ZAHIR TG

ZAHIR TG تورغر کے ہر خبر کے لیے ہمارا پیج کو فالو کریں
جتنے بھی ہمارے تورغرکے غیور بھائی ہے وہ پیج کو لازمی فالو کریں اور سپورٹ کریں
(4)

الحمدللہ! اللہ تعالیٰ نے کافی عرصے بعد بھائی نواب زر خان کو بیٹے جیسی عظیم نعمت سے نوازا
06/10/2026

الحمدللہ! اللہ تعالیٰ نے کافی عرصے بعد بھائی نواب زر خان کو بیٹے جیسی عظیم نعمت سے نوازا

ریسکیو 1122 تورغر — زہریلی خوراک کھانے سے افسوسناک واقعہتورغر: ضلع تورغر کے گاؤں پیتاو اشاڑی میں زہریلی خوراک کھانے کے ب...
05/10/2026

ریسکیو 1122 تورغر — زہریلی خوراک کھانے سے افسوسناک واقعہ
تورغر: ضلع تورغر کے گاؤں پیتاو اشاڑی میں زہریلی خوراک کھانے کے باعث ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں زاہد نامی شخص کی تین کمسن بیٹیاں، جن کی عمریں 12، 10 اور 8 سال تھیں، متاثر ہوئیں۔
واقعے کے نتیجے میں ایک 10 سالہ بچی جاں بحق جبکہ دیگر دو بچیوں کی حالت غیر ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ریسکیو 1122 تورغر کے کنٹرول روم کو موصول ہوتے ہی دو ایمبولینسز جائے وقوعہ پر روانہ کی گئیں، جہاں ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ بچیوں کو فوری طور پر ریسکیو کیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے بی ایچ یو جدباء منتقل کیا جہاں ان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد دونوں متاثرہ بچیوں کو مزید طبی علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام منتقل کیا۔

ترجمان ریسکیو تورغر

04/10/2026

خود کل افغانستان سے بیٹھ کر بات چیت کرنے والے ہیں اور پختونخواہ حکومت سے کہتے ہیں افغانستان سے بائیکاٹ کرو
اندازہ کرو منافقت کا

انشأللہ آج گنڈی چوک لکی مروت سے ہم لانگ مارچ کا پہلا مرحلہ شروع کریں گے-آج بروز اتوار، 4 اکتوبر، دوپہر ایک بجے گنڈی چوک ...
04/10/2026

انشأللہ آج گنڈی چوک لکی مروت سے ہم لانگ مارچ کا پہلا مرحلہ شروع کریں گے-

آج بروز اتوار، 4 اکتوبر، دوپہر ایک بجے گنڈی چوک لکی مروت سے ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، ساؤتھ وزیرستان، نارتھ وزیرستان، بنوں اور لکی مروت کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے غیور پاکستانی لانگ مارچ کا حصہ بنیں گے۔ رات کو یہ قافلہ کرک کے قریب پہنچ کر پڑاؤ کرے گا۔

5 اکتوبر دن 12 بجے کرک کے غیور عوام ہمیں جوائن کرینگے۔ وہاں سے روانگی 12:30 بجے ہوگی اور رات کو کوہاٹ کے قریب پڑاؤ کریں گے-

6 اکتوبر کو 12 بجے کوہاٹ، ہنگو، کُرم اور اورکزئی اضلاع کے پاکستانی ہمیں جوائن کریں گے۔ کوہاٹ سے پشاور کی طرف روانگی ہوگی اور پشاور متنی کے قریب رات گزاریں گے۔

7 اکتوبر کو پشاور بڈھ بیر کے مقام سے دن 12:30 بجے روانگی ہوگی۔ بڈھ بیر کے مقام پر ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ہمارے ساتھ شامل ہوں گے۔ پشاور کے باقی حلقے کوہاٹ روڈ پل اور موٹروے ٹول پلازا پر ہمیں جوائن کریں گے۔ اور رات ہم چارسدہ انٹرچینج کے قریب گزاریں گے۔

8 اکتوبر کو 12:30 بجے چارسدہ انٹرچینج سے روانگی ہوگی۔ وہاں ضلع چارسدہ اور مہمند ہمارے ساتھ شامل ہوں گے۔

پورے خیبر پختونخوا کے لوگ 8 اکتوبر کو خیر آباد کے مقام پر اکٹھے ہونگے اور وہاں رات گزاریں گے۔ انشأللہ آگے کا لائحہ عمل وہاں پر دیاجائیگا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی

03/10/2026

ماں♥️😭

02/10/2026

تحصیل کنڈر کے دفاتر فارسٹ مکمہ جنگلات اور 1122 کے دفاتر تحصیل کمپلیکس کنڈر لایا جائے
تورغر میں گرلز مڈل اینڈ ہائی سکول کا قیام — بیٹی پڑھے گی تو تورغر بڑھے گا

02/10/2026
Torghar  POLICE  🫡♥️👍
01/10/2026

Torghar POLICE 🫡♥️👍

01/10/2026

لگی واورہ خقیقت ♥️🫡

🏥 صحت مند تورغر — بہتر صحت کی جانب ایک اہم قدمڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی ہیلتھ، تورغر کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر تورغر ڈاکٹر یاسر ...
01/10/2026

🏥 صحت مند تورغر — بہتر صحت کی جانب ایک اہم قدم
ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی ہیلتھ، تورغر کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر تورغر ڈاکٹر یاسر عمران کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مدثر اقبال، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ضلع بھر کے صحت مراکز کی کارکردگی، طبی سہولیات، جاری صحت عامہ کی سرگرمیوں اور عوام کو بہتر طبی خدمات کی فراہمی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
تورغر کے عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ امید ہے کہ صحت کے شعبے میں عملی اقدامات کے ذریعے ضلع کے دور دراز علاقوں کے عوام کو بھی بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔ 🤲
ZAHIR TG

Address

+92 300 78611 55
Mecca

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ZAHIR TG posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ZAHIR TG:

Shortcuts

Share