راہ منزل

راہ منزل قریب ستارے

03/08/2025

Surah baqarah part.4

02/08/2025

Surah baqarah part.3

02/08/2025

"محبت ایک ایسا پودا ہے جسے دل کی زمین میں لگایا جاتا ہے۔"
"اور اس کی آبیاری اچھے اخلاق اور وفاداری سے کی جاتی ہے۔"

01/08/2025

Surah baqarah part.2

31/07/2025

Surah baqarah part.1
Only urdu translation

31/07/2025

ذرا دیکھ کے چال ستاروں کی
کوئی زائچہ کھینچ قلندرسا
کوئی ایسا جنتر منتر پڑھ
جو کر دے بخت سکندرسا.....

کوئی چلہ ایسا کاٹ کہ پھر
کوئی اسکی کاٹ نہ کر پائے
کوئی ایسا دے تعویزمجھے
وہ مجھ پر عاشق ہو جائے.....

کوئی فال نکال کرشمہ گر
مری راہ میں پھول گلاب آئیں
کوئی پانی پھوک کے دے ایسا
وہ پیئے تو میرے خواب آئیں......

کوئی ایسا کالا جادو کر
جو جگمگ کر دے میرے دن
وہ کہے مبارک جلدی آ .......
اب جیا نہ جائے تیرے بن

کوئی ایسی رہ پہ ڈال مجھے
جس رہ سے وہ دلدار ملے
کوئی تسبیح دم درود بتا.......
جسے پڑھوں تو میرا یار ملے

کوئی قابو کر بے قابو جن
کوئی سانپ نکال پٹاری سے
کوئی دھاگہ کھینچ پراندے کا
کوئی منکا اِکشا دھاری سے........

کوئی ایسا بول سکھا دے نا
وہ سمجھے خوش گفتارہوں میں
کوئی ایسا عمل کرا مجھ سے .......
وہ جانے ، جان نثار ہوں میں

کوئی ڈھونڈھ کے وہ کستوری لا
اسے لگے میں چاند کے جیسا ہوں
جو مرضی میرے یار کی ہے.........
اسے لگے میں بالکل ویسا ہوں

کوئی ایسا اسم اعظم پڑھ
جواَشک بہادے سجدوں میں
اور جیسے تیرا دعوی ہے........
محبوب ہومیرے قدموں میں

پر عامل رک ، اک بات کہوں
یہ قدموں والی بات ہے کیا ؟
محبوب تو ہے سر آنکھوں پر
مجھ پتھر کی اوقات ہے کیا.....

اور عامل سن یہ کام بدل
یہ کام بہت نقصان کا ہے...
سب دھاگے اسکے ہاتھ میں ہیں
""جو مالک کل جہان کا ہے....

شاعر۔ ۔۔۔۔ سید مبارک شاہ ۔۔۔

31/07/2025

Address

Abi Bakar
Jeddah
22230

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when راہ منزل posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share