29/05/2025
ژوب : مینا بازار میں زیتون کے قیمتی جنگلات میں لگی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا۔۔ مقامی ذرائع
ژوب : مینا بازار کے پہاڑی سلسلے جنگل آسو غر کی جنگلات میں گزشتہ شب آگ لگ گئی ، مقامی ذرائع
ژوب : مقامی لوگوں کے مطابق محکمہ جنگلات نے ابھی تک آگ بھجانے کے لئے کوئی کام نہیں کیا ہے ،
ژوب : مقامی لوگ اپنی مدد آپ آگ بھجانے میں مصروف، آگ کی شدت میں اضافہ ۔
ژوب : صوبائی حکومت، پی ڈی ایم اے ، محکمہ جنگلات جنگل میں لگی آگ پر قابو پانے کے لے جدید آلات فراہم کریں، مقامی لوگوں کا مطالبہ
ژوب : متعلقہ احکام آگ بھجانے کے لئے جلد اقدامات کریں ، مقامی لوگوں کا مطالبہ ۔۔
ژوب: مینا بازار علاقہ ژوب سے تقریباً پچاس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے ،