Ayesha writes

Ayesha writes جب الفاظ عبادت بن جائیں 🤍
اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی محبت میں 🌙

17/09/2026

ہم سب کسی نہ کسی تکلیف سے جڑے رہتے ہیں. کہیں نہ کہیں ٹوٹےرہتے ہیں. لیکن یقین جانیں ہم میں سے خوش نصیب وہ ہے جسے اسکی تکلیف سجدے میں جھکاتی ہے۔ دعاؤں پہ لگاتی ہے۔ مانگنا سکھاتی ہے۔ اللہ سے ملاتی ہے۔یقین بڑھاتی ہے۔
کیونکہ جسکا غم اسے اللہ سے جوڑ دے اسکا وہ غم نہیں تھا۔۔۔۔ وہ اسکے لیے اللہ کی چاہت تھی۔

تُم جیسا گُمان کرو گے
اللّٰہ پاک کو ہو بہو ویسا ہی پاؤ گے،

سکون کی غرض سے اُسے ڈھونڈنے نکلو گے
تو اُسے “السلام” پاؤ گے،

جب گناہوں میں لپیٹ کر ہار جاؤ گے
تب اُسے “الغفار” پاؤ گے،

جب سارے دروازے بند ہو جائیں گے تُم پر
تب تُم اُسے “الفتاح” پاؤ گے،

جب تُم یقین کے ساتھ اُسکے روبرو دُعا کیلئے ہاتھ اُٹھاؤ گے تب اُسے “المُجیب” پاؤ گے،

جب اپنے معاملات کا فیصلہ اُس پہ چھوڑ دو گے
تب اُسے “الحکیم” پاؤ گے،

جب کام کہیں سے نہ بن پائے گا
تب تم اُسے “الوکیل” پاؤ گے،

جب اپنی من پسند چیز اُس کی حفاظت میں چھوڑ دو گے تب اُسے “الحفیظ" پاؤ گے،

جب بے بسی کی انتہا تمہیں سجدے میں گرا دے گی
تب تُم اُسے “القادر” پاؤ گے،

جب دنیا کی ساری محبتیں تمہیں رد کر دیں گی
تب تُم اُسے “الودود” پاؤ گے۔۔

اللّٰہ ﮬﻢ ﺳﺐ ﮐﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿں ﺁﺳﺎﻧﯿﺎﮞ ﻋﻄﺎ ﻓﺮﻣﺎۓ

آمین آمین ثمہ آمین
ﷲ تعالی اپنے بندے کی تڑپ کبھی ضائع نہیں کرتا
اپنی مانگی ہوئی دعاؤں پر یقین رکھیں
وہ رحمن ہے رد نہیں کرتا یاالله اگر تو مجھے اپنے سے دور جاتا دیکھے تو خوبصورت طریقے سے واپس اپنی طرف لے آنا۔ آمین آمین ثمہ آمین

دعاوں میں یاد رکھیے گا جزاك اللهُ‎ خیر الله پاک مجھے اپ کو ہم سبھی کو اپنی حفظ ایمان میں رکھے ہر جگہ ہر قدم پہ کامیابیاں عطا فرماے یاالله پاک کن سے نواز دے یاالله مدد فرما آمین آمین ثمہ آمین

كُل الشواهد تُحاكينا أنّنا ضعنا‏ وظنّنا باللّٰہ أنهُ لنّ يُضيعنا"سارے ثبوت ہمیں یہی بتا رہے ہیں کہ ہم گم ہو گئے ہیں ,مگر...
17/09/2026

كُل الشواهد تُحاكينا أنّنا ضعنا
‏ وظنّنا باللّٰہ أنهُ لنّ يُضيعنا

"سارے ثبوت ہمیں یہی بتا رہے ہیں کہ ہم گم ہو گئے ہیں ,مگر اللّٰہ سے ہمارا گمان یہ ہے کہ وہ ہمیں کبھی گم نہیں ہونے دے گا" ❤️‍🩹

