14/05/2025
> *"بے سہارا والد کی پکار"*
>
> محمد اکبر، کراچی کے رہائشی، چار دن سے رائیونڈ اسٹیشن پر موجود ہیں۔ علاج کے لیے لاہور آئے تھے، مگر اب بے یار و مددگار ہیں۔ گھر والوں سے رابطہ کی کوشش کی، مگر کوئی جواب نہیں ملا۔ اگر آپ ان کے اہلِ خانہ میں سے ہیں یا انہیں جانتے ہیں، تو برائے مہربانی ان سے رابطہ کریں اور ان کی مدد کریں۔
*اہل کراچی سے اپیل :*
یہ پیغام کسی کی دل آزاری کے لیے نہیں، بلکہ ایک بوڑھے والد کی مدد کے لیے ہے۔ اگر آپ اس پیغام کو پڑھ رہے ہیں اور محمد اکبر صاحب کو جانتے ہیں، تو برائے مہربانی ان کے اہلِ خانہ تک یہ پیغام پہنچائیں۔ جزاك اللّٰه خيرًا