Pak News

Pak News Social Media Network that serves you with NEWS and Entertainment in a patriotic way.
(3)

13/08/2026

کراچی النورانی بریانی پورن شانگلہ نے اپنے الوچ بازار میں اپنے تیسرے برانچ کا آغاز کردیا

پروفیسر ڈاکٹر شیربہادر خان کی شفاء میڈیکل کمپلیکس پورن میں مریضوں کے لیے دستیابیپروفیسر آف کارڈیالوجی، لیڈی ریڈنگ ہسپتال...
13/08/2026

پروفیسر ڈاکٹر شیربہادر خان کی شفاء میڈیکل کمپلیکس پورن میں مریضوں کے لیے دستیابی

پروفیسر آف کارڈیالوجی، لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور، پروفیسر ڈاکٹر شیربہادر خان بروز ہفتہ اور اتوار، 15 اور 16 اگست 2026 کو صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک شفاء میڈیکل کمپلیکس پورن میں مریضوں کے معائنے کے لیے موجود ہوں گے۔

مریضوں سے گزارش ہے کہ نمبر حاصل کرنے کے لیے ہسپتال کے رابطہ نمبر 03468877806 پر پیشگی رابطہ کریں اور مقررہ وقت کی پابندی کا خصوصی خیال رکھیں۔

12/08/2026

پورن مارتونگ مخوزی بجلی تار گرنے کی وجہ سے بند تھی واپڈا ٹیم بحالی میں مصروف ہے کچھ ہی دیر میں بحال ہوجائیگی

پورن، مارتونگ اور مخوزی میں بجلی بحران احتجاج کے بجائے جرگے کے ذریعے مستقل حل کی کوشش کی جائےپورن، مارتونگ اور مخوزی میں...
12/08/2026

پورن، مارتونگ اور مخوزی میں بجلی بحران احتجاج کے بجائے جرگے کے ذریعے مستقل حل کی کوشش کی جائے

پورن، مارتونگ اور مخوزی میں بجلی کے جاری مسئلے کے حل کے لیے میرا مؤقف ہے کہ احتجاج کے بجائے جرگے کا راستہ اختیار کیا جائے۔ تمام علاقوں سے ایک، ایک نمائندہ جرگے میں شامل ہو اور سیاسی مشران، خصوصاً انجینئر امیر مقام کے ساتھ بیٹھ کر بجلی کے مسئلے کے مستقل حل کے لیے سنجیدہ بات چیت کی جائے۔

پورن گریڈ اسٹیشن کے باقی ماندہ ٹاورز اور دیگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے ساتھ ساتھ خان خوڑ ڈیم سے شنگ گریڈ اسٹیشن اور وہاں سے کوٹکے گریڈ اسٹیشن تک آنے والی 132 کے وی لائن کا کام بھی جلد مکمل کرنا ضروری ہے۔ اس لائن کے صرف دو ٹاورز کا کام باقی ہے، اگر یہ کام جلد مکمل ہوجائے تو پورن، مارتونگ اور مخوزی سمیت دیگر علاقوں میں لو وولٹیج کا مسئلہ بڑی حد تک کم ہوسکتا ہے۔

اس وقت کم وولٹیج اور زیادہ لوڈ کی وجہ سے بجلی کی لائنوں پر بار بار فالٹ آرہے ہیں، جمپر اور تاریں ٹوٹ رہی ہیں جبکہ ٹرانسفارمر جلنے کے واقعات بھی پیش آ رہے ہیں۔ 132 کے وی لائن کی تکمیل سے بجلی کی ترسیل کا نظام بہتر ہونے اور ان مسائل میں واضح کمی آنے کی توقع ہے۔

عوام سے گزارش ہے کہ اگر جرگہ کرنا ہے تو اسے باقاعدہ اور پرامن طریقے سے کیا جائے۔ سب سے پہلے واپڈا کے متعلقہ عملے کے ساتھ جرگہ کیا جائے تاکہ وہ موجودہ مسئلے کی اصل وجوہات اور تکنیکی رکاوٹوں کی نشاندہی کریں۔ واپڈا کا عملہ بھی 24 گھنٹے ڈیوٹی پر موجود رہ کر فالٹ دور کرنے میں مصروف ہے، آخر وہ بھی انسان ہیں اور اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

