Potha Sehnsa News پوٹھہ سہنسہ نیوز

Potha Sehnsa News پوٹھہ سہنسہ نیوز اپنے علاقے کے تمام مسائل کو اجاگر کرنے کے لیئے ہمارا ساتھ دیں
(3)

03/08/2025
راجہ نفیس اعظم اور راجہ صاحب کی  خصوصی کوشش سے  اہلیان سہنسہ کے لیے خوشخبری فخرے سہنسہ فخرے آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد علی ظف...
01/08/2025

راجہ نفیس اعظم اور راجہ صاحب کی خصوصی کوشش سے اہلیان سہنسہ کے لیے خوشخبری
فخرے سہنسہ فخرے آزاد
کشمیر
ڈاکٹر محمد علی ظفر
17 گولڈ میڈلسٹ
پہلی دفعہ اپنے آبائی علاقے سہنسہ میں اپنی ینگ ڈاکٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن ٹیم کے ساتھ آ رہے ہیں
جس میں مریضوں کا فری چیک اپ اور ادوایات فراہم کی جاے گی ۔جولوگ راولپنڈی جا کر چیک اپ نہیں کروا سکتےوہ بروز اتوار کھراوٹ ا جاے۔شکریہ
منجانب:
راجہ بابر حسین
سابق امیدوار برائے ڈسٹرکٹ کونسل یوسی ناون
ڈاکٹر نفیس اعظم
رابطہ نمبر:03404701050
ملک اسد نواز
03415600072

سہنسہ پولیس کی بروقت کارروائی، نوجوان پر قاتلانہ حملہ کرنے والا ملزم فیاض عرف فیجا ایک گھنٹے کے اندر گرفتار، مقدمہ درج۔ت...
31/07/2025

سہنسہ پولیس کی بروقت کارروائی، نوجوان پر قاتلانہ حملہ کرنے والا ملزم فیاض عرف فیجا ایک گھنٹے کے اندر گرفتار، مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق پوٹھہ بازار میں واقع صدیق ہوٹل پر کام کرنے والے نوجوان محمد سفیر ولد محمد معروف ساکن اینٹی کو فیاض عرف فیجا ساکن پوٹھہ نے چاقو کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔ ملزم نے نوجوان کے ساتھ نازیبا حرکت کی، جس پر نوجوان نے منع کیا تو ملزم آپے سے باہر ہو گیا اور چاقو نکال کر حملہ کر دیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ سہنسہ نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچے اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے صرف ایک گھنٹے میں ملزم کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ پولیس نے ملزم کیخلاف زیر دفعہ اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں راولپنڈی ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔
عوامی و سماجی حلقوں نے سہنسہ پولیس کی فوری اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے عناصر کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی شخص قانون ہاتھ میں لینے کی جرات نہ کرے۔

تحصیل سہنسہ کے علاقہ پوٹھہ میں صدیق ہوٹل پر روٹی دیر سے دینے پر ہونے والے جھگڑے نے سنگین رخ اختیار کر لیا، جہاں نوجوان م...
31/07/2025

تحصیل سہنسہ کے علاقہ پوٹھہ میں صدیق ہوٹل پر روٹی دیر سے دینے پر ہونے والے جھگڑے نے سنگین رخ اختیار کر لیا، جہاں نوجوان ملازم پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔ متاثرہ نوجوان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد سفیر ولد محمد معروف، جو ہوٹل پر ملازمت کرتا ہے، کو مقامی رہائشی فیجا ولد نامعلوم، ساکن پوٹھہ جیکو نے روٹی دیر سے دینے کے معمولی بہانے پر چاقو کے وار سے شدید زخمی کر دیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، محمد سفیر کا ایک گردہ چاقو کے وار سے متاثر ہوا ہے جس کے باعث اسے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال سہنسہ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کا آپریشن کیا جائے گا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ عوامی حلقوں نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

محکمہ امور دینیہ آذادکشمیر کے تحت پورے کشمیر میں مقابلے ہورہے ہیں ۔اسی سلسلے میں تحصیل سہنسہ میں  ہونے والے مقابلے میں م...
31/07/2025

محکمہ امور دینیہ آذادکشمیر کے تحت پورے کشمیر میں مقابلے ہورہے ہیں ۔اسی سلسلے میں تحصیل سہنسہ میں ہونے والے مقابلے میں مدرسہ تعلیم القرآن تڑالہ تحصیل سہنسہ ضلع کوٹلی ۔نمایاں رہا ۔۔1سے30پاروں میں عبدالھادی بن شمریز نے پہلی پوزیشن
اور 1سے 20پاروں میں عفان ظہیر بن محمد ظہیر نے پہلی پوزیشن
1سے15پاروں میں حسام امتیاز بن محمد امتیاز نے پہلی پوزیشن
1سے5پاروں میں عبد الرحمن بن محمد اعجاز نے دوسری پوزیشن
اور اذان میں حبیب اللہ بن محمد سرفراز نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے
مدرسی تعلیم القرآن تڑالہ کے مدرس سردار احسن معاویہ قاری وسیم صاحب قاری رختاز صاحب پوری انتظامیہ کمیٹی مبارکباد کی مستحق ہے یشک آپ کی کاوش رنگ کا رہی ہے قرآن پاک درست انداز میں بچوں کو سیکھانا عالم دین بنانے کا پہلا مرحلہ با خوبی آپ پورا کر رہے ہیں انشاءاللہ ایک روز ایسا آئے گا پوری دنیا میں دین اسلام کے تحت ہی دنیاوی فیصلے کیے جائیں گے

31/07/2025

ریاست جموں کشمیر کی مظبوط آواز
سردار محمد صغیر خان ایڈووکیٹ
چیئرمین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ
28 نومبر 2024 کو راولاکوٹ کے مقام پر
ایک بار سن کر شئیر ضرور کریں

31/07/2025

معذرت کے ساتھ اسی درخت سے باندھی رسی یا تار
دوست ویڈیو کے چکر میں اپنی قیمتی جان داؤ پر لگا رہے ہیں پتہ تو نہیں کونسی جگہ ہے لیکن گزارش کروں گا چھوٹی سی غلطی عمر بھر کا رونا ہو سکتا ہے میں نے دیکھا چھوٹے بچے اس تار کو ہاتھ میں پکڑ کر دور تک جھولے لے رہے ہاتھ چھوٹ جائے تو؟؟؟
گزارش کروں گا ایسے کاموں سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں

30/07/2025

سردار سعود شہید کی نماز جنازہ پڑنے کے بعد پورے فوجی اعزاز کے دفن کر دیا گیا
اللہ پاک سعود بھائی کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

Address

Khamis Mushait

Telephone

+966595753648

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Potha Sehnsa News پوٹھہ سہنسہ نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Potha Sehnsa News پوٹھہ سہنسہ نیوز:

Share