
20/07/2025
وَعَجِلْتُ إِلَيْكَ رَبِّ لِتَرْضَى
"اور پروردگار! میں آپ کے پاس اس لیے جلدی آ گیا،
تاکہ آپ راضی ہو جائیں۔"
📖 سورۃ طٰہٰ: آیت 84
💓 کیسا پیارا جملہ...!
رب کی رضا کے لیے دوڑتے قدم،
بندے کا شوق،
اور دل کی وہ تڑپ کہ
"اے اللہ! بس تُو راضی ہو جائے!"
✨ اگر زندگی کا مقصد کوئی ہو...
تو وہ صرف رضائے الٰہی ہو!
🕊 آج دعا کریں:
یا اللہ! ہمیں بھی ایسا دل دے،
جو تیرے لیے دھڑکے،
تیرے لیے چلے،
اور صرف تیری رضا کے لیے دوڑے۔