GarhiHabibullah News Updates

GarhiHabibullah News Updates کسانوں کی فلاح وبہبود سماجی خدمات تفریحی خبریں سیرو سیاحت ملکی سیاسی حالات تبصرے

اللہ ہدایت دے
17/07/2026

اللہ ہدایت دے

ڈائریکٹر جنرل مال مویشی توسیع ڈاکٹر اصل خان صاحب کا مال مویشی مطالعاتی فارم جابہ کا دورہ ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل لائی...
17/07/2026

ڈائریکٹر جنرل مال مویشی توسیع ڈاکٹر اصل خان صاحب کا مال مویشی مطالعاتی فارم جابہ کا دورہ ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک ریسرچ ڈاکٹر اعجاز احمد، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر مال مویشی مانسہرہ ڈاکٹر ندیم نیازی، ڈائریکٹر مطالعاتی فارم جابہ ڈاکٹر زعفران ترک، پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر سراج الدین اور دیگر معاون عملہ کے ساتھ گروپ فوٹو

میاں ضیاءالرحمن عوامی راہنما
17/07/2026

میاں ضیاءالرحمن عوامی راہنما

جدہ
16/07/2026

جدہ

عمر نزیر کشمیری ممبر ایکشن کمیٹی
16/07/2026

عمر نزیر کشمیری ممبر ایکشن کمیٹی

16/07/2026

اہم نوٹس
مسلم لیگ نون ضلع مانسہرہ تحصیل بالاکوٹ یونین کونسل تلہٹہ کے تمام عہدے داران کو بذریعہ نوٹس ھذا مطلع کیا جاتا ہے کہ گاؤں لنڈا یوسی تلہٹہ کے لیے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف صاحب کی جانب سے فراہم کردہ فنڈ پر سی اینڈ ڈبلیو کے انجینیئر نے ایک سروے کیا تھا تا ہم ٹھیکیدار اور اکرم کسانہ کی ملی بھگت سے ناقص مواد کا استعمال کرتے ہوئے فنڈ کا استعمال سروے شدہ جگہ پر کرنے کی بجائے ایک دوسری جگہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے لہذا تمام متعلقین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ اس منصوبے کی مکمل تحقیق کی جائے اور جب تک فنڈ کا استعمال سروے شدہ جگہ پر نہیں ہو جاتا افتتاح ہرگز نہ کیا جائے نیز کسی کو بھی ذاتی کوشش سے افتتاح کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
منجانب اہلیان گاؤں لنڈا یونین کونسل تلہٹہ تحصیل بالاکوٹ ضلع مانسہرہ۔

سدا بہار اخبار کی زینت مہنگائی
11/07/2026

سدا بہار اخبار کی زینت مہنگائی

19/06/2026

جامع مسجد اقصیٰ عطرشیشہ میں عظیم الشان افتتاحِی جلسہ و ذکرِ اہلِ بیت کا انعقاد**
مانسہرہ عطر شیشہ کے مقام پر نئی تعمیر ھونے والی جامع مسجد اقصیٰ میں ایک عظیم الشان افتتاحِی جلسہِ و ذکرِ اہلِ بیت منعقد ہوا۔ اس پروقار تقریب میں سردار لیاقت یوسف اور سردار نزاکت سلیمان نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے ذکرِ اہلِ بیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اللہ کی رضا کے حصول کے لیے سیرتِ طیبہ پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی۔ سردار لیاقت یوسف اور سردار نزاکت سلیمان کا علاقے کے لوگوں کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اللہ تعالیٰ اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔

12/06/2026

کشمیر میں جاری احتجاج اور ممکنہ خوراکی بحران

اگر موجودہ احتجاج اور سڑکوں کی بندش کا سلسلہ طویل ہوا تو کشمیر کے مختلف علاقوں میں خوراک اور روزمرہ ضروریات کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ سکتا ہے۔ پہاڑی علاقوں میں زیادہ تر اشیائے خورونوش، ادویات، سبزیاں، آٹا، چینی اور ایندھن بیرونی منڈیوں سے آتے ہیں، اس لیے نقل و حمل میں رکاوٹ عوام کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔

عوام کے مطالبات اپنی جگہ اہم ہیں، لیکن ضروری ہے کہ احتجاج اور عوامی ضروریات کے درمیان توازن برقرار رکھا جائے تاکہ عام شہری، مزدور، بیمار افراد اور کم آمدنی والے خاندان متاثر نہ ہوں۔ حکومت اور احتجاجی قیادت دونوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا فوری حل نکالیں اور سپلائی چین کو بحال رکھیں۔

"اختلافِ رائے جمہوری حق ہے، مگر خوراک، ادویات اور بنیادی ضروریات کی بلا تعطل فراہمی بھی عوام کا بنیادی حق ہے۔"

#کشمیر #احتجاج

آزاد کشمیر میں بڑی قانونی کارروائی! شوکت نواز میر کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج!جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوک...
09/06/2026

آزاد کشمیر میں بڑی قانونی کارروائی! شوکت نواز میر کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج!

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر کے خلاف بغاوت کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا، ذرائع کے مطابق پولیس نے باقاعدہ تفتیش کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

سنگین دفعات کے تحت کارروائی! ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ حکومت آزاد کشمیر کے 9 جون کے نوٹیفکیشن کی روشنی میں دفعہ 124-A کے تحت درج کیا گیا۔

الزامات کیا ہیں؟ شوکت نواز میر پر تقاریر، تحریروں اور الیکٹرانک مواصلات کے ذریعے بغاوت پر اکسانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

تحقیقات کا آغاز! ذرائع کے مطابق ایس ایس پی مظفرآباد کو تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی تھی، جس کے بعد پولیس نے ضابطہ فوجداری کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

مزید کارروائی متوقع! حکومتی مؤقف کے مطابق الزامات مزید تحقیقات کے متقاضی ہیں، جبکہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد چالان متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

آزاد کشمیر کی سیاست میں نیا موڑ! مقدمے کے اندراج کے بعد سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی ہے اور آئندہ پیش رفت پر سب کی نظریں مرکوز ہیں۔

#مظفرآباد #سیاست

Address

Jeddah Islamic Port
21240

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GarhiHabibullah News Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to GarhiHabibullah News Updates:

Shortcuts

Share