WNN News

WNN News Voice of Voice less people. Unbasied News Network with highly professional team all over Pakistan and AJK. 24/7 News and Updates. News with authentic sources.

Share with your friends and family members.

30/05/2026

رانا ثناء اللہ کا مذاکرات کے حوالے سے مؤقف

30/05/2026

عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا دوبارہ آغاز
کور ممبر امتیاز اسلم نے اندر کی بات بتا دی

30/05/2026

اگر ہمارے حکمرانوں کو انتشا.ر پیدا کرنے کا شوق ہوا 9 جون کو انشاءاللہ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی مکمل تیاری ہے۔
شوکت نواز میر

WNN News

راولاکوٹ کے نواحی علاقہ شجاع آباد میں مسافر کوسٹر اور مسافر ٹیوٹا ہائی ایس حا..دثے کا شکا..ر ہو گئیں اطلاعات کے مطابق دو...
30/05/2026

راولاکوٹ کے نواحی علاقہ شجاع آباد میں مسافر کوسٹر اور مسافر ٹیوٹا ہائی ایس حا..دثے کا شکا..ر ہو گئیں اطلاعات کے مطابق دونوں گاڑیاں آپس میں ٹکر..ا.نے کے بعد سڑک سے نیچے جا گری

تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کے جا.نی نقصا.ن کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے مقامی ذرائع کے مطابق ٹیوٹا ہائی ایس سڑک کنارے پارک تھی جبکہ مسافر کوسٹر بھی کھڑی تھی اور اس کا انجن سٹارٹ نہیں ہو رہا تھا بتایا جاتا ہے کہ کوسٹر کا ڈرائیور گاڑی سے نیچے اترا تاکہ پہیوں کے آگے رکھا گیا پتھر ہٹا کر گاڑی کو ریورس کے ذریعے سٹارٹ کر سکے کوسٹر نیوٹرل گیئر میں کھڑی تھی جیسے ہی پتھر ہٹایا گیا

گاڑی بے قابو ہو کر پیچھے کی جانب چل پڑی اور قریب کھڑی ہائی ایس سے ٹکر..ا گئی ٹکر کے نتیجہ میں دونوں گاڑیاں سڑک سے نیچے جا گر.ی ہیں حاد..ثے کے بعد مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے واقعہ میں کسی شخص کے ز..خمی یا جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ مقامی افراد نے حادثے کی وجہ ڈرائیور کی غفلت قرار دیا ہے

۔ رپورٹ محمد خورشید بیگ راولاکوٹ

WNN News Muhammad Khurshid Baig

راولاکوٹ میں مبینہ فوڈ پوائزننگ کے واقعہ پر ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فریشکو بیک...
30/05/2026

راولاکوٹ میں مبینہ فوڈ پوائزننگ کے واقعہ پر ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فریشکو بیکرز کو سیل کر دیا گذشتہ روز پانچ شہریوں کو برگر، سینڈوچ اور دیگر اشیائے خورونوش استعمال کرنے کے بعد طبیعت ناساز ہونے پر سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کیا,
عوامی شکایت موصول ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر پونچھ سید یاسر آفتاب اور اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر ناظم افتخار نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور ابتدائی تحقیقات کے بعد احتیاطی طور پر بیکری کو سیل کر دیا ہے اور مختلف اشیائے خورونوش کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں جنہیں فوڈ لیبارٹری بھجوایا جائے گا ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے مطابق لیبارٹری رپورٹ کی روشنی میں فوڈ سیفٹی قوانین کے تحت مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ترجمان فوڈ اتھارٹی نے کہا ہے کہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی عوام سے بھی مشکوک یا غیر معیاری اشیائے خورونوش کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دینے کی اپیل کی گئی ہے ۔ رپورٹ ۔ محمد خورشید بیگ راولاکوٹ

WNN News Muhammad Khurshid Baig

30/05/2026

بیٹی کو سابقہ اہلیہ نے اغو۔اء کر کے کسی کے ساتھ بھیج دیا ،میری بیٹی مجھے واپس دلائی جائے ،متاثرہ شہری کی دہائی

راولاکوٹ کے نواحی علاقہ دریڑھ دھمنی کے رہائشی محمد ارشاد کی جانب سے
غازی ملت پریس کلب میں پریس کانفرنس سابقہ اہلیہ ساحرہ یاسین پر بیٹی کو غائب رکھنے اور رابطہ نہ کروانے کا الزام اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ۔
وی او
محمد ارشاد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شادی 2014 میں ساحرہ یاسین کے ساتھ ہوئی تھی جبکہ طلاق کے بعد ان کی تین سالہ بیٹی اپنی والدہ کے پاس رہتی تھی ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کی بیٹی کی عمر 16 سال ہے اور گذشتہ دو ماہ سے ان کا اس سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا ہے
محمد ارشاد نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی سابقہ اہلیہ ساحرہ یاسین انہیں بیٹی سے ملنے نہیں دے رہی اور بیٹی کے بارے میں متضاد معلومات دی جا رہی ہیں انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے مختلف ہسپتالوں اور دیگر مقامات پر بیٹی کو تلاش کیا ہے مگر اس کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے محمد ارشاد کا کہنا تھا کہ انہیں خدشہ ہے کہ ان کی بیٹی کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے انہوں نے اپنی سابقہ اہلیہ اور بعض دیگر افراد پر الزام عائد کیا کہ وہ ایک مبینہ مکروہ دھندے میں ملوث ہیں اور ان کی بیٹی کو ان سے دور رکھا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں وہ پہلے بھی پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کو درخواستیں دے چکے ہیں لیکن تاحال کوئی مؤثر کارروائی نہیں ہوئی ہے محمد ارشاد نے ایس ایس پی پونچھ ، ڈی آئی جی پونچھ ڈویژن اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے ان کی بیٹی کو بازیاب کروایا جائے اور الزامات کی مکمل تحقیقات کر کے انہیں انصاف فراہم کیا جائے ۔ رپورٹ محمد خورشید بیگ راولاکوٹ

