13/12/2025
السلام و علیکم
قارئین محترم آپ اکثر سوشل میڈیا پر سردار کامران کاظم صاحب کی لکھی ہوئی تحریریں پڑھتے رہتے ہیں۔ لیکن آج تک انکے متعلق کسی نے کچھ نہیں لکھا ۔
سردار کامران کاظم صاحب جو کہ پیشے کے اعتبار سے ٹیچر ہیں ۔ کامران صاحب کا تعلق ہولاڑ کے نواحی گاوں چموئی سے ہے۔ کامران کاظم صاحب نے محکمہ تعلیم میں ایک مثال قائم کی ۔ کامران صاحب کی زیادہ سروس گورنمنٹ سکول بھیڑی جاگیر جسکو ہم بھیڑیاں کہتے ہیں وہاں گزری۔ جب کامران صاحب وہاں تعینات ہوئے تھے تو وہاں کے حالات کچھ اور تھے لیکن تھوڑا عرصہ گزرا تو نمایاں تبدیلیاں نظر آنا شروع ہو گئیں۔ لوگوں نے اپنے بچوں کو گورنمنٹ سکول بھیڑی میں داخل کروانا شروع کر دیا۔۔ کامران صاحب نے بھی اس اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچنے دی اور اپنی محنت جاری رکھی ۔ بھیڑی سکول میں عمارت نہیں تھی جس پر کامران صاحب نے مقامی صاحب استطاعت لوگوں کی مدد سے وہاں بچوں کے لیئے کمرے تعمیر کروائے ۔ سردی گرمی کی شدت کے لیئے بچوں کو چھت فراہم کی۔۔ یہی نہیں بالکہ ایک کمپین کی صورت میں لوگوں کو بچے سرکاری سکولوں میں داخل کروانے پر راضی کیا۔ کامران صاحب کی ایک خاص بات یہ کہ وہ اپنا بچہ بھی ساتھ بھیڑی جاگیر سکول میں ہی پڑھاتے رہے ۔۔ آپ وقت جب سرکاری سکولوں میں بچوں کی تعداد کم اور اساتذہ کی تعداد زیادہ ہوتی ہے بھیڑی جاگیر سکول میں سو کے لگ بھگ بچے زیر تعلیم ہیں۔۔
موسمی حالات و واقعات کے پیش نظر یہ بہت مشکل ہوتا ہے کہ ہولاڑ سے صبح بروقت بھیڑیاں پہنچنا مگر کامران کاظم صاحب اپنی ڈیوٹی کے بہت پابند ہیں۔۔
کامران کاظم صاحب ٹیچنگ کے ساتھ ساتھ ایک بہترین فارمر بھی ہیں ۔میرا ان سے رابطہ اکثر اوقات انکے جانوروں کی صحت کے متعلق معلومات کے حوالے سے ہوتا رہتا ہے۔ انکے پاس بہت اچھی نسل کے 8 سے 10 جانور بھی موجود ہیں ۔ جنکا اکثر کام وہ خود کرتے ہیں۔ اگر کسی جانور کو کوئی تھوڑی تکلیف بھی ہو تو کامران صاحب بے چین ہو جاتے ہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انکو ہی تکلیف ہے۔ کامران صاحب کرکٹ کے بہت بڑے شیدائی ہیں۔ کرکٹ ہسٹری کا کوئی سوال کیا جائے تو وہ بال ٹو بال تفصیل سے بتائیں گے۔
کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو ایک ساتھ بے شمار خوبیاں رکھتے ہیں۔ کامران کاظم صاحب کا شمار ایسے ملٹی ٹیلنٹڈ لوگوں میں ہوتا ہے۔۔
میرے ذاتی پسندیدہ لوگوں میں سے کامران کاظم صاحب ایک ہیں۔
دعا گو ہوں کہ اللہ پاک سلامت رکھیں