RRR1 logo designer �

12/01/2026

*آپ اپنی زندگی سے بھلے خوش نہ ہوں، مگر کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو آپ جیسی زندگی جینے کے لیے ترستے ہیں۔*
اس لیے ہر حال میں اللہ عزوجل کا شکر ادا کرنا ہی اصل دانائی ہے۔

11/01/2026

*🌹عقل کا استعمال ہی عقلمندی ہے 🌹*

ہوٹل پر بیٹھے ایک شخص نے دوسرے سے کہا یہ ہوٹل پر کام کرنے والا بچہ اتنا بیوقوف ہے کہ میں پانچ سو اور 50 کا نوٹ رکھوں گا تو یہ پچاس کا نوٹ ہی اٹھائے گا اور ساتھ ہی بچے کو آواز دی اور دو نوٹ سامنے رکھتے ہوئے بولا ان میں سے زیادہ پیسوں والا نوٹ اٹھا لو ۔۔۔ بچے نے پچاس کا نوٹ اٹھا لیا تو دونوں نے قہقہہ لگایا اور بچہ واپس اپنے کام میں لگ گیا۔۔۔ پاس بیٹھے شخص نے ان دونوں کے جانے کے بعد بچے کو بلایا اور پوچھا تم اتنے بڑے ہو گے ہو تم کو پچاس اور پانچ سو کے نوٹ میں فرق کا نہیں پتا۔۔ یہ سن کر بچہ مسکرایا اور بولا یہ آدمی اکثر کسی نا کسی دوست کو میری بیوقوفی دیکھا کر انجوائے کرنے کے لیے یہ کام کرتا ہے اور میں پچاس کا نوٹ اٹھا لیتا ہوں وہ خوش ہو جاتے ہیں اور مجھے پچاس روپے مل جاتے ہیں جس دن میں نے پانچ سو اٹھا لیا اس دن یہ کھیل بھی ختم ہو جاے گا اور میری آمدنی بھی۔۔۔

*زندگی بھی اس کھیل کی طرح ہی ہے ہر جگہ سمجھدار بننے کی نہیں ہوتی جہاں سمجھدار بننے سے اپنی ہی خوشیاں متاثر ہوتی ہوں وہاں بیوقوف بن جانا ہی سمجھداری ہے۔۔۔....*

10/01/2026

یا اللہ تیری ہر عطا پر الحمد اللہ
اور میری ہر خطا پر استغفر اللہ

شکر اور توبہ کی کثرت کرنے والوں پر اللہ تعالیٰ اپنی نعمتیں بڑھا دیتا ہے۔ 🤲🏻

05/01/2026
12/12/2025

اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ دیکھنے میں کیسے ہیں، آپ لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرتے ہیں تو آپ دنیا کے خوبصورت ترین انسان ہیں۔

17/10/2025

مری اور کوٹلی ستیاں اور کشمیر کے پیار والے رشتے کو کچھ لونڈے لپاٹے خراب کرنا چاہتے ہیں
سردار عتیق صاحب جو کہ سپانسر ہیں مارچ کے اندر دہشت گردی کے ان کو ہم قاتل قاتل بھی نہیں کہہ سکتے

14/10/2025

جو پاس ہے اس کی طرف دیکھیں .. زندگی بھری بھری لگے گی.

جو نہیں ہے اس پر واویلہ نہ کریں نقصان ہوگا اور زندگی خالی خالی لگے گی۔

بس یہ ذہن نشین کر لیں کہ عطائیں بے شمار ہیں ✨️

دیکھنے والی آنکھ 👁
سننے والے کان👂
اور سمجھنے والا دل🫀
ہونا چاہیے

*زیادہ کی لالچ💰*
*اپنے پاس کم💫 کا بھی لطف نہیں لینے دیتی*

11/10/2025

حکومت سابقہ ہو یا موجودہ ہو اس ظالمانہ نظام میں نہتے عوام پر سیدھی گولیاں چلائی جاتی ہیں، انسانی جانوں کی کوئی قدر نہیں، مذاکرات کی بجائے قتلِ عام اور گرفتاریوں کے نام پر چادر اور چاردیواری کے تقدس کی پامالی عام ہے… قوم کا اصل دشمن یہ نظام ہے

11/10/2025
04/10/2025

نفرتوں کی کوئی حد ہوتی ہے لیکن اس عورت نے تمام حدیں پار کر دی پاکستان کے اعلی حکام پلیز اس عورت کو کوئی خاوند ہیں جو اس کو باندھ کے رکھے اور اس کی نفرت سے پورا جہان جل جائے گا ایک دو بندے گندے ہونے کی وجہ سے پورے پورے ملک جل جاتے ہیں
پاکستان ہمیشہ زندہ باد کشمیر پائندہ باد
پاکستان سے کشمیر کا رشتہ کیا لا الہ الا اللہ

06/08/2025

*⚘️میزان کو بھرنے والی نیکیاں⚘️*

*میزان سے مراد قیامت کے روز اعمال تولنے والا ترازو ہے⚖️..*

(1) دو لفظ زبان پر آسان ہیں ، میزان میں بھاری ہیں اور رحمٰن کو محبوب ہیں:-
سُبْحَانَ اللہِ الْعَظِیْمِ
سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ۔‘‘ (بخاری)

(2) پاکیزگی نصف ایمان ہے اور اَلْحَمْدُ للہ میزان کو بھر دیتا ہے۔ (مسلم)

(3) اس ذات کی قسم! جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے، تمام آسمانوں اور زمینوں اور جو کچھ ان میں اور ان کے درمیان اوران کے نیچے ہے، یہ سب اگر تم لے کر آؤ اور اسے میزان کے ایک پلڑے میں رکھ دو اور کلمہ شہادت کو دوسرے پلڑے میں تو وہ پہلے پلڑے سے بھاری ہو گا۔ (معجم الکبیر)

(4) اچھے اخلاق سے زیادہ میزان میں کوئی چیز بھاری نہیں ہے۔(ترمذی)

Address

Jeddah

Telephone

+966596804549

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RRR1 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to RRR1:

Share