17/09/2026

جس شخص کی طبیعت میں اپنے اردگرد کے لوگوں کے ساتھ معاملہ کرتے ہوئے آسانی اور نرمی غالب ہو، اللہ تعالیٰ اس کے بیشتر معاملات اور حاجات پوری کرنا اس کے لیے آسان فرما دیتا ہے۔

اور جس شخص کی شخصیت اور طبیعت میں سختی غالب ہو، جو اپنے اردگرد کے لوگوں کے لیے معاملات مشکل بنا دے، وہ اپنی معمولی سے معمولی حاجت بھی بڑی مشکل اور بے حد مشقت کے بعد ہی حاصل کر پاتا ہے۔

#عائشہ

امید ہے اللہ ہمارے دلوں کو، ایک ایک کرکے، اپنی رحمت سے تھام لےاور اپنی جانب سے ہماری روحوں میں اطمینان و سکون پھونک دے،ا...
17/09/2026

امید ہے اللہ ہمارے دلوں کو، ایک ایک کرکے، اپنی رحمت سے تھام لے
اور اپنی جانب سے ہماری روحوں میں اطمینان و سکون پھونک دے،
اور ہمیں اس حد تک رضا، بے نیازی اور عزت عطا فرمائے
کہ ہمارے دل کسی کے محتاج نہ رہیں۔ 💗
پیارے اللہ! ہمارے دلوں کو اپنے فیصلوں پر راضی، اپنی عطاؤں پر شکر گزار اور اپنی ذات کے سوا ہر ایک سے بے نیاز فرما
آمین ثم آمین 🥀

16/09/2026

انسان اپنی ذاتی زندگی میں مسلسل کوششوں سے تھک جاتا ہے، اور امت کے بڑے مسائل پر سوچ سوچ کر بھی نڈھال ہو جاتا ہے۔
نہ یہاں کوئی حل ملتا ہے، نہ وہاں کوئی صحیح راستہ سجھائی دیتا ہے۔

اے میرے رب!
ہم تجھے گواہ بناتے ہیں کہ ہم کوشش کر رہے ہیں، تو ہمیں صحیح راستہ دکھا دے!

16/09/2026

شیخ محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

*"اپنی بیوی کو مت ڈانٹو، کیونکہ تم جو بھی کہو گے وہ اس پر نفسیاتی طور پر منفی اثر ڈالے گا جو کہ پھر طویل عرصے تک باقی رہتا ہے، اور شیطان تمہاری کہی ہوئی تکلیف دہ باتوں کو اس کے کانوں میں ہمیشہ وسوسہ بنا کر ڈالتا رہتا ہے"*

📜 شرح بلوغ المرام، کتاب النکاح

وہ "الباسط" ہے ۔۔۔ کشادگی عطا کرنے والا، فراخی دینے والا۔۔۔ جب رزق کم محسوس ہو، وہ اپنے کرم سے برکتوں کے دروازے کھول دیت...
16/09/2026

وہ "الباسط" ہے ۔۔۔ کشادگی عطا کرنے والا، فراخی دینے والا۔۔۔
جب رزق کم محسوس ہو، وہ اپنے کرم سے برکتوں کے دروازے کھول دیتا ہے۔ وہ جانتا ہے کہ کب اپنے بندے پر آسانیاں اور نعمتیں وسیع کرنی ہیں۔ کئی بار تُم گمان بھی نہیں کرتے، اور وہ اپنی رحمت سے اتنا عطا کر دیتا ہے کہ دِل شکر سے بھر جاتا ہے۔ وہ صرف رزق میں ہی نہیں بلکہ رحمت، امید، خوشی اور سکون میں بھی وسعت عطا فرماتا ہے۔
تو بس اُس "الباسط" پر یقین رکھو، کیونکہ وہ تنگیوں کے بعد کشادگی اور اندھیروں کے بعد روشنی عطا کرتا ہے۔ 💗

16/09/2026

”درگزر کر دینے کا مزہ انتقام لینے کی لذت سے بہت زیادہ ہے۔“☺️

16/09/2026

پچھتاوا جذبات کی سچائی سے نہیں، بلکہ انہیں ایسے شخص پر نچھاور کرنے سے پیدا ہوتا ہے جو ان کی قدر نہیں جانتا... 🥀