15/07/2025
پنجاب میں اس وقت سی سی ڈی(کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ) کے خوب چرچے چل رہے ہیں!!زیر نظر تصویر شیخو پورہ ریجن کی ہے سی سی ڈی اہلکار 25 مقدموں کے ملزم کو قتل کرکے پاکستان کے نظام پر ہنس رہے ہیں!!!سی سی ڈی کو سرعام قتل و غارتگری کی کھلی چھٹی مل چکی ہے یہ ملزم کو مجرم تک پہنچنے سے پہلے ہی قتل کررہے ہیں صرف اس بنیاد پر کہ ملزم یا مجرم پر اتنے مقدمات درج ہیں!!!کیا آپ کو نہیں پتہ کہ پنجاب کے تھانہ کلچر میں ایک چور یا ڈاکو پکڑا جائے تو اس پر درجنوں مقدمات درج کردیئے جاتے ہیں!!ایک ملزم یا مجرم گزشتہ کئی سالوں یا مہینوں سے توبہ کرچکا ہے یہ اس کو بھی اٹھا کر قتل کررہے ہیں!!!خدارا قتل و غارت کے اس کھیل پر نظر ثانی کریں!!!سی سی ڈی کو اس وقت پنجاب میں خونخوار فورس کے طور پر متعارف کرواکے اس کا خوف پھیلایا جارہا ہے مجھے لگتا ہے بعد میں اس کو سیاسی مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا ۔۔۔۔کیوں نہ ہم اس طرح کے قتل و غارتگری کا کھیل کھیلنے کی فورس بنانے کی بجائے اپنے عدالتی نظام کو بہتر کرنے پر کام کریں تاکہ ایک مجرم اپنے کیئے کی سزا ملک کے ائین و قانون کے مطابق بھگت سکے!!آپ بھی سی سی ڈی کے حوالے سے اپنی اپنی رائے دیں۔۔
#کاپی