AK Brothers

AK Brothers زندگی جہد مسلسل ہے تماشا تو نہیں
وہی جیتتے ہیں جو رہتے ہیں طوفانوں
(1)

31/05/2025
06/05/2025

خوشخبری خوشخبری خوشخبری
کل انشاءاللہ فری میڈیکل کیمپ ہوگا جس میں ہر قسم بیماری کے متعلق ڈاکٹر حضرات موجود ہونگے ۔ ہر ایک شے بالکل مفت ہوگا ۔ ایکسرا ٹیسٹ دوائی وغیرہ سب کچھ مفت بالکل مفت ہونگے ۔۔ پلاسٹر کا سسٹم بھی ہوگا۔۔ بچوں اور عورتوں کے پیچیدہ مسائل و بیماری کیلئے چیک اپ ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ دوائیں بھی ملیں گے ۔۔ مردانہ مسائل بیماریوں کے متعلق بھی ڈاکٹرز موجود ہونگے۔ شوگر مریض بلڈ پریشر مریض اور معدہ کے مریض بھی تشریف لائے ۔۔ دانتوں کے مریض بھی یہاں بالکل مفت علاج کرسکتے ہیں۔۔ ہر قسم بیماری سے متعلق مریضوں کیلئے ہر قسم کی سہولیات فراہم کریں گے ۔۔ یہ کیمپ جدران ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے ہوگا۔۔۔

آج پشاور پریس کلب کے سامنے مظلوم اہل سنت بگن دھرنا میں اپنے مطالبات کے حق میں 14 دن پوری ہو گئے اور چھٹا افطاری بھی دھرن...
09/03/2025

آج پشاور پریس کلب کے سامنے مظلوم اہل سنت بگن دھرنا میں اپنے مطالبات کے حق میں 14 دن پوری ہو گئے اور چھٹا افطاری بھی دھرنے میں کیا۔ افطاری کے بعد علاقے میں امن خوشحالی اور ترقی کے لئے دعائیں مانگیں گئے

اعلان فوتگیماسٹر جناب اسحاق صاحب اور ماسٹر جناب عبدالجلیل صاحب کا والد صاحب جناب محمد اسماعیل خان قمر بنگش صاحب اللہ کو ...
09/03/2025

اعلان فوتگی
ماسٹر جناب اسحاق صاحب اور ماسٹر جناب عبدالجلیل صاحب کا والد صاحب جناب محمد اسماعیل خان قمر بنگش صاحب اللہ کو پیارے ہوگئے جس کی نماز جنازہ آج اتوار کو 5.15 کو نصیر پور پشاور میں ادا کی جائیگی۔۔ اناللہ و انا الیہ راجعون

07/03/2025

ضلع کرم بگن متاثرین کا پچھلے 13 دنوں سے پشاور پریس کلب کے سامنے دھرنہ جاری ہے۔ بگن کو لشکر کشی میں جلانے کے اب تک معاوضہ نہ ملنے، لوئر کرم بگن، مندوری، اوچت بے گناہ افراد کی گرفتاری، خواتین اور بچوں پر تشدد کے خلاف رمضان المبارک میں بھی دھرنہ جاری ہے دھرنے میں موجود شرکاء کی قیادت بحالی ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین نوروز خان، صدر خیالی الرحمان، سنی ایجوکیٹیڈ کونسل کے صدر سمیع اللہ سماجی کارکن کوثر عالم اور دیگر کر رہے ہیں۔ احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا 22 نومبر کو بگن پر لشکر کشی کی گئی لوگوں پر ظلم کے پہاڑ بھری کردی لیکن اس میں ملوث ایک دہشتگرد کو بھی سزا نہیں ملی ہے اور نہ ہے بگن کے متاثرین کو ریلف ملا ہے جبکہ اب حکومت نے ان علاقوں میں سرچ اینڈ کلیرنس آپریشن بھی کیا ہے لیکن اب حکومت نے علاقہ کو مکمل طور پر خالی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں میں خوف کا فضاء قائم ہے پولیس گھروں کے اندر گھس کر چادر اور چاردیواری کو پامال کرتے ہوئے بزرگ، بچے اور بے گناہ افراد کو گرفتار کرکے ان پر تشدد کیا جارہا ہے جو مکمل ظلم اور ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کہ مقامی لوگ ہمیشہ امن پسند رہے ہیں کبھی بھی کسی دہشتگردانہ کاروائی میں ملوث نہیں رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ 17 فروری کو کنوائی پر حملہ میں روڈ پر ہوا اور ملوث افراد آرام سے چلے گئے جبکہ لوگوں کو گھروں اور مسجدوں سے زبردستی سے نکال کر گرفتار کیا اور ان پر تشدد کیا گیا جس میں رہا ہونے والے افراد ابھی بھی ہسپتالوں میں زیر علاج ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بگن پر لشکر کشی ہوئی جس میں لوگوں کو زندہ جلایا بازار اور گھروں کو لوٹا گیا لیکن اس میں ایک بندے کو بھی ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ اسی طرح کنوائی پر حملہ کرنے والے ایک فرد کو بھی گرفتار نہیں کیا جاتا جبکہ عام شہریوں اور سکول کے بچوں کو گرفتار کیا جاتا ہے پوری علاقے کو یرعمال بنایا جاتا ہے خواتین اور بچوں پر گولہ بھاری کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کریم میں گرفتار افراد کو حبس بے جا میں رکھیں گئے ہیں نہ ان کو افطاری ملتی ہے اور نہ سحری ملتی ہے اور نہ ہی ابھی تک عدلت میں پیش کئے ہیں۔ جبکہ ابھی تک بگن پر ہونے والے ظلم کے خلاف حکومت بھی خاموش ہے اور نہ ہی ابھی تک ان کا آزلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کنوائی پر حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے لوئر کرم اہلسنت کے 13 گاڑیوں سمیت دو گھروں کو بھی جلائے گئے جو ظلم اور ناانصافی ہے۔انہوں نے کہا کہ 17 فروری کو کنوائی پر حملے کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس میں سیکورٹی فورسز شہید ہونے والے اہلکار پر دلی افسوس ہے۔ اور کنوائی پر حملہ کرنے والے ملوث افراد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ضلع کرم میں اسلحہ موجود ہو تب تک امن ناممکن ہے۔ لوئر کرم سے اسلحہ جمع کیا گیا اور اپر کرم والے اسلحہ جمع نہیں کرتے۔ انہوں نے دھمکی دیدی کہ اگر حکومت نے آپریشن کا فیصلہ واپس نہیں لیا یا زبردستی سے لوگوں کو بے دخل کردیا تو سارے لوگ چھپری کے مقام پر تورغر میں مین ٹل پاڑہ چنار روڈ مکمل طور پر بند کرینگے۔

بگن دھرنا رمضان المبارک کے مہینے میں بھی جاری بگن کے نہایت ہی سادہ مطالبات1. کرم میں تمام فریقین سے اسلحہ بلا تفریق لیا ...
07/03/2025

بگن دھرنا رمضان المبارک کے مہینے میں بھی جاری
بگن کے نہایت ہی سادہ مطالبات
1. کرم میں تمام فریقین سے اسلحہ بلا تفریق لیا جائے
2. تمام مورچے اور بنکرز مسمار کئے جائے
3. بگن کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے
4. بگن پر لشکر کشی کرنے والوں کو سزا دی جائے
4 تمام بے گناہ قیدیوں کو جلد سے جلد رہا کیا جائے ۔

اب حکومت اپنا رٹ قائم کرکے بگن دھرنا مطالبات پورے کرلے

Address

Dammam

Telephone

+923025198397

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AK Brothers posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share