13/12/2025
ہم اہل دل ہیں نیا معجزہ دکھائیں گے
چراغ بوئیں گے اور روشنی اگائیں گے
جس سے یہ وہم ہے کہ ظلم جیت سکتا ہے
وہ اور زخم دے ہم اور سر اٹھائیں گے
ہم اپنی جان ہتھیلی پہ لئے پھرتے ہیں
ہمارا حوصلہ کیا اپ ازمائیں گے