19/11/2025
یہ سپرنگ نما ڈیوائس جس کو ہم راڈ کہتے ہے سردیوں میں پانی کو گرم کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ھے، واضع رھے کے اِسکے استعمال میں ذرا سی بے احتیاطی آپ یا آپکے گھر میں موجود بچوں کے لئے جان لیوا ثابت ھو سکتا ھے اور یہ چند منٹوں میں انسان کی جان لے سکتا ھے،
اس ہیٹر کے استعمال میں انتہائی احتیاط کی ضرورت ھے، ہمیشہ سوئچ کو پلگ سے نکال کر پہلے اس ہیٹر کو مکمل طور پر پانی بھری بالٹی میں سٹیل اور پلاسٹک کے جنکشن تک ڈبوئیں، اُس کے بعد تسلی کر لیں کہ آپکے جسم کا کوئی حصّہ اُس پانی سے کنٹیکٹ میں نہ ھو،
جس بھی کمرے یا باتھ روم میں اِسے لگائیں باہر نکلتے ھوئے فوراً اِسکا دروازہ لاک کر دیں تاکہ گھر میں موجود بچے پانی کو نہ ٹچ کریں،
سوئچ آن کرنے کے بعد پانی کا درجہ حرارت چیک کرنے کے لئے کبھی بھی پانی میں ہاتھ یا اُنگلی نہ ڈالیں، ہمیشہ پہلے #سوئچ کو پلگ سے نکالنے کے بعد پانی کو چھوئیں....!