11/12/2025
گاڑی دریا سے نکلی، مگر نظام اب بھی ڈوبا ہوا ہے!!
آزاد پتن روڈ سڑک سے زیادہ موت کی گلی بن چکی ہےروزانہ کوئی نہ کوئی گھر اُجڑ جاتا ہے، کوئی ماں بیٹے کے لاشے پر بین کرتی ہے، کوئی باپ اپنے جگر کے ٹکڑے کو ملبے میں ڈھونڈتا ہے۔ مگر افسوس! اُن کی چیخیں ارباب اختیار کے کانوں تک نہیں پہنچتیں !چند رسمی بیانات، کچھ تصویری دورے، اور پھر خاموشی… جیسے کچھ ہوا ہی نہیں!! آزاد پتن روڈ صرف ایک سڑک نہیں، یہ ایک زخم ہے جو ہر حادثے کے ساتھ اور گہرا ہوتا جا رہا ہے۔یہ منظر صرف ایک حادثہ نہیں، ایک اعلان ہے کہ ہمارے ادارے، ہمارے حکمران، اور ہمارا نظام سب سوئے ہوئے ہیں لگاتار حادثوں کے باوجود بھی حکام نے آنکھیں نہ کھولیں، تو یہ زخم ایک دن اجتماعی لاشوں میں بدل جائے گا