Gujrat Ka Niazi اکاش نیازی

Gujrat Ka Niazi اکاش نیازی 🌍 "Gujrat ka Niazi | اکاش نیازی – A fearless voice from Gujrat, speaking truth with courage. Truth, justice, and awareness – this is our mission."

Dedicated to authentic news, real stories, and raising the voice of people.

15/10/2025

🚨 دولت نگر چنڈالہ میں خونی ڈکیتی — بوڑھی خاتون قتل 🚨
دولت نگر گاؤں چنڈالہ میں دوران واردات سفاک ملزم نے بوڑھی خاتون کو قتل کر دیا 💔
ملزم گھر سے تقریباً 12 لاکھ روپے مالیت کے زیورات لے اڑا۔
پولیس نے خونی ڈکیتی کے مرکزی ملزم کو ٹریس کر لیا — مقدمے میں اہم انکشافات سامنے آئے۔
تفصیلات اس رپورٹ میں — آکاش نیازی

15/10/2025

سرونکی گجرات میں معذور بچوں کے مفت علاج و نگہداشت کے لیے پنجاب کا سب سے بڑا منصوبہ مریم ویلفیئر سینٹر شروع کر دیا گیا۔
🏥 تنویر احمد منہاس انسانیت کی خدمت کے مشن پر گامزن، معذور بچوں کے لیے مسیحا بن گئے۔
یہ منصوبہ 2 سال میں مکمل ہوگا جبکہ بزرگ شہریوں کے لیے اولڈ ایج ہوم بھی تعمیر کیا جائے گا۔
👨‍👩‍👧 گجرات میں انسانیت کی خدمت کی نئی مثال قائم۔
تفصیلات اس رپورٹ میں — اکاش نیازی

09/10/2025

📍 گجرات سے شاندار خبر!
سرونکی میں معذور بچوں کے مفت علاج اور نگہداشت کے لیے پنجاب کا سب سے بڑا منصوبہ “مریم ویلفیئر سینٹر” شروع کر دیا گیا۔
تنویر احمد منہاس نے انسانیت کی خدمت کا نیا باب رقم کر دیا 💚
یہ منصوبہ دو سال میں مکمل ہوگا جبکہ بزرگ شہریوں کے لیے اولڈ ایج ہوم بھی تعمیر کیا جائے گا۔
واقعی یہ اقدام گجرات کے لیے فخر کی بات ہے۔

08/10/2025

🏛️ شاہین چوک کے قریب نیا تھانہ نہ بن سکا، عوام اور تاجروں کا شدید ردعمل — سرگودھا روڈ پر قانون کی عملداری خطرے میں!

08/10/2025

جلالپورجٹاں ڈبل روڈ کا منصوبہ پھر رُک گیا 😡
ٹھیکیدار مشینری سمیت سوک کلاں سے غائب!
بیووالی گاؤں کی سڑک تعمیر ادھوری چھوڑ دی گئی،
جبکہ سوک کلاں سے ادھوالی، کالا چک، شاہ بھولا اسٹاپ تک ڈبل روڈ اب صرف خواب بن چکی ہے۔

📍 عوام کا مطالبہ: “3 سال گزر گئے، مگر سڑک مکمل کیوں نہیں؟”
انتظامیہ اور ٹھیکیداروں کی غفلت پر شدید احتجاج 🚨

🎥 جذبہ نیوز اینکر پرسن آکاش نیازی کی لائیو کوریج

08/10/2025

میونسپل کارپوریشن جلالپورجٹاں کے لیے 6 ارب روپے کی خطیر گرانٹ منظور 💰
یہ تاریخی فنڈز چوہدری حسین الہی اور چوہدری عبداللہ یوسف کی بھرپور کاوشوں سے حاصل کیے گئے۔

🏘️ فنڈز سے شہر میں سڑکوں کی تعمیر، نکاسی آب کے نظام کی بہتری،
اور شہری سہولیات کے متعدد منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔

📢 عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر — "یہ گرانٹ جلالپورجٹاں کی تقدیر بدل دے گی!"

🎥 رپورٹ: آکاش نیازی | جذبہ نیوز گجرات

08/10/2025

گجرات یونیورسٹی کے نواحی دیہاتوں میں بارش نے ایک بار پھر تباہی مچا دی۔
کسانوں کی تیار فصلیں پانی میں ڈوب گئیں، مالی نقصان ناقابلِ تلافی!

🚜 زمینداروں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی پچھلی بار کے نقصانات کا معاوضہ نہیں ملا،
اب نئی بارش نے اُن کی محنت پر پانی پھیر دیا۔

📢 متاثرہ کسان سراپا احتجاج — امداد اور معاوضے کا مطالبہ۔

🎥 رپورٹ: آکاش نیازی | جذبہ نیوز گجرات

08/10/2025

🚧 جلالپور جٹاں روڈ کا ٹھیکیدار پھر غائب!

ناظرین! گجرات کی جلالپور جٹاں روڈ پر ترقیاتی کام ایک بار پھر رک گیا ہے۔
یہ وہ علاقہ ہے سوکھ کلاں جہاں مشینری کھڑی تھی — مگر اب سب غائب!

📆 یہ ڈبل روڈ 2022 میں شروع ہوئی، 2025 ختم ہونے کو ہے،
مگر صرف 5 کلومیٹر کا یہ ٹکڑا اب تک مکمل نہ ہو سکا۔

❗ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بار بار ٹھیکیدار کے غائب ہونے سے
نہ صرف وقت بلکہ کروڑوں روپے ضائع ہو رہے ہیں۔

🎥 رپورٹ: آکاش نیازی | جذبہ نیوز گجرات

06/10/2025

⚠️ کوٹلہ میں پولیس مقابلے کا مبینہ واقعہ!
صحافی فیاض انجم کے بھتیجے دانش جٹ کی چھاپے کے دوران پراسرار ہلاکت ❗

📰 اہلِ خانہ کا مؤقف: “یہ مقابلہ نہیں، منصوبہ بندی کے تحت قتل ہے”
مقتول کے ورثاء نے انصاف اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

🎥 تفصیلات اکاش نیازی کی خصوصی رپورٹ میں۔

06/10/2025

🔥 کڑاڑیوالہ اور کسانہ میں بڑی سیاسی ہلچل!
چوہدری نصیر عباس سدھو کے شمولیتی اجتماعات میں اہم شخصیات اور برادریوں کی شمولیت 💪

🗣️ “حلقے میں کسی کو بدمعاشی یا غنڈہ گردی نہیں کرنے دیں گے،
سیاسی وابستگی نہیں — عوامی خدمت ہی میرا مشن ہے!” — چوہدری نصیر عباس سدھو

🎥 تفصیلات اکاش نیازی کی خصوصی رپورٹ میں۔

05/10/2025

🚨 کنجاہ میں انسانیت سوز واقعہ!
دوسری شادی کرنے والی خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا 💔

😢 شوہر، سوتن کی بیٹیاں اور بھانجا بھی ملوث — پہلے زہر پلایا، پھر تیزاب!
📱 ملزمان نے مدد کرنے کے بجائے وڈیوز بنائیں، واقعے کو خودکشی قرار دینے کی کوشش!
ایف آئی آر میں دل دہلا دینے والے انکشافات — مکمل تفصیلات اکاش نیازی کی اس رپورٹ میں۔

03/10/2025

🚨 کوٹلہ میں پولیس مقابلہ، ککرالی کا بدنام ملزم دانشا زخمی

رات گئے تھانہ ککرالی کی حدود میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ۔
ڈی ایس پی کھاریاں اور ایس ایچ او ککرالی کی زیر نگرانی ریڈ کے دوران دانش عرف دانشا ککرالی شدید زخمی ہوگیا۔
مزید تفتیش جاری ہے۔

Address

Al Khalij Street 13
Dammam
32211

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gujrat Ka Niazi اکاش نیازی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share