Updates اپڈیٹس

Updates اپڈیٹس WELCOME TO UPDATES. Let's explore the world .

جنوبی کوریا میں اسلام کے عظیم مبلغ، مفسر، مفتی، اور ہزاروں دلوں کو نورِ ہدایت دینے والے شیخ ڈاکٹر عبدالوہاب زاہد رحمہ ال...
06/08/2025

جنوبی کوریا میں اسلام کے عظیم مبلغ، مفسر، مفتی، اور ہزاروں دلوں کو نورِ ہدایت دینے والے شیخ ڈاکٹر عبدالوہاب زاہد رحمہ اللہ، اپنے رب کے حضور حاضر ہو گئے۔

ان کا جانا نہ صرف کورین مسلمانوں بلکہ پوری امت کے لیے عظیم نقصان ہے۔
اللہ تعالیٰ ان کی خدمات کو قبول فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے، اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
………………..

مفتی عبدلوہاب زاہد رح کا تعارف

یہ صرف ایک شخص نہیں، بلکہ ایک پورا سفر ہے۔
یہ ہے شیخ ڈاکٹر مفتی عبدالوہاب زاہد — جنوبی کوریا کے مسلمانوں کے مفتی اعظم، جنہوں نے کوریامیں اسلام کی بنیاد رکھی، جہاں کبھی اسلام کا نام و نشان تک نہ تھا۔

یہ شام کے شہر حلب سے تعلق رکھنے والے ایک عظیم عالم دین ہیں۔
1980 کی دہائی میں جب وہ کویت میں وزارتِ اوقاف کے ساتھ کام کر رہے تھے،
تو وہاں کے وزیر نے بتایا کہ جنوبی کوریا کے ایک وزیر نے کہا ہے:
“ہمارے ہاں لوگ کفر پر مر رہے ہیں، کیا کوئی آ کر اسلام کا پیغام دے سکتا ہے؟”
یہ سنتے ہی شیخ عبدالوہاب نے کہا: “میں جاؤں گا۔ یہ ذمہ داری میں قبول کرتا ہوں!”

انہیں اس وقت علم بھی نہیں تھا کہ جنوبی کوریا ایشیا میں ہے،
بلکہ انہوں نے سمجھا کہ شاید یہ افریقہ کا کوئی ملک ہے۔

انہوں نے کویت میں اپنی اعلیٰ نوکری، باعزت مقام اور آرام دہ زندگی کو چھوڑا،
اور کوریا جیسے انجان ملک کا رُخ کیا —
نہ زبان آتی تھی، نہ ثقافت معلوم، نہ کوئی سہولت۔

وہاں پہنچے تو لوگوں کے عقائد عجیب و غریب تھے۔
اکثر لوگ کائنات کے سات خدا مانتے تھے،
لاکھوں عیسائی تھے، لاکھوں دہریے اور لا دین۔
لیکن شیخ نے ہمت نہ ہاری۔
زبان سیکھی، ثقافت کو سمجھا، اور پھر دین کی بات دلوں تک پہنچائی۔

دعوت کا کام شروع کیا۔
اور دیکھتے ہی دیکھتے لوگ ان کے اخلاق، علم اور اخلاص سے متاثر ہو کر مسلمان ہونے لگے۔
ان میں عام لوگ بھی تھے، مشہور شخصیات بھی، حتیٰ کہ عیسائی پادری بھی۔

شیخ عبدالوہاب نے اپنی زندگی کوریا میں وقف کر دی۔
کوریائی زبان میں 23 سے زیادہ اسلامی کتابیں لکھیں۔
سادہ زبان، مختصر انداز، اور دل کو چھو لینے والے موضوعات۔
انہوں نے آدم، نوح، ابراہیم اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو
کوریائی ذہنیت کے مطابق پیش کیا تاکہ لوگ آسانی سے سمجھ سکیں۔

ان کی علمی قابلیت کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ:
• جامعہ ازہر (مصر) سے حدیث اور تفسیر میں بی اے
• حدیث میں ماسٹرز
• فقہِ مقارن میں پی ایچ ڈی
• سعودی عرب نے انہیں پروفیسر کی حیثیت سے بلایا
• کویت نے وزارتِ اوقاف میں فقہی انسائیکلوپیڈیا کے لیے منتخب کیا
• پاکستان نے انہیں جامعہ کا وائس چانسلر، ڈین اور شعبہ فقہ و حدیث کا سربراہ بنایا

لیکن انہوں نے ان سب عہدوں کو چھوڑ کر کوریا کا انتخاب کیا — صرف دین کے لیے۔

ایک بار مشہور مصری بزنس مین عبد اللطیف الشریف نے ان سے کہا:
“شیخ! آئیں میرے ساتھ بزنس کریں، کوریا میں آپ کو 50% حصہ دوں گا، بغیر کسی سرمایہ کاری کے، بس شراکت کریں۔ اور یہ لیں، 1 ملین ڈالر کا چیک پیشگی۔”

شیخ نے فرمایا:
“عبداللطیف! میں عرب دنیا سے آیا ہوں، ایک یونیورسٹی کا ڈین تھا، میرے پاس دنیا کی ہر سہولت تھی، میں یہ سب کچھ چھوڑ کر یہاں بزنس کرنے نہیں آیا۔
میں یہاں اس لیے آیا ہوں تاکہ ایک ایک کوریائی کو جہنم سے بچا سکوں!”

عبداللطیف بہت متاثر ہوا اور پوچھا:
“تو آپ چاہتے کیا ہیں؟”
شیخ نے کہا:
“دو شہروں میں دو مسجدیں بنا دیں۔”

یوں مسجد ابوبکر الصدیق اور مسجد عمر بن خطاب قائم ہوئیں،
جن سے آج کوریا میں اسلام کی روشنی پھیل رہی ہے۔

شیخ نے اب تک 55 سے زائد اسلامی کتابیں مختلف زبانوں میں لکھی ہیں،
جن میں سے اکثر کا مقصد صرف ایک ہے:
اسلام کو عام انسان کی زبان میں سمجھانا۔

شیخ کہتے ہیں:
“میں اپنے ان بھائیوں پر فخر کرتا ہوں جو کوریا میں نئے مسلمان ہوئے۔
یہ قیامت کے دن میرے ساتھ ہوں گے۔
میں نے ان کے لیے خاص طور پر عقیدے، ایمان، اور تاریخِ انبیاء پر کتابیں لکھی ہیں،
تاکہ وہ اسلام کو آسانی سے سمجھ سکیں۔”

اللهم اغفر له، وارحمه، وأسكنه فسيح جناتك، واجزه عن الإسلام والمسلمين خير الجزاء۔۔

05/07/2025

اذان المدينة المنورة ❤️
Azan Madina Munawarah best view Masha Allah

04/07/2025

مدینہ منورہ کے خوبصورت ترین مناظر

Day and night view of the Royal Clock Tower 🌙
10/06/2025

Day and night view of the Royal Clock Tower 🌙

Day and night view of the Royal Clock Tower 🕌❤️❤️❤️
09/06/2025

Day and night view of the Royal Clock Tower 🕌❤️❤️❤️

31/05/2025


Address

Makkah

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Updates اپڈیٹس posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share