PSN PSN MEDIA CHANNEL IS BASICALLY A NEWS CHANNEL OF AZAD KASHMIR. IT CONNECTS THE PEOPLE OF AZAD KASHMIR AND PROVIDES THEM BRAEKING NEWS OF AZAD KASHMIR
(3)

ماشاءاللہ اللہ پاک مزید کامیابیاں عطا فرمائے
21/08/2026

ماشاءاللہ
اللہ پاک مزید کامیابیاں عطا فرمائے

کل 19 اگست کو پلندری کی عوام نے تاریخ رقم کر دی۔ انٹرنیٹ کی بندش اور انتہائی مختصر وقت کے باوجود جس تعداد میں لوگ سڑکوں ...
20/08/2026

کل 19 اگست کو پلندری کی عوام نے تاریخ رقم کر دی۔ انٹرنیٹ کی بندش اور انتہائی مختصر وقت کے باوجود جس تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکلے، وہ عوامی شعور، یکجہتی اور اپنے حق کے لیے عزم کی ایک روشن مثال ہے۔ بلاشبہ عوام کا یہ عظیم الشان سمندر اس بات کا ثبوت ہے کہ جب قوم بیدار ہو جائے تو کوئی رکاوٹ اس کے راستے میں حائل نہیں ہو سکتی۔
اس موقع پر اگر ان بہادر اور باہمت ٹیموں کا ذکر نہ کیا جائے جنہوں نے بھرپور انداز میں دفاع کیا، تو یہ ناانصافی ہوگی۔ اس جدوجہد میں شامل ہر فرد، خواہ اس کا تعلق بیتراں، جھنڈا بگلہ، کٹورا،کلر، چھیتروڑہ، کناس یا دیگر بے شمار علاقوں سے تھا، خراجِ تحسین کا مستحق ہے۔ آپ سب نے نہ صرف فورسز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا بلکہ انہیں پسپائی اختیار کرنے پر بھی مجبور کیا۔
آپ نے اپنے عمل سے ثابت کر دیا کہ ریاست کے اصل مالک جب میدان میں آتے ہیں تو ان کا استقبال اور احترام کیا جا سکتا ہے، لیکن انہیں ان کے حق سے روکنا آسان نہیں۔ آپ سب کی وفاداری، ثابت قدمی اور قربانی کو سلام۔ اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے اور آپ کے حوصلوں کو مزید مضبوط کرے
ایڈمن

10/08/2026

کہوٹہ بیور پولیس
لعنت ہو تم پر تمہارے اوپر بیٹھے دلالوں پر
قریب دو ماہ سے کشمیری عوام کا راشن بند کر کے حرام خور بھاری مقدار میں رشوت لے کر کشمیر کی گاڑیوں کو کسی حد تک سامان لے جانے دے رہے ہیں
یہ یاد رکھنا یزیدیو
ذاک پل کی تھی حکومت یزید کی زمانا سارا حسین کا
ان یزیدیوں کے اہلکار ہمارے وزیر مشیر ہماری ڈسٹرکٹ کوٹلی کی انتظامیہ جو آج تک اس پار جا کر یہ نہیں پوچھ سکے کے راشن کیوں بند کیا ہے یزیدیو
حساب ہو گا سب کا ہو گا

29/07/2026

سردار امان خان

29/07/2026

انٹری پوائنٹ ہولاڑ
ہولاڑ سے چھے چھن راستہ مکمل بند معقول ٹیمیں موجود
ہولاڑ سے سہنسہ ہر پانچ دس کلو میٹر کے فاصلے پر رستے مکمل بند ان راستوں کو کھولنے کی کوشش کرنے والوں کی وردیاں بھی یہاں ہی رہیں گی یہاں سے کوئی فورسز نہیں گزر سکتی

اللہ پاک کشمیر کے مظلوموں کی مدد فرمائے

آج چوہدری تبارک صاحب نے کشمیری ہونے کا حق ادا کر دیا۔ سلام پیش کرتے ہیں ۔خوبصورت گفتگو
29/07/2026

آج چوہدری تبارک صاحب نے کشمیری ہونے کا حق ادا کر دیا۔ سلام پیش کرتے ہیں ۔خوبصورت گفتگو

29/07/2026

انتہائی درد مندی کے ساتھ
عوام علاقہ سہنسہ سے گزارش ہے نکلیں آج بھی ٹائم ہے
انٹری پوائنٹ بند کر دیں یہاں ہمارے گھر سے کوئی قاتل نہ گزر سکے قاتلوں کو ہم راستہ نہیں دے سکتے کے اور جا کر ہمارے بھائیوں کو جا کر شہید کریں متحد ہو جائیں آج بھی
ایڈمن

28/07/2026

راولاکوٹ: شام 6:20 بروز منگل۔
اس وقت راولاکوٹ میں شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ بس ٹرمینل اور چاندنی چوک کے علاوہ ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے نزدیکی املاک پر بھی گولیاں لگنے کی اطلاعات ہیں۔ شدید فائرنگ سے شدید خوف و ہراس پھیلایا جا رہا۔
بس ٹرمینل اور 15 کے نزدیک شدید فائرنگ سے نقصانات کی اطلاع بھی ہے تاہم ابھی تک نقصان کی تفصیل بارے حتمی معلومات نہیں مل سکیں۔
راولاکوٹ اور اطراف میں دن 2 بجے سے بجلی بھی بند کی گئی ہے جو ابھی تک نہیں چھوڑی گئی۔
یہ بھی بتایا جا رہا ہے مظاہرین کو کل ناشتے کے بعد ابھی تک کچھ کھانے پینے کا مناسب انتظام نہیں ہوا جس کے باعث بڑی تعداد میں لوگوں کے متاثر ہونے کا خدشہ بھی موجود ہے۔ راولاکوٹ شہر کے اطراف کے لوگوں کا کہنا ہے ہم نے کھانا تیار کر رکھا ہے لیکن عوام تک رسائی ممکن نہیں ہو پا رہی ہے۔
آج دن 3 بجے چھوٹا گلہ اور 5 بجے دریک عیدگاہ میں گزشتہ روز جان کی بازی ہارنے والوں کی نماز جنازہ ادا کی گئی تھی۔

ان شاء اللہ، ہم فتح یاب ہو کر لوٹیں گے۔اور اگر ہماری تقدیر میں شہادت لکھی گئی، تو ہماری ایک ہی وصیت ہے اس جدوجہد کا علم ...
27/07/2026

ان شاء اللہ، ہم فتح یاب ہو کر لوٹیں گے۔اور اگر ہماری تقدیر میں شہادت لکھی گئی، تو ہماری ایک ہی وصیت ہے اس جدوجہد کا علم کبھی جھکنے نہ دینا، اسے کبھی زمین پر گرنے نہ دینا
سردار امان
اللہ پاک آپ کی حفاظت فرمائے

27/07/2026

لانگ مارچ مختلف راستوں سے راولاکوٹ شہر میں داخل ہونے کیلئے نکل چکا ہے، اللہ تعالیٰ حفاظت فرمائے اور فتح یاب کرے

Address

Khamis Mushait

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PSN posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to PSN:

Shortcuts

Share