزید آسان بنانا ہے، جس کے تحت پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے درخواست دی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فیس ادائیگی اور فارم کی تصدیق ، نادرا نے شہریوں کیلئے آسانی پیدا کردی
نادرا نے ب فارم پر تاریخ پیدائش کی درستگی کے طریقہ کار کی بھی وضاحت کر دی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک سوال کے جواب میں ادارے نے بتایا کہ اگر ب فارم کمپیوٹرائزڈ برتھ سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر جاری کیا گیا ہو تو والدین کو سب سے پہلے متعلقہ یونین کونسل سے تاریخ پیدائش کی تصحیح کروانا ہوگی۔ اس کے علاوہ شہری درست تاریخ پیدائش کے ثبوت کے ساتھ کسی بھی نادرا رجسٹریشن سینٹر سے بھی رجوع کر سکتے ہیں، جہاں اصل سفری دستاویزات، تعلیمی اسناد، سروس ریکارڈ یا میڈیکل ریکارڈ کو قابل قبول ثبوت کے طور پر تسلیم کیا جائے گا۔

نادرا نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی قسم کی تصحیح کی درخواست دینے سے قبل تمام دستاویزات کی درستگی اور تصدیق کو یقینی بنایا جائے تاکہ درخواست پر کارروائی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔ آن لائن طریقہ کار کے تحت والدین پاک آئی ڈی ایپ پر اکاؤنٹ بنا کر یا لاگ ان ہو کر ب فارم کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، مطلوبہ معلومات اور دستاویزات اپ لوڈ کرنے کے بعد فنگر پرنٹس کی تصدیق مکمل کی جاتی ہے، جس کے بعد ب فارم کو براہ راست ایپ کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے

15/12/2025
15/12/2025
15/12/2025

دجال کے پیروکاروں میں بڑی تعداد اُن لوگوں کی ہوگی جو علم کا دعویٰ کرتے ہوں گے۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ فتنوں کے دور میں حق اور باطل گڈمڈ ہو جائیں گے، اور بہت سے لوگ دنیاوی مفاد کی وجہ سے خاموشی اختیار کر لیں گے۔

سب سے افضل جہاد یہ ہے کہ ظالم حکمران کے سامنے کلمۂ حق کہا جائے۔
📖 (سنن ابوداؤد، ترمذی)

اگر کوئی شخص ظالم کے سامنے حق بات کہنے کی ہمت نہیں رکھتا،
تو کم از کم اس کی تعریف اور حمایت بھی نہ کرے،
کیونکہ ظلم پر خاموشی اور تعریف، دونوں جرم میں شراکت بن جاتی ہیں۔

قرآن کہتا ہے:

> “اور ظالموں کی طرف نہ جھکو، ورنہ تمہیں آگ آ لے گی”
📖 (سورۃ ہود: 113)

📍 ڈیرہ اسماعیل خان/پنیالہ — افسوسناک خبرذرائع کیمطابقتھانہ پنیالہ پولیس کی گاڑی پر کالج کے مقام پر حملہ کیا گیا۔حملے میں...
03/12/2025

📍 ڈیرہ اسماعیل خان/پنیالہ — افسوسناک خبر
ذرائع کیمطابق

تھانہ پنیالہ پولیس کی گاڑی پر کالج کے مقام پر حملہ کیا گیا۔
حملے میں 3 بہادر پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

شہداء کے نام:
▪️ اے ایس آئی گل عالم
▪️ کانسٹیبل رفیق
▪️ ڈرائیور سخی جان

انا للہ وانا الیہ راجعون
اللّٰہ پاک شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا کرے۔

اسوقت جنوبی پشتونخوا کے بنوں، لکی مروت، ٹانک، ڈی آئی خان اور وزیرستان میں بدامنی کی صورتحال تشویشناک حد تک بڑھ رہی ہے۔
اب وقت ہے کہ عوام اور سیاسی پارٹیز تمام سیاسی احتلافات کو پس پشت ڈالکر اور أپسمیں مل کر امن کے لیے متحد ہونا ہوگا۔

#افسوسناک #پنیالہ #بدامنی #سیکیورٹی #امن

30/11/2025


:ذرائع کیمطابق
یہ ویڈیو اسلام آباد کے نواحی علاقے کی
ہے، جہاں قرض کے معاملے پر پہلے جنازے پر لڑائی ہوئی۔ مرحوم کی اولاد نے قرض اپنی ذمہ داری میں لینے سے انکار کیا تو مقامی افراد نے تدفین کی اجازت نہ دی۔ پولیس کی موجودگی کے باوجود صورتحال قابو میں نہ آ سکی اور فائرنگ بھی ہوتی رہی۔ خدارا! اتنا ہی قرض لیں جتنا آپ ادا کر سکیں۔

28/11/2025

Address

Al-Rawda

Telephone

+966592906114

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when VOP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to VOP:

Share