WNN News Muhammad Khurshid Baig

ضلع حویلی کہوٹہ کی تحصیل خورشید آباد میں پیش آنے والے المنا۔ک لوڈر رکشہ حا۔۔۔دثے میں ز۔۔خمی ہونے والے تمام افراد جا۔ں بح...
29/05/2026

ضلع حویلی کہوٹہ کی تحصیل خورشید آباد میں پیش آنے والے المنا۔ک لوڈر رکشہ حا۔۔۔دثے میں ز۔۔خمی ہونے والے تمام افراد جا۔ں بحق ہو گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حا۔۔۔دثے میں مجموعی طور پر سات افراد جا۔ن کی با۔زی ہا۔ر گئے۔ اس افسوسنا۔ک واقعے پر پورا علاقہ سو۔گ میں ڈوب گیا ہے جبکہ عوامی و سماجی حلقوں نے گہرے ر۔نج و غم کا اظہار کیا ہے۔
تحصیل خورشید آباد میں پیش آنے والے لوڈر رکشہ حاد۔ثے میں ابتدائی طور پر دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ پانچ شد۔ید ز۔۔خمی ہوئے تھے۔

ز۔۔خمیوں کو فوری طور پر خورشید آباد سے کہوٹہ اور بعد ازاں راولاکوٹ منتقل کیا گیا۔ حالت تشویشنا۔ک ہونے پر دو ز۔۔خمیوں کو راولپنڈی ریفر کیا گیا تاہم وہ بھی جا۔نبر نہ ہو سکے ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں ادریس ولد عنایت، بلال ولد افتخار، شاہزیب ولد اورنگزیب، عاقب ولد ہدایت، وقار ریاض، عمر ولد اقبال اور فیصل ولد اقبال شامل ہیں حا۔ دثے کے بعد خورشید آباد اور گردونواح میں فضا سوگوار ہے۔ متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے

جبکہ اہل علاقہ نے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑکوں کی حالت بہتر بنانے، ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد اور ریسکیو سہولیات میں اضافے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے المناک حادثا۔۔ت سے بچا جا سکے ۔ رپورٹ ۔ محمد خورشید بیگ راولاکوٹ

WNN News Muhammad Khurshid Baig

28/05/2026

عید کے دوسرے روز ایک اور افسو.سناک حاد..ثہ پیش آیا جہاں سیاحت کے لیے آنے والا نوجوان رنگڑ نالہ میں ڈو. ب کر جا..ں بحق ہو گیا واقعہ فلور مل آزاد پتن کے قریب پیش آیا جہاں مردان سے تعلق رکھنے والا بیس سالہ عبداللہ اپنے دوستوں کے ہمراہ سیر و تفریح کے لیے آیا ہوا تھا جو ڈ. وب کر جا. ن کی بازی ہار گیا ۔
وی او ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت عبداللہ ولد زائد خان سکنہ مردان حال مقیم اسلام آباد کے نام سے ہوئی ہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق نوجوان اپنے تین دوستوں کے ساتھ رنگڑ نالہ کے مقام پر تصویریں بنا رہا تھا کہ اچانک پاؤں پھسلنے سے گہرے پانی میں جا گر..ا اور ڈ..وب گیا

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور مقامی افراد و پولیس کے ہمراہ سرچ آپریشن شروع کیا گیا کافی کوششوں کے بعد نوجوان کی ن.ع..ش پانی سے نکال لی گئی ہے جسے ضروری کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے

اس افسو..سناک واقعہ نے ایک بار پھر ندی نالوں میں نہانے اور خطرناک مقامات پر جانے کے بڑھتے ہوئے رجحان پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں اس سے قبل بھی ہجیرہ میں تین جبکہ ارجہ میں دو نوجوان نہاتے ہوئے جا.ن کی با.زی ہار چکے ہیں شہریوں اور وصال ایمبولینس سروس کے چیئرمین وسیم نثار نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ ان علاقوں میں دفعہ 144 نافذ ہے مگر اس پر مؤثر عمل درآمد دکھائی نہیں دیتا ہے ان کا کہنا ہے کہ خطرناک مقامات پر سخت نگرانی، وارننگ سائنز عوامی آگاہی مہمات اور ریسکیو سروسز کی بروقت دستیابی ناگزیر ہو چکی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے المناک واقعات سے بچا جا سکے ۔ رپورٹ ۔ محمد خورشید بیگ راولاکوٹ

WNN News Muhammad Khurshid Baig

28/05/2026

تتہ پانی ، 28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر منعقدہ تقریب سے امیدوار اسمبلی حلقہ عباسپور سردار اسامہ زاہد خطاب کر رہے ہیں ۔

WNN News

28/05/2026

تتہ پانی: 28 مئی یوم تکبیر کی مناسبت سے سردار اسامہ کی قیادت میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جس میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک تھی

Address

Makkah

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when WNN News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share