
01/05/2025
مکہ مکرمہ پولیس کے سیکیورٹی گشت نے سوشل میڈیا پر جعلی حج مہم کے اشتہارات کے ذریعے دھوکہ دہی میں ملوث چار چینی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔
گینگ نے اشتہار میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ مقدس مقامات پر رہائش اور آمدورفت فراہم کریں گے۔ ان کے خلاف قانونی کارروائی کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