03/09/2025
معصوم زندگیوں کی پکار – آپ کی مدد کی منتظر
اللہ کے بندے تو ہیں ہزاروں، جو پھرتے ہیں بندوں میں مارے مارے، مگر میں اس کا بندہ بنوں گا جس کو خدا کے بندوں سے پیار ہوگا۔
مانسہرہ کے علاقے شنکیاری، اچھڑیاں میں ایک ایسا گھرانہ آباد ہے جو صبر و استقامت کی مثال بن چکا ہے۔ اس گھر کے پانچ معصوم بچے پیدائشی طور پر معذوری کا شکار ہیں، اور ان کے والدین شدید غربت اور مفلسی میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ یہ والد اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے دیہاڑی لگا کر جو کچھ بھی کما پاتا ہے، اسی میں اپنی اور ان معصوموں کی ضروریات پوری کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ مگر بے سر و سامانی کے اس عالم میں یہ بوجھ اس کی ہمت سے کہیں زیادہ ہے۔
یہ واقعی اللہ کی طرف سے ایک بڑی آزمائش ہے کہ ایک ہی گھر میں پانچ بچے ذہنی معذوری کے ساتھ پیدا ہوئے، اور والدین کے پاس نہ تو مالی وسائل ہیں اور نہ ہی کوئی مضبوط سہارا۔ جب ہماری ٹیم اس خاندان تک پہنچی تو ان کے حالات دیکھ کر آنکھیں اشکبار ہو گئیں۔
اب یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ان بچوں اور ان کے والدین کا سہارا بنیں۔
تمام مخیر حضرات، فلاحی ادارے اور دردِ دل رکھنے والے افراد سے اپیل ہے کہ اس پریشان حال خاندان کی مدد کے لیے آگے بڑھیں۔ آپ کا دیا ہوا چھوٹا سا تعاون بھی ان معصوم بچوں کی زندگی میں آسانیاں پیدا کر سکتا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو ایسے مستحق افراد کی مدد کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ان بچوں کے لیے بہترین وسیلہ بنائے۔ آمین!
ایژی پیسہ اکاوئنٹ :03462727585