13/12/2025
چوہدری عابد رضا کوٹلہ اور نوابزادہ طاہر الملک نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّہ تارڑ سے اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ رہنماؤں نے وزیر اعظم کو اپنے حلقوں کے عوامی مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کے لیے تجاویز پیش کیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر عوامی خدمت کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے یقین دلایا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر بھرپور توجہ دی جائے گی۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