اس کے بعد تمام سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سیاسی مشران کے ساتھ جرگہ کیا جائے اور انجینئر امیر مقام سمیت متعلقہ حکام پر زور دیا جائے کہ پورن گریڈ اسٹیشن کے باقی ماندہ ٹاورز اور 132 کے وی لائن کے دو باقی ٹاورز کا کام جلد مکمل کرایا جائے۔

اگر تمام علاقوں کے عوام، سیاسی مشران، واپڈا حکام اور متعلقہ ذمہ داران ایک میز پر بیٹھ کر مسئلے کا حل تلاش کریں تو یہ بحران پرامن طریقے سے کافی حد تک حل ہوسکتا ہے۔ محض احتجاجی مظاہروں سے مسئلے کا مستقل حل ممکن نہیں، اس لیے وقت کا تقاضا ہے کہ احتجاج کے بجائے جرگے اور مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے۔

#پورن #مارتونگ #مخوزی #شانگلہ

12/08/2026

مختصر یہ کہ پورن گریڈ اسٹیشن کی تکمیل تک بجلی کے مسئلے کا مستقل حل ممکن نہیں اور موجودہ مسئلہ بھی بدستور برقرار رہے گا

12/08/2026

جنید خان شانگلہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب کیکس ایجوکیشن سسٹم کے طالب علم جنید خان نے میٹرک امتحان میں 1160 نمبر حاصل کرکے شانگلہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی اس شاندار کامیابی پر سکول میں دی ریئل آرکیٹیکٹ آف شانگلہ کے نام سے تقریب کا انعقاد کیا گیا تفصیل رپورٹ میں

شانگلہ، پورن، مارتونگ میں 132 کے وی لائن میں فنی خرابی کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں بجلی کے ...
12/08/2026

شانگلہ، پورن، مارتونگ میں 132 کے وی لائن میں فنی خرابی کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں بجلی کے زیادہ لوڈ کے باعث لائن میں مسئلہ پیش آیا، جس کی وجہ سے صارفین کو بجلی کی بندش کا سامنا ہے۔ متعلقہ حکام کی جانب سے خرابی دور کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں

سرکاری کالج معیاری تعلیم، روشن مستقبل!گورنمنٹ ڈگری کالج پورن شانگلہ میں ایف ایس سی میں داخلے جاری ہیں ایف ایس سی پری میڈ...
11/08/2026

سرکاری کالج معیاری تعلیم، روشن مستقبل!

گورنمنٹ ڈگری کالج پورن شانگلہ میں ایف ایس سی میں داخلے جاری ہیں

ایف ایس سی پری میڈیکل
ایف ایس سی پری انجینئرنگ

ایف ایس سی کے نتائج کے فوراً بعد بی ایس اردو اور بی ایس باٹنی میں داخلوں کا آغاز بھی کر دیا جائے گا۔

نشستیں محدود ہیں، داخلہ پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر ہوگا۔

آج ہی داخلہ لیں اور اپنے روشن مستقبل کی مضبوط بنیاد رکھیں۔

گورنمنٹ ڈگری کالج پورن شانگلہ
معیاری تعلیم روشن مستقبل

10/08/2026

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پورن کے پیرا میڈیکس اور سپورٹنگ اسٹاف کی علامتی ہڑتال، سپروائزر پر ہسپتال چلانے کا ال زام

سمیہ نجیب کی شاندار کامیابی، 581 نمبرز حاصل کرلیے
09/08/2026

سمیہ نجیب کی شاندار کامیابی، 581 نمبرز حاصل کرلیے

Address

Al Raka Al Shamaliya Dammam
Dammam

Telephone

+923415312044

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pak News:

Shortcuts

Share