15/03/2026
اسلام علیکم میں مدینہ پاک سے واپسی پر احرام باندھنے کی غرض جب میقات ذولاحذیفہ مسجد میں پہنچا ۔ اندر داخل ہوا تو معلوم ہوا کہ مسجد کے اندر 30 نمبر کمرہ ہے جو کہ اسلام افیئر ڈپارٹمنٹ سے تعلق رکھتا ہے ۔طرف سے قرآن پاک ھدیہ دیئے جار ہے ہیں ۔ ویسے تو یہ عام بات ہے کہ آپکو ۔مسجد الحرام مکہ میں اور مدینہ منورہ میں بھی مل جاتے ہیں ۔ لیکن یہاں ایک خصوصی بات یہ تھی کہ یہاں پر قرآن مجید جیسے آپ پاکستان میں اردو ترتیب کے ساتھ دیکھتے ہیں یہاں پر وہی تقسیم ہورہے تھے - یہی نہیں ساتھ میں آپکو ترجمہ تفسیر القرآن بھی مفت دیا جا رہا تھا ۔ جو کہ میں کافی وقت سے حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔ اور اللہ پاک نے میری سن لی ۔ مجھے دونوں قران پاک ملے- پہلے تو میں نے ان سے کچھ دیر رکھنے کی اجازت طلب کی ۔ کیونکہ مجھے احرام پہننا تھا ۔انہوں نے اپنی امانت میں رکھ لئیے اور مجھے تھوڑا وقت ملا جیسے ہی میں نے نیت باندھ لی احرام کے ساتھ میں واپس اسی مکتب (دفتر) کی طرف گیا ۔ اور قرآن پاک لئیے انکا شکریہ ادا کیا ۔پھر میں نے مکہ پاک کی طرف اپنا سفر جاری رکھا - آپکے دوست احباب یا رشتے دار آئے ہو تو انہیں ضرور بتائیں اس بات کا وہ بھی مفت قرآن پاک ترجمہ تفسیر قرآن پاک کے ساتھ حاصل کرسکتے ہیں میقات مدینہ سے۔ دفتر کمرہ 30 نمبر کسی بھی دروازے داخل ہو کر وہاں کے خادم سے معلوم کر حاصل کرسکتے ہیں جزاک اللہ خیر -