Asrar-e-Ruhaniyat 707

Asrar-e-Ruhaniyat 707 ذکر ان ﷺ کا چھیڑیئے ہر بات میں

"نعت خوانی"نعت خوانی حضور پُرنور ، شافِعِ یومُ النُّشُورصلَّی اللّٰہ تعالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کی ثنا خوانی اور مَحَ...
24/08/2025

"نعت خوانی"

نعت خوانی حضور پُرنور ، شافِعِ یومُ النُّشُورصلَّی اللّٰہ تعالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کی ثنا خوانی اور مَحَبَّت کی نشانی ہے اور حضور پُرنور صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ثنا خوانی اورمَحَبَّت اعلیٰ درجے کی عبادت اور ایمان کی حفاظت کا بہترین ذریعہ ہے لہٰذا جب بھی اجتماعِ ذکر و نعت میں حاضری ہو تو با اَدب رہنا چاہئے ۔

ربیعُ الاوَّل اسلامی سال کا تیسرا مہینہ ہے۔ یہ مہینہ فضیلتوں اور سعادتوں کا مجموعہ ہے کیونکہ وہ ذاتِ پاک جن کو اللہ کریم...
23/08/2025

ربیعُ الاوَّل اسلامی سال کا تیسرا مہینہ ہے۔ یہ مہینہ فضیلتوں اور سعادتوں کا مجموعہ ہے کیونکہ وہ ذاتِ پاک جن کو اللہ کریم نے تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا وہ عظمتوں والے نبی ، خاتَمُ النّبیین صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم اسی ماہِ مبارک میں دُنیا میں تشریف لائے اور یوں اِس مہینے کو سب فضیلتیں اور سعادتیں حضور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وا ٰلِہٖ وَسَلَّم کی ولادت کے صدقے نصیب ہوئی۔
حضرتِ سیِّدُنا امام زکریا بن محمد بن محمود قُزوَینی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : یہ وہ مبارک مہینہ ہے جس میں اللہ
پاک نےاپنے آخری نبی اپنے محبوب ﷺ کے وجود
مسعود (یعنی بابرکت ذات)کے صدقے دنیا والوں پر بھلائیوں اور سعادتوں کے دَروازے کھول دیئے ہیں اسی مہینے کی بارہ تاریخ کو حضور نبی کریم ﷺ کی وِلادت ہوئی۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

تیرے در کی حاضری کو جو تڑپ رہے ہیں آقاﷺانہیں جلد تم بلانا مدنی مدینے والے.
25/05/2024

تیرے در کی حاضری کو جو تڑپ رہے ہیں آقاﷺ
انہیں جلد تم بلانا مدنی مدینے والے.

21/05/2024

ﷺﷺﷺ

بندہ مِٹ جائے نہ آقا پہ وہ بندہ کیا ہےبے خبر ہو جو غلاموں سے وہ آقا کیا ہےمجھ کو پکڑیں جو قیامت میں فرشتے تو کہیں     ...
21/05/2024

بندہ مِٹ جائے نہ آقا پہ وہ بندہ کیا ہے
بے خبر ہو جو غلاموں سے وہ آقا کیا ہے

مجھ کو پکڑیں جو قیامت میں فرشتے تو کہیں
تُو نے دنیا میں عمل نیک کیا کیا کیا ہے

میں یہ رو رو کے پکاروں مرے آقا آنا
ورنہ اِس درد بھرے دل کا ٹھکانہ کیا ہے

میں سیہ کار جو چِلّاؤں تو غوغا سُن کر
لوگ آجائیں کہ دیکھیں یہ تماشا کیا ہے

جمگھٹا دیکھ کے مخلوق کا آجائیں حضور
آکے فرمائیں فرشتوں کو یہ جھگڑا کیا ہے

یوں کریں عرض فرشتے کہ گنہگار ہے ایک
ہم یہ کہتے ہیں اسے اب ترا منشا کیا ہے

میں جو سرکار کو دیکھوں تو پکاروں واللہ
ایسی سرکار کے ہوتے مجھے خطرہ کیا ہے

سُن کے فرمائیں مُحَمّد مرے دیوانے کو
چھوڑ دو چھوڑ دو اب اِس پہ تقاضا کیا ہے

اعظؔم اُس رحمتِ عالَم کی مَحَبّت دیکھو!
جس کی الفت ہو اگر دل میں تو کھٹکا کیا ہے

(اعلحضرت بریلوی رحمۃ اللہ علیہ کے ایک طویل واقعہ
کا اختصار۔ ماخوز از کلیاتِ اعظؔم)

کعبہ کی زینت انہی ﷺ کے دم سے   طیبہ کی رونق انہی ﷺ کے قدم سے
21/05/2024

کعبہ کی زینت انہی ﷺ کے دم سے
طیبہ کی رونق انہی ﷺ کے قدم سے

تاجدار مدینہ ﷺ نے فرمایا:" روئے زمین کا کوئی حصہ ایسا نہیں جو مجھے اپنی قبر کے لیے اِس جگہ ( مدینہ منورہ ) سے زیادہ پسند...
11/05/2024

