Urdu News Saudi Arabia

Directions

Urdu News Saudi Arabia میڈیا

02/03/2026

بڑی خبر : سعودی ایئرلائن نے ایران کی صورت حال کے پیش نظر پشاور کے لئے فلائٹس 4 مارچ تک کنسل کر دیں، واضح رہے کہ خلیجی صورتحال کی۔وجہ سے پہلے 2 مارچ تک پشاور، کویت ، دوحہ، ماسکو، ابوظہبی اور دبئی کیلئے فلائٹ بند کی گئی تھی جو اب 4 مارچ تک بند رہیں گی ✈️

15/02/2026

سعودی عرب میں رمضان کے دوران اوقاتِ کار میں کمی کی تصدیق
وزارتِ افرادی قوت اور سماجی ترقی نے باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ ماہِ رمضان المبارک کے دوران نجی شعبے میں کام کے اوقات روزانہ 6 گھنٹے سے زیادہ نہیں ہوں گے۔
یہ فیصلہ روزے کے دوران ملازمین کی صحت اور آرام کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ مقدس مہینے میں بہتر ورک–لائف بیلنس برقرار رکھا جا سکے۔
تمام آجر (Employers) اس قانون پر عمل کرنے کے پابند ہوں گے اور اپنے کام کے شیڈول کو اس کے مطابق ترتیب دیں گے۔

15/02/2026

خبر | سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے مملکت بھر کے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے آغاز کے لیے ہلال (چاند) دیکھنے کی کوشش کریں۔
سپریم کورٹ کے مطابق منگل کی شام، 29 شعبان 1447ھ (ام القریٰ کیلنڈر کے مطابق)، جو کہ 17 فروری 2026 کو بنتی ہے، رمضان کا چاند دیکھنے کی درخواست کی گئی ہے۔
جو حضرات آنکھ یا دوربین کے ذریعے چاند دیکھیں، انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قریبی عدالت سے رابطہ کریں اور اپنی گواہی درج کروائیں

27/01/2026

📢 اہم خبر | بیرونِ ملک روزگار کے خواہشمند افراد کے لیے نئی لازمی شرائط

حکومتِ پاکستان اور بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے بیرونِ ملک Work Visa پر جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے نئے اور لازمی قوانین نافذ کر دیے ہیں جو یکم فروری 2026 سے مکمل طور پر لاگو ہوں گے۔ ان شرائط پر عمل نہ کرنے کی صورت میں نہ پروٹیکٹر لگے گا اور نہ ہی ایئرپورٹ پر جہاز میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے گی۔
نئے قوانین کے مطابق اب پروٹیکٹر لگوانے سے پہلے آن لائن سافٹ اسکلز ٹریننگ مکمل کرنا اور اس کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ یورپی ممالک کے لیے یہ شرط 1 جنوری 2026 سے نافذ ہو چکی ہے جبکہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور دیگر خلیجی ممالک کے لیے یہ پابندی 1 فروری 2026 سے لاگو ہوگی۔ یہ ٹریننگ PakSoftSkills موبائل ایپ یا سرکاری ویب سائٹ softskills.oec کے ذریعے مکمل کی جا سکتی ہے۔
اس کے علاوہ 1 فروری 2026 سے روایتی مہر والے پروٹیکٹر کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل e-Protector سرٹیفکیٹ بھی لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ پر بورڈنگ پاس صرف اسی مسافر کو جاری کیا جائے گا جس کے پاس e-Protector سرٹیفکیٹ موجود ہوگا۔
مختصراً، بیرونِ ملک روانگی سے پہلے سافٹ اسکلز ٹریننگ مکمل کریں، اس کے بعد پروٹیکٹر لگوائیں اور سفر سے قبل اپنا e-Protector سرٹیفکیٹ ضرور ڈاؤن لوڈ کر لیں۔
⚠️ نوٹ: یہ معلومات بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی سرکاری ہدایات اور نوٹیفکیشنز کی بنیاد پر فراہم کی گئی ہیں۔

رپورٹ ۔
صحافی و اینکر پرسن
حافظ عرفان کھٹانہ

26/01/2026
25/01/2026

مسجد نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں آج ہونے والی بارش کے خوبصورت مناظر ⛈️

25/01/2026

یہ بچےجو اپنا نام و پتہ بتانے سے قاصر ہیں۔ ان کی عمریں تقریباً07 سال اور 04 سال سال ہیں۔ محلہ حبیب پورہ، سیالکوٹ سے لاوارث ملے ہیں ۔ اس وقت تھانہ نیکاپورہ میں موجود ہیں۔ اگر کسی کو ان کے ورثاء بارے علم ہو تو 15 یا 03090000015 پر رابطہ کریں۔
Case ID: 248081436
Help in reunite with their family.

25/01/2026

سعودی عرب نے رمضان 2026 کے دوران مساجد میں اور ان کے اطراف سرگرمیوں سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
🔹 نمازوں کی لائیو نشریات کسی بھی میڈیا یا سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سختی سے ممنوع ہوں گی۔
🔹 سیکیورٹی کیمرے نصب کیے جا سکتے ہیں، تاہم نماز کے دوران نمازیوں کی ریکارڈنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔
🔹 مساجد کے اندر یا قریبی علاقوں میں بھیک مانگنے پر پابندی ہوگی، اور ایسی سرگرمی کی اطلاع متعلقہ حکام کو دی جائے۔
ان اقدامات کا مقصد عبادت کے تقدس کو برقرار رکھنا، نمازیوں کی پرائیویسی کا تحفظ کرنا اور مساجد کے اندر و اطراف نظم و ضبط کو یقینی بنانا ہے

کچھ عرصہ قبل امریکی صدر ٹرمپ نے دنیا کو باور کروایا تھا کہ پاکستان زیر زمین ایٹمی تجربات کر رہا ہے۔ پاکستان نے سمندر کی ...
25/01/2026

کچھ عرصہ قبل امریکی صدر ٹرمپ نے دنیا کو باور کروایا تھا کہ پاکستان زیر زمین ایٹمی تجربات کر رہا ہے۔

پاکستان نے سمندر کی گہرائیوں سے فائر ہونے والے بابر تھری کا کامیاب تجرب کر کےجنوبی ایشیا میں جنگ کے پورے تصور کو بدل کر رکھ دیا ہے، یہ کوئی عام ہتھیار نہیں بلکہ پاکستان کی اسٹریٹیجک سوچ کا مرکزی ستون ہے، ایسا ہتھیار جسکی طاقت شور میں نہیں بلکہ خاموشی میں چھپی ہے، اور جس کا خوف حملے میں نہیں بلکہ اس کے جواب کے یقین میں ہے۔

بابر-3 ایک سب میرین لانچڈ کروز میزائل ہے، یعنی یہ زمین یا فضا سے نہیں بلکہ سمندر کی گہرائیوں میں موجود آبدوز سے فائر ہوتا ہے،

جہاں دشمن کی آنکھ، ریڈار اور سیٹلائٹ سب بے بس ہو جاتے ہیں، دشمن کو نہ آبدوز کی جگہ معلوم ہوتی ہے، نہ اس لمحے کا علم ہوتا ہے جب حملہ ہوگا، اور نہ ہی اس سمت کا اندازہ ہوتا ہے جہاں سے تباہی آئے گی، یہی غیر یقینی کیفیت دشمن کے لیے سب سے بڑا ڈر ہے۔

دفاعی ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ آبدوز سے فائر ہونے والا نیوکلیئر میزائل کسی بھی ملک کی سب سے محفوظ اور مؤثر جوابی طاقت ہوتا ہے، کیونکہ دشمن زمینی اڈوں، فضائی بیسز اور میزائل سائٹس کو تو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا سکتا ہے، مگر سمندر کی تہہ میں چھپی آبدوز کو نہ ختم کر سکتا ہے اور نہ روک سکتا ہے۔

بابر-3 کی رینج تقریباً 450 کلومیٹر بتائی جاتی ہے، یہ کم بلندی پر پرواز کرتا ہے، ریڈار سے بچنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور نیوکلیئر وارہیڈ لے جانے کے قابل ہے، لیکن اس کی اصل خطرناکی اس کے دھماکے میں نہیں بلکہ اس حقیقت میں ہے کہ دشمن کبھی یہ یقین نہیں کر سکتا کہ پاکستان کا جوابی وار ختم ہو چکا ہے۔

اگر دشمن پہلا حملہ کرتا ہے اور یہ سمجھ لیتا ہے کہ اس نے پاکستان کی طاقت کو مفلوج کر دیا ہے، تو یہی وہ لمحہ ہوتا ہے جہاں وہ سب سے بڑی غلطی کرتا ہے، کیونکہ بابر-3 کی موجودگی اس سوچ کو دفن کر دیتی ہے اور یہ واضح کر دیتی ہے کہ پاکستان حملے کے بعد بھی جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، اسی صلاحیت کو فوجی زبان میں سیکنڈ اسٹرائیک کیپیبلٹی کہا جاتا ہے.....

دنیا کے تھنک ٹینکس اور دفاعی تجزیہ کار تسلیم کرتے ہیں کہ یہی صلاحیت کسی بھی ریاست کو ناقابلِ شکست ڈیٹرنس فراہم کرتی ہے۔ دشمن ممالک کے میڈیا اور دفاعی حلقے کھل کر لکھتے ہیں کہ پاکستان نے بابر-3 کے ذریعے اپنی نیوکلیئر ڈیٹرنس کو مکمل کر لیا ہے

Address

Jeddah

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu News Saudi Arabia posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share