Usman Khan

Usman Khan MAIN KHUD BE APNI ZAAT SA AGHA NAHI

18/08/2025

لاہور کا نوجوان 15دن بعد گلگت بلتستان کی سرحد سے زندہ حالت میں ریسکیو 🚨

لاہور کے نوجوان محمد افضل کو ہنزہ کے تاریخی منتکہ پاس سے 15 دن بعد نیم بے ہوشی کی حالت میں ریسکیو کیا گیا۔ سخت پہاڑی حالات میں انہوں نے گھاس کھا کر اور پانی پی کر زندگی بچائی۔ انہیں مسگر گاؤں کے مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت تلاش کرکے تین دن کی جدوجہد کے بعد سوست منتقل کیا۔ افضل نے الزام لگایا ہے کہ اس کے ساتھیوں نے موبائل اور رقم چھین کر اسے پہاڑوں میں تنہا چھوڑ دیا جبکہ پانچ افراد کو غیر قانونی سرحد پار کرنے پر چینی حکام نے گرفتار کیا ہے۔

اونٹ کی ٹانگ کٹنے پر سارا میڈیا شور مچاتا رہا لیکن آج باجوڑ پر کوئی نہیں بول رہا 💔🥲
14/08/2025

اونٹ کی ٹانگ کٹنے پر سارا میڈیا شور مچاتا رہا
لیکن آج باجوڑ پر کوئی نہیں بول رہا 💔🥲

یہ چار بدنصیب بھائی پشتون ہیں، نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے ہیں، چاروں نے بڑی محنت اور کوشش کے بعد اٹلی میں اپنا ذاتی کاروب...
27/07/2025

یہ چار بدنصیب بھائی پشتون ہیں، نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے ہیں، چاروں نے بڑی محنت اور کوشش کے بعد اٹلی میں اپنا ذاتی کاروبار بنایا،باہر کی نیشنلٹی حاصل ہوئی، یہ ایک بھائی کی شادی میں پاکستان آئے،اس شوق میں چلے آئے کہ رشتہ داروں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرکے خوشیوں کی چند گھڑیاں ساتھ بیتا دیں گے۔۔۔
ان بھائیوں نے شادی کے بعد چچا کے بیٹوں کے لیے ایک پُرتکلف دعوت رکھی، حسد اور بغض کی آگ میں جلنے والے چچا کے بیٹوں نے چاروں بھائیوں پر قاتلانہ حملہ کیا جن میں سے تین موقع پر جان سے گزر گئے ۔۔۔

آدھے پختون سڑکوں پر ہیں اور وہ ریاست سےامن کی بھیک مان رہے ہیں جہاں امن ہے،وہاں پختونوں کا ایک بدنما چہرہ یہ بھی ہے،ریاست پاکستان پورے پختون خواہ میں امن نافذ کردے، باقی ایک دوسرے کو یہ خود ہی تباہ کرلیں گے ۔۔

😭😭😭💔💔💔

20/07/2025

انسانیت دم توڑ گئی۔😥💔
یہ بلوچستان ہے
اور یہ مرد بلوچ ہیں جو ایک جرگے کے بعد بڑی بڑی گاڑیوں میں سوار ہوکے بڑی بڑی پگڑیاں پہن کے بندوقیں اٹھائے اوازیں کستے ابادیوں سے دور بیابان میں ایک لڑکی ایک بیٹی شیتل کو لائے ہیں تاکہ اسے قتل کرکے شادی میں اپنی پسند کا اظہار فیصلہ کرنے والوں یا محبت کا اظہار کرنے والوں کو عبرت کا سبق دیا جائے۔ ڈرایا جائے اور نام نہاد غیرت کا اعلان کیا جائے

مگر۔ وہاں، اس قتل سے پہلے، شیتل نے بلوچی میں ہی ایک تاریخی جملہ کہا
"صرف سُم ئنا اجازت اے نمے"
(یعنی، صرف گولی مارنے کی اجازت ہے)

شیتل نے جرگے کی بات کو دھرایا کہ فقط گولی مارنے کی اجازت ہے اور وہ خود وقار کے ساتھ دوسری طرف چل دی تاکہ باقی لوگوں سے الگ ہوکے یہ گولی کھالے۔

اور یہ جملہ شیتل نے شاید اس لیے بھی کہا ہو کہ بلوچستان میں
بیٹیوں کو گولی مارنے کے بعد مزید تذلیل کا بھی رواج ہو

یا پھر فقط اس لیے کہا ہو تاکہ وہ جان لیں کہ شیتل اخری دم تک زبان کا پالن کرتی رہی۔

اور یہ بھی کہ شادی میں پسندیدگی کے اظہار کو جہالت کبھی بھی گولی سے خاموش نا کر سکی ہے نا کر سکے گی😥

Address

Hafar Al Batin

Telephone

+966502681057

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Usman Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Usman Khan:

Share