تاجدار مدینہ ﷺ نے فرمایا:

" روئے زمین کا کوئی حصہ ایسا نہیں جو مجھے اپنی قبر کے لیے اِس جگہ ( مدینہ منورہ ) سے زیادہ پسند ہو ۔ "

آپ ﷺ نے تین بار اس بات کو دہرایا ۔

( مؤطا الامام مالک روایۃ ابی مصعب الزھری رحمھما اللہ ، کتاب الجھاد ، باب ماجاءفی فضل الشھادۃ فی سبیل اللہ ، ر 932 ، ص 364 ، ج 1، مؤسسۃ الرسالۃ ، س 1412 ھ )

سرکار مدینہ ﷺ کی ایک عادت کریمہ یہ بھی تھی کہ:

بعض باتوں کو تین بار دہراتے ، تاکہ اچھی طرح ذہن نشین ہوجائیں ۔ ( صحیح بخاری و غیرہ )

اس بات کو بھی آپ ﷺ نے تین بار دہرایا ، تاکہ ہم ذہن نشین کرلیں کہ:

روئے زمین کی سب سے پیاری جگہ " مدینہ منورہ " ہے

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج مطہرات کی قبور مبارک جو جنت البقیع میں ہیں السيدة عائشة بنت الصديق رضى الله عن...
02/05/2024

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج مطہرات کی قبور مبارک جو جنت البقیع میں ہیں
السيدة عائشة بنت الصديق رضى الله عنها
السيدة سودة بنت زمعة العامرية رضى الله عنها
السيدة حفصة بنت عمر بن الخطاب رضى الله عنها
السيدة زينب بنت خريمة الهلالية رضى الله عنها
السيدة أم سلمة بنت أبى أمية المخزومية رضى الله عنها
السيدة جويرية بنت الحارث المصطلقية رضى الله عنها
السيدة أم حبيبة رملة بنت أبى سفيان رضى الله عنها
السيدة صفية بنت حيى بن أخطب رضى الله عنها
السيدة زينب بنت جحش رضى الله عنها
والسيدة ماريا القبطية رضى الله عنها

باقی حضرت سيدة خديجة بنت خويلد رضی اللہ عنہا کی قبر انور مکہ مکرمہ میں جنت المعلی کے اندر ہے اور سيدة ميمونة بنت الحارث الهلالية رضى الله عنهما کی قبر انور مکہ مکرمہ کے قریب ایک علاقہ جسے سرف کہا جاتا ہے وہاں پر ہے
حضرت خدیجہ اور حضرت زینب بنت خزیمہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہما کا تو حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے سامنے ہی انتقال ہوگیا تھا مگر 9 بیویاں حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی وفاتِ اقدس کے وقت موجود تھیں۔ان گیارہ اُمت کی ماؤں میں سے چھ خاندان قریش کے اونچے گھرانوں کی چشم و چراغ تھیں جن کے اسماء مبارکہ یہ ہیں:
(1) خدیجہ بنت خویلد(2) عائشہ بنت ابوبکرصدیق(3) حفصہ بنت عمرفاروق (4)اُمِ حبیبہ بنت ابو سفیان(5)اُمِ سلمہ بنت ابو امیہ(6) سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا اور 4 ازواجِ مطہرات رضی اللہ تعالیٰ عنہا خاندان قریش سے نہیں تھیں،بلکہ عرب کے دوسرے قبائل سے تعلق رکھتی تھیں وہ یہ ہیں:
(1)زینب بنت جحش(2) میمونہ بنت حارث(3) زینب بنت خزیمہ''ام المساکین'' (4) جویریہ بنت حارث اورایک بیوی یعنی صفیہ بنت حیی یہ عربی النسل نہیں تھیں بلکہ خاندان بنی اسرائیل کی ایک شریف النسب رئیس زادی تھیں

فرمان مصطفٰیﷺ: ہر نبی کی ایک خصوصی دعا ہوتی ہے جسے اللہ تعالی ضرور قبول فر ماتا ہے تو ہر نبی نے وہ دعا مانگ لی ،لیکن میں...
02/05/2024

فرمان مصطفٰیﷺ: ہر نبی کی ایک خصوصی دعا ہوتی ہے جسے اللہ تعالی ضرور قبول فر ماتا ہے تو ہر نبی نے وہ دعا مانگ لی ،لیکن میں نے اپنی دعا کو قیامت کے دن اپنی امت کی شفاعت کے لئے بچا کر رکھ لیا۔
[صحیح مسلم،حدیث:۲۰۱

01/05/2024

Address

Dammam
24321

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Asrar-e-Ruhaniyat 707 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share