13/05/2024
سعودی عرب ۔ سکل سیکھو۔۔۔
آج سے 15 سال پہلے سعودی عرب لیبر کے لیے دنیا کا سب سے بیسٹ ملک تھا ۔
اور دنیا کا سب سے سستا اور ٹیکس فری ملک تھا ۔
تیل کی قیمت پینے والے پانی سے آدھی تھی اور بڑی بڑی ورکشاپس کی بجلی کا بل تین چار سو آیا کرتا تھا جہاں بڑی بڑی ہیوی مشینری 12 گھنٹے چلا کرتی تھی۔
یہاں یہ عالم تھا کہ جو چیز جہاں پیدا ہوتی تھی وہاں بھی اتنی سستی نہیں تھی جتنی سستی کر کے یہ اپنی عوام کو دیتے تھے ۔
اور تب آزاد ویزے کی حیثیت سرکاری نوکری والی دلہن کی طرح ہوا کرتی تھی ۔
چار پانچ ہزار میں دو سال کا اقامہ لگتا تھا ۔یوں سمجھو دو سال میں ڈیڑھ سے دو مہینے کی کمائی اقامے پر لگتی تھی باقی دو سال مزے ۔
پھر سعودی عرب نے بھی دنیا کی ریس میں شامل ہونے کا سوچا اور خود کو آنے والے وقت کے لیے سکیور کرنے کا سوچا ۔
یہاں %90 سعودیوں کا ذریعہ معاش اپنے عمال سے منتھلی تھا ۔
پھر سعودی عرب بدل گیا اب سعودی اے سی کا کام کرتا ہے بہت ساری نرسیں سعودی ہیں۔ ہر شعبے میں آپ کو یہ نظر آئيں گے ۔
ہاں لیبر کے بہت اچھے قانون بھی متعارف ہوئے کہ کمپنی سیلری لیٹ کرتی ھے تو اسے جرمانہ ہو جاتا ۔
مگر اب مہنگائی ٹرپل ہو چکی 100 کی چیز خریدنے پر 15 فیصد ٹیکس ہے پیٹرول ڈھائی ریال لیٹر ہو چکا ہے جو ٹینکی کبھی تیس ریال کی فل کروایا کرتے تھے اب 170 میں ہوتی ہے ۔ اقامہ کی فیس بچانے اور دیگر خرچوں سے بچنے کے لیے سستے ویزوں کی۔طرف زیادہ رجحان ہوتا ہے اور یہ نہیں سوچتے کہ اس ویزہ کا نقصان کیا ہو گا
اب دو تین قسم کے ویزوں پر فیس ہزار ریال ہے جیسے گھر کا ڈرائیور اور گھر کا چوکیدار ۔ اب ہر کسی کا فوکس ان ویزوں پر ہو گیا کہ چلیں یہ والے ویزے لے کر آ جاتے ہیں مگر ان ویزوں پر دوسرے کام کرنا غیر قانونی ہے۔ تو بہت عجیب صورت حال ہے بہتر ہے کمپنی کے ویزے پر اؤ ۔
خارجیوں کے ساتھ ساتھ سعودیوں کو بھی سختیاں برداشت کرنی پڑ رہی ہیں مگر حکومت نے اپنا انحصار تیل سے ختم کر دیا ہے ۔
اور اب آزاد ویزے والے کی حیثیت شادی میں بن بلاے مہمان جیسی ہو گئی ہے ۔
مجھے روز کوئی نا کوئی مسج آتا ہے کہ بھائی کام نہیں ہے کوئی جهگاڑ کرو ۔
اس لیے اوپر بھی یہی لکھا ہے کہ ایک تو کسی کمپنی کے ویزے پر آؤ یا پھر بہت زیادہ سکلز سیکھ کر آؤ کہ کوئی بھی کمپنی آپکو اپنا لے ۔
ہمارے لوگ بنا کام سیکھے آ جاتے ہیں پھر کام ڈھونڈھتے ہیں ۔ اور ادھر کام کے حالات ہی بہت خراب ہیں اللّٰہ پاک سب پردیسیوں پر اپنا خصوصی کرم فرمائے