22/07/2025
اے ایس بی ایف سوسائٹی کی لازوال شجرکاری مہم — روشن پاکستان کی جانب ایک عملی قدم
اے ایس بی ایف (ASBF) سوسائٹی اپنے آغاز سے ہی علاقے کی فلاح و بہبود، ماحولیاتی تحفظ، اور سماجی بہتری کے لیے سرگرمِ عمل رہی ہے۔ اسی عزم و جذبے کے تحت ہر سال کی طرح اس سال بھی اے ایس بی ایف نے شجرکاری کی ایک عظیم مہم کا آغاز کیا، جس کا ہدف 10,000 پودے لگانا مقرر کیا گیا۔ الحمدللہ، اب تک اس مہم کے تحت 8,340 پودے لگائے جا چکے ہیں اور ان شاءاللہ جلد ہی یہ تعداد مقررہ ہدف سے بھی تجاوز کر جائے گی۔
اسی سلسلہ میں آج جنرل سیکرٹری کسان اتحاد جناب نظام اللہ خان پاندھا کی سربراہی میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں کسانوں میں پودے تقسیم کیے گئے۔
جنرل سیکرٹری کسان اتحاد جناب نظام اللہ خان پاندھا صاحب نے اس موقع پر اے ایس بی ایف ویلفیئر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پاکستان کو سرسبز بنانے کیلئے جو قدم اٹھا رہے ہیں جو باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ سے جو بھی کسان، بڑے، بزرگ اور بچے پودے لے کر جا رہے وہ ان کی حفاظت بھی کریں گے اور ان کو تنا آور درخت بھی بنائیں گے تاکہ ماحول کو بہتر بنایا جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ مقامی قبرستان میں بھی پودے لگائے گئے۔ قبرستان میں پودوں کی دیکھ بھال کیلیے مکمل انتظام موجود ہے۔
اے ایس بی ایف کا منشور ہمیشہ سے اپنی مدد آپ کے تحت علاقے میں بہتری لانے پر مبنی رہا ہے۔ شجرکاری مہم اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے، جو نہ صرف ماحول دوست اقدام ہے بلکہ آئندہ نسلوں کے لیے ایک سرسبز اور محفوظ پاکستان کی نوید بھی ہے۔
اے ایس بی ایف نے شجرکاری کو صرف ایک علامتی عمل تک محدود نہیں رکھا بلکہ اسے تحصیل لیول پر پھیلایا، جہاں مقامی رضاکار، نوجوان، طلبہ، اور سماجی کارکن مل کر اس کارِ خیر میں شریک ہو رہے ہیں۔
اسکولوں، ہسپتالوں ، شاہراہوں، سرکاری اداروں، پارکوں، سوسائٹیز ، کسانوں اور ہر گھر میں میں پودے لگا کر اور تقسیم کرکے یہ ثابت کیا جا رہا ہے کہ روشن پاکستان ہمارا وژن ہے، اور عملی خدمت ہمارا ذریعہ ہے۔ ہمارا لگایا ہوا ہر پودا ان شاءاللہ ایک درخت بنے گا، ہمارا ایک بھی پودا لگایا ہوا ضائع نہیں جائے گا،
یہ مہم صرف اے ایس بی ایف تک محدود نہیں بلکہ یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ہر شہری اگر ایک درخت لگانے اور اس کی نگہداشت کا عہد کر لے تو ہم پاکستان کو دوبارہ سرسبز و شاداب بنا سکتے ہیں ۔ ہمارا ہر پودا، ایک امید، ایک خواب، اور ایک روشن مستقبل کی علامت ہے۔
آئیں! ایک درخت لگائیں 🌳، ایک نسل بچائیں 🌍
🤝
🌿 🇵🇰
♥
۔
۔
۔
🌲