
24/09/2025
اکوڑہ خٹک میں افغان مہاجرین کا صحافی پر حملہ
اکوڑہ خٹک میں افغان مہاجرین کی جانب سے صحافی پر حملے اور تشدد کا واقعہ پیش آیا۔
روزنامہ پاکستان لاہور کے رپورٹر عمران شاہ نے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ اور ڈی ایس پی اکوڑہ سرکل کے مہاجر کیمپ کے دورے اور افغان شہریوں کو ڈیٹ لائن دیے جانے کی خبر شائع کی تھی،
جس پر کچھ افغان باشندوں نے ان پر حملہ کر دیا۔
واقعے کی رپورٹ تھانہ اکوڑہ خٹک میں درج کرائی گئی،
جس پر ایس ایچ او اکوڑہ خٹک کاشف خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملوث افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔
اکوڑہ خٹک کی صحافی برادری اور ریاض کے پی کے اس بروقت اور مؤثر ایکشن پر ایس ایچ او تھانہ اکوڑہ خٹک کاشف خان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتےہے۔
#نوشہرہ
#صحافی
#پریس
#پاکستان
#خبریں
#شکریہ