Shakargarh ki awaz شکرگڑھ کی آواز

Shakargarh ki awaz شکرگڑھ کی آواز shakargarh ke awaz is the one and most popular page. such a rising voice poor people's of shakargarh. (make sure) shakargarh ke awaz always with you.

Thanks for joining shakargarh ke awaz

 #پاکستان کے پہلے کم عمر اسسٹنٹ کمشنر بننے والے راؤ طلحہ جاوید اسسٹنٹ کمشنر ایف بی آر مظفرگڑھ تعینات۔۔۔*  *جنہوں نے چارج...
28/11/2025

#پاکستان کے پہلے کم عمر اسسٹنٹ کمشنر بننے والے راؤ طلحہ جاوید اسسٹنٹ کمشنر ایف بی آر مظفرگڑھ تعینات۔۔۔*
*جنہوں نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیا۔*

پولیس کی وردی پہننے کے بعد میرے درویش صفت والد صاحب مرحوم نے فرمایا تھا بیٹا حلال پہ گزارہ کرنا، انصاف کرنا اور لوگوں کی...
28/11/2025

پولیس کی وردی پہننے کے بعد میرے درویش صفت والد صاحب مرحوم نے فرمایا تھا بیٹا حلال پہ گزارہ کرنا، انصاف کرنا اور لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا۔ انیس سال نوکری کے بعد بھی موٹر سائیکل پہ ڈیوٹی جاتا ہوں اور گھر سے ڈبے میں کھانا لیکے جاتا ہوں۔ لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کرتا ہوں اور انکے دلوں سے نکلی ہوئی دعائیں لیتا ہوں۔
میری دفتروں میں بیٹھے سرکاری ملازمان سے بھی یہی درخواست ہے چائے پانی کی تاک میں رہنے کی بجائے حلال پہ گزارا کریں لوگوں کے جائز کام فی سبیل اللّٰہ کریں اور انکی دعائیں لیں کیونکہ قبر میں عہدے اور کرسیاں نہیں جا سکتے۔

عاطف مغل

 #گاؤں کا سادہ مگر خوبصورت گھر جسے دیکھ کر  دل کو سکون میسر آتا ہے
25/11/2025

#گاؤں کا سادہ مگر خوبصورت گھر جسے دیکھ کر دل کو سکون میسر آتا ہے

ظفروال: پولیس کا نجی میرج ہال پر چھاپہ؛ حرام کاری، شراب اور ناجائز اسلحہ برآمدظفروال پولیس نے مخبر کی اطلاع پر ایک نجی م...
25/11/2025

ظفروال: پولیس کا نجی میرج ہال پر چھاپہ؛ حرام کاری، شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد

ظفروال پولیس نے مخبر کی اطلاع پر ایک نجی میرج ہال میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد مرد و خواتین کو قابلِ اعتراض حالت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد خواتین کو حرام کاری کے مقصد سے وہاں لائے تھے جبکہ موقع سے شراب اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

برآمدگی:

کلاشنکوف رائفل

20 زندہ گولیاں

دو بوتل شراب (Muree Brewery Vodka)
تمام اشیاء کو سیل کر کے قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔

درج شدہ دفعات:

371 / 371-A — تعزیراتِ پاکستان

13/20/65 — پنجاب آرمز آرڈیننس

سیکشن 13-2(b) — پنجاب آرمز ترمیمی آرڈیننس 2015

3 / 4 — حدود آرڈیننس 1979

سیکشن 1 اور 4 — Prohibition (Enforcement of Hadd) Order 1979

پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کو عدالتِ مجسٹریٹ اختر علی کے روبرو پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔
















23/11/2025

شکرگڑھ محلہ سراج گنج نزد ریلوے اسٹیشن ایک 5 اور 6 مرلہ بہترین لوکیشن پر مکان برائے فروخت ہیں رابطہ 03033814528

میڈم فاطمہ، ایک غریب چوکیدار کی بیٹی، اسسٹنٹ کمشنر کے طور پر اپنی کامیابی اپنے والد کے نام وقف کرتی ہے، انہیں اپنے پہلے ...
22/11/2025

میڈم فاطمہ، ایک غریب چوکیدار کی بیٹی، اسسٹنٹ کمشنر کے طور پر اپنی کامیابی اپنے والد کے نام وقف کرتی ہے، انہیں اپنے پہلے دن اپنی کرسی پر بٹھاتی ہے۔ دونوں کے لیے ایک قابل فخر لمحہ — اور سب کے لیے ایک تحریک ۔۔۔۔۔

جئیں تو ایسے۔۔۔۔
21 نومبر 2025 بروز جمعرات

 #شکرگڑھ  #تھانہ  #نورکوٹ گریٹ افیسر عمر مشتاق واہلہ  ایس ایچ او تعینات۔
22/11/2025

#شکرگڑھ #تھانہ #نورکوٹ گریٹ افیسر عمر مشتاق واہلہ ایس ایچ او تعینات۔

 #شکرگڑھ ، لاہور سے مہمان آئی خاتون کا حسین نامی بچہ جسکی عمر تقریباً تین سال بتائی جا رہی ہے ریلوے روڈ فضل دین فارمیسی ...
05/11/2025

#شکرگڑھ ، لاہور سے مہمان آئی خاتون کا
حسین نامی بچہ جسکی عمر تقریباً تین سال بتائی جا رہی ہے ریلوے روڈ فضل دین فارمیسی ریاض مارکیٹ شکرگڑھ کے ارد گردکل شام 4 بجے کے قریب گم ہوگیا ہے بچے کے والد کا نام علی حمزہ ھے تا حال کوئی سراغ نہ مل سکا متعلقہ پولیس کو بھی اطلاع دی جا چکی ھے اگر کسی صاحب نے دیکھا ہو تو فوری طور پر
اس نمبر پر رابطہ کریں ، اس وقت بچے کی والدہ اور اہل وعیال شدید پریشانی کی حالت میں ہیں آپ سب دوستوں سے گزارش ھے پوسٹ کو زیادہ سے شئر کر دیں تاکہ آپ سب کی وساطت سے بچہ اپنے والدین تک خیر خیریت سے پہنچ جائے ہم اپ سب کے تعاون کے شکر گزار ہوں گے۔
0300-7762389
0306-4561924

 #شکرگڑھ نور کوٹ روڈ شیل بائ پاس تاج پلے لینڈ، میزبان ریسٹورنٹ کے سامنے یہ  دو مرلہ کی دوکان برائے فروخت ھے  بہترین لوکی...
04/11/2025

#شکرگڑھ نور کوٹ روڈ شیل بائ پاس تاج پلے لینڈ، میزبان ریسٹورنٹ کے سامنے یہ دو مرلہ کی دوکان برائے فروخت ھے بہترین لوکیشن رابطہ ڈائریکٹ مالک
0300-7724670

 #شکرگڑھ کے معروف اور ہر دل عزیز سیاسی اور سماجی شخصیت  چوہدری ضیاء الحق کا کردار ہمیشہ شکرگڑھ کے شہریوں کے لیے نمایاں ر...
03/11/2025

#شکرگڑھ کے معروف اور ہر دل عزیز سیاسی اور سماجی شخصیت چوہدری ضیاء الحق کا کردار ہمیشہ شکرگڑھ کے شہریوں کے لیے نمایاں رہا ھے۔ چوہدری ضیاء الحق شکرگڑھ کی بہترین پہچان کے ساتھ عمدہ شخصیت کے مالک ہیں۔ چوہدری ضیاء الحق کا سیاسی اور سماجی کاموں سے ہٹ کر صحافت کی دنیا میں بھی شکرگڑھ کی عوام کے لیے کردار مثبت نمایاں رہا ھے۔ میرے خیال میں شکرگڑھ کی عوام کو خدمت خلق کا جزبہ رکھنے والے چوہدری ضیاء الحق جیسے نوجوان آگے لانا چاہیے، تاکہ عوام کی بہتر نمائندگی کی جا سکے۔ صرف سوچ بدلنے کی ضرورت ھے۔ یاد رکھیے نمائندہ وہ ہوتا ھے جو بات سنے اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا کام کرے۔ مظلوم کا ساتھی بنے اور ظالم کی مخالفت کرے

جمعہ  کی نماز اور ڈیوٹی سے فری ہو کے تھانہ پہنچا تو سنتری نے بتایا کہ سر ایک خاتون  بہت پریشان لگ رہی ، مسئلہ نہیں بتا ر...
01/11/2025

جمعہ کی نماز اور ڈیوٹی سے فری ہو کے تھانہ پہنچا تو سنتری نے بتایا کہ سر ایک خاتون بہت پریشان لگ رہی ، مسئلہ نہیں بتا رہی ، کہتی ہے ایس ایچ او سے ملنا ہے ، خاتون کو بلوایا ، کمرہ میں آئی اور آفس ٹیبل کے قریب بیٹھ گئی اور ایک سفید کاغذ کی پڑیا میں لپٹا ہوا کچھ میرے سامنے رکھ دیا
مجھے تجسس ہوا ، پوچھا کہ بہن اس میں کیا ہے تو بولی کہ زہر ہے ،میں ایک لمحے کیلئے مبہوت سا ہو گیا کہ یہ کیا بولا اس نے ، اور گھبرا بھی گیا کہ یہ کوئی بلیک میلر نہ ہو ، میرے آفس میں کیمرہ کے سامنے اس طرح زہر رکھ کر کچھ کر نہ لے ۔
کچھ دیر خاموش رہنے کے بعد میں نے شفقت سے پوچھا تو اسکی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے ، بولی کہ سر میں ٹبہ بدر شیر کی رہائشی ہوں میرے 4 بچے ہیں ،جن میں سے ایک عمران بعمری 13/14 سالہ معذور اور مفلوج ہے جس کا علاج چل رہا ہے، میرا شوہر ایک مزدور ہے جسکو کئی دن سے دیہاڑی نہیں ملی ، گھر میں فاقہ ہے
یہ زہر مجھے اس نے لا کے دی ہے کہ مفلوج بیٹے کو کھلا دوں ،کہ ہم اس کا مزید علاج نہ کرا سکتے ہیں ،روٹی پوری کریں یا اسکی دوائی، آپ میرے شوہر کے خلاف کاروائی نہ کریں ،بس اسے بلا کے کہہ دیں کہ ہم بھوکے رہ لیں گے وہ میرے بچے کو مارے نہ 💔
خدارا اپنے اردگرد ایسے لوگوں کاخیال رکھیں
ہم ایسے بہت سے سانحات رپورٹ ہونے کے بعد افسوس تو کرتے ہیں اگر پہلے ہی کوئی مدد کر دیں تو شاید کسی کی جان بچ جائے
براہِ کرم اپنے گاؤں، محلے اور گردونواح میں محتاج اور کمزور خاندانوں پر نظر رکھیں ایک روٹی، ایک پیکٹ دوائی یا چند روپے کا تعاون کسی کے لیے زندگی اور امید بن سکتا ہے۔ جب ہم وقت پر ہاتھ بڑھائیں تو بہت سی جانیں بچائی جا سکتی ہیں؛ خاموشی یا غفلت مہربانی چھین لیتی ہے۔

 #شکرگڑھ نور کوٹ روڈ  تاج پلے لینڈ، کے سامنے یہ دوکان دو مرلہ 18 فٹ چوڑائی 12.6فٹ لمبائی 45 فٹ برائے فروخت ھے  بہترین لو...
27/10/2025

#شکرگڑھ نور کوٹ روڈ تاج پلے لینڈ، کے سامنے یہ دوکان دو مرلہ 18 فٹ چوڑائی 12.6فٹ لمبائی 45 فٹ برائے فروخت ھے بہترین لوکیشن مناسب قیمت دوکان کرایہ پر ھے رابطہ ڈائریکٹ مالک 03007724670
03070629466

Address

Jeddah
22230

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shakargarh ki awaz شکرگڑھ کی آواز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Shakargarh ki awaz شکرگڑھ کی آواز:

Share