TodayTalk

TodayTalk TodayTalk Official Page.

رکشے میں سوار خواتین کو ہراساں کرنے اور دوستی کی پیشکش کرنے والے پولیس اہلکار کی ویڈیو وائرل ہونےکے بعد اسے معطل کردیا گ...
20/09/2026

رکشے میں سوار خواتین کو ہراساں کرنے اور دوستی کی پیشکش کرنے والے پولیس اہلکار کی ویڈیو وائرل ہونےکے بعد اسے معطل کردیا گیا۔
متاثرہ خواتین کے مطابق پولیس اہلکار نے رکشہ روک کر انہیں دوستی کی پیشکش کی، اہلکار نے ناشتے کی دعوت دینے اور مالی مدد فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی،مذکورہ نے ان کا موبائل نمبر حاصل کیا اور وردی کے بغیر ملاقات کرنے کا کہا۔ اس دوران رکشے میں موجود دوسری لڑکی نے ہراسانی کی ویڈیو ریکارڈ کرلی۔
ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ کے مطابق خاتون کو دوستی کی پیشکش کرکے ہراساں کرنے پر متعلقہ پولیس اہلکار عمران کو معطل کردیا گیا ہے، جو عزیز بھٹی تھانے میں تعینات تھا۔
ایس ایس پی ایسٹ نے واقعے کی شفاف، غیر جانب دارانہ اور میرٹ پر انکوائری کا حکم دے دیا ہےجس کی روشنی میں معطل اہلکار کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔

علیمہ خان کو گرفتار کرلیا گیا
20/09/2026

علیمہ خان کو گرفتار کرلیا گیا

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کو طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال منتقل کردی...
20/09/2026

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کو طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق سابق وزیراعلی خیبرپختونخواہ سردار علی امین خان گنڈہ پور کو طبیعت ناساز ہونے پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اُن کا طبی معائنہ کیا اور ڈرپ لگائی۔

علی امین گنڈا پور کا چند روز قبل آپریشن ہوا جس کے بعد انہیں گردن میں تکلیف کی شکایت تھی۔ ڈاکٹرز نے معائنے اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد سابق وزیراعلیٰ کو مکمل آرام کا مشورہ دیتے ہوئے گھر جانے کی اجازت دے دی۔

جیو نیوز کے مطابق اندرونی انکوائری رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ ایک سال کے دوران غیر قانونی ذرائع سے شہریوں سے دستاوی...
17/09/2026

جیو نیوز کے مطابق اندرونی انکوائری رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ ایک سال کے دوران غیر قانونی ذرائع سے شہریوں سے دستاویزات کی تصدیق کے نام پر 12 ارب روپے غیر قانونی طور پر اکٹھے کیے گئے۔ڈی جی آڈٹ اینڈ انسپکیشن ڈاکٹر احمد علی سروہی کی سربراہی میں بننے والی چار رکنی کمیٹی نے ایک ایسے "مافیا" کی نشاندہی کی ہے جو مبینہ طور پر عوام سے رقم کی وصولی میں ملوث تھا۔

رپورٹ کے مطابق دستاویزات کی تصدیق کے لیے غیر قانونی ذرائع استعمال کرنے پر شہریوں سے مبینہ طور پر 8 لاکھ روپے تک وصول کیے گئے۔رپورٹ میں اس نیٹ ورک سے مبینہ طور پر جڑے افسران کے نام اور ان کے بیانات درج ہیں۔فارن سیکرٹری کے دفتر میں کام کرنے والا ایک افسر بھی نامزد افراد میں شامل ہے۔مختلف ونگز کے ڈی جیز، ایک سابق ایڈیشنل سیکرٹری اور سابق سفارت کاروں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ایک نجی کورئیر کمپنی کے مبینہ طور پر وزارت کے کسی افسر کے ساتھ تعلقات تھے۔یہ رپورٹ جولائی میں فارن سیکرٹری کے دفتر کو بھیجی گئی تھی لیکن ذرائع کے مطابق اسے نیب یا کسی اور تفتیشی ادارے کو نہیں بھیجا گیا۔کمیٹی کی سفارشات کے باوجود، اس معاملے سے مبینہ طور پر جڑے کئی افسران کو بعد میں بیرونِ ملک تعینات کر دیا گیا۔

16/09/2026

وزیرآعلی کے پی کے سہیل آفریدی کا مین بازار میں کارکنوں کی جانب سے شاندار استقبال

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیرآباد میں ان کے قتل کے لیے بھیجے گئے ایک شخص کو ان کی سیکیورٹ...
16/09/2026

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیرآباد میں ان کے قتل کے لیے بھیجے گئے ایک شخص کو ان کی سیکیورٹی ٹیم نے پکڑا اور اس شخص سے پستول بھی برآمد ہوا۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا کہ ملزم کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

دوسری جانب گوجرانوالہ پولیس کا کہنا ہے سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار کو قاتل قرار دینا قابلِ مذمت ہے، پولیس اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات تھا، پولیس کا کارڈ دکھانے کے باوجود پولیس اہلکار پر تشدد کیا گیا، ایس ایچ او نے مداخلت کرکے کانسٹیبل کی جان چھڑوائی۔

سہیل آفریدی نے گزشتہ روز بھی یہ الزام عائد کیا تھا کہ وہ سیالکوٹ میں گئے تو حکومت نے اس گھر کو سیل کر دیا اور جنریٹر خراب کر دیئے۔

16/09/2026

وزیرآباد میں سہیل آفریدی نے بچے کو گلے لگا لیا

16/09/2026

اے کیوبٹ آگے جاؤ آگے

16/09/2026

سہیل آفریدی نے دعویٰ کیا ہے کہ جب اُن کا قافلہ وزیر آباد پہنچا تو ایک مبینہ ’قاتل‘ کو اُن کے ’قتل کی نیت‘ سے وہاں بھیجا گیا۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل کو شناخت ظاہر کرنے کے باوجود تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
مکمل خبر: https://bbc.in/4xX3cA5

16/09/2026

Address

Jeddah

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when TodayTalk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to TodayTalk:

Shortcuts

Share