11/09/2026
کل پہلی بار گاڑی لے کر نکلا مال لوڈ کرنے کے لیے لیکن راستے میں میری گاڑی اچانک خراب ہو گئی۔ قریب ہی ایک انڈین کا روم تھا میں وہاں چلا گیا اور اسے اپنی صورتحال بتائی۔ میں نے صرف اتنا بتایا کہ میں پاکستانی ہوں اور میرا نام طلحہ ہے آج پہلی بار گاڑی لے کر اس راستے پر آیا تھا اور بدقسمتی سے گاڑی خراب ہو گئی حقیقت یہ ہے کہ میں اس انڈین کو پہلے سے بالکل نہیں جانتا تھا، لیکن اس نے جس طرح ایک اجنبی انسان کو اپنا مہمان سمجھ کر عزت دی وہ میرے لیے واقعی حیران کن تھا ❤️دوپہر کے کھانے کا وقت ہوا تو اس نے اپنے ہاتھ سے کھانا بنا کر مجھے دیا رات کے ۱۰ بجھے تک مکینک میری گاڑی ٹھیک کرنے کے لیے نہیں آیا، میں اسی کے پاس بیٹھا رہا شام ہوئی تو اس نے دوبارہ کھانا بنایا اور محبت سے کہا طلحہ رات کا کھانا بھی یہی کھا کر جانا نہ کوئی پرانی جان پہچان نہ کوئی مطلب نہ کوئی لالچ بس انسانیت خلوص اور مہمان نوازی آج اس واقعے نے مجھے ایک بار پھر احساس دلایا کہ دنیا میں آج بھی ایسے لوگ موجود ہیں جن کے دل بہت بڑے ہیں۔ قوم، ملک اور سرحدیں اپنی جگہ لیکن اچھا انسان ہونا سب سے بڑی پہچان ہے اس انڈین بھائی کی محبت اور مہمان نوازی میں شاید کبھی نہیں بھولوں گا دل سے شکریہ میرے بھائی، آپ نے ایک مشکل دن کو اپنی محبت سے یادگار بنا دیا