 
                                                                                                    12/10/2025
                                            *پریس ریلیز*
 *ضلع شہید بینظیر آباد پولیس*
 *تاریخ 12 اکتوبر 2025* 
 *شہید بینظیر آباد پولیس کا غیر قانونی طور پر مقیم افغانی باشندوں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری۔* 
 *شہید بینظیر آباد: پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد، بالخصوص افغانی باشندوں کے خلاف مؤثر اور بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ ایئرپورٹ اور تھانہ اے سیکشن پولیس نے علیحدہ علیحدہ کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر چار افغانی باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے، جو پاکستان میں بغیر قانونی دستاویزات کے مقیم تھے۔*
 *تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے اپنی حدود میں سرچ آپریشن کے دوران دو غیر قانونی افغانی باشندوں کو گرفتار کیا۔* 
*گرفتار افراد کی شناخت عبدالرحمٰن ولد اسد اللہ پٹھان اور جمہ خان ولد عبدالصمد پٹھان سے ہوئی، جن کا تعلق جلال آباد، افغانستان سے ہے۔* 
 *اسی طرح تھانہ اے سیکشن پولیس نے بھی اپنی حدود میں دوران سرشنگ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو افغانی باشندوں کو گرفتار کیا، جن کے پاس پاکستان میں قیام کے لیے کوئی قانونی دستاویزات موجود نہیں تھیں۔* 
 *گرفتار افراد کے نام درج ذیل ہیں:*
*نادر ولد یعقوب پٹھان اور عبداللہ ولد تیمور شاہ اچکزئی کے نام سے ہوئی۔* 
 *تمام گرفتار افراد کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔* 
*شہید بینظیر آباد پولیس کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے، اور غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔ تاکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے۔* 
 *مزید ، شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کسی بھی مشکوک سرگرمی یا غیر قانونی مقیم افراد کی موجودگی کی اطلاع فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن یا ہیلپ لائن پر دیں، بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے اور امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔۔* 
 *ترجمان شہید بینظیر آباد پولیس*                                        
 
                                                                                                     
                                                                                                     
                                                                                                     
                                                                                                     
                                                                                                     
                                                                                                     
                                         
   
   
   
   
     
   
   
  