
15/05/2025
یہ ہیں ابو محمد الجولانی 2003 سے 2006 تک عراق میں امریکن فوجیوں سے لڑتے رہے ۔
2006 میں عراق سے امریکہ نے گرفتار کرلیا چھ سال امریکہ کے عقوبت خانوں ابو غریب،کیمپ بوکا،کیمپ کروپر میں گزارے ۔
امریکن قید سے رہائی کے بعد یہ پھر امریکی اتحادیوں کے خلاف لڑنے لگ گئے ۔
2016 میں امریکہ نے انہیں عالمی دہشت گرد ڈکلئیر کر دیا ۔
2020 میں امریکہ نے انہیں پکڑنے کیلئے معلومات فراہم کرنے والے کیلئے 10 ملین ڈالر کا انعام مقرر کر دیا ۔
آج امریکہ کو مطلوب ترین اسی “دہشت گرد “ سے ٹرمپ نہ صرف مصافحہ کر رہا ہے بلکہ انہیں ایک ملک کے منتخب صدر کے طور پر قبول بھی کر رہا ہے ۔
وقت ایک جیسا نہیں رہتا ،دہشت گرد دہشت گرد نہیں رہتا ،جہاں ملکوں کے مفادات تبدیل ہوتے ہیں وہاں دشمن دوست اور دوست دشمن بن جانے میں وقت نہیں لگتا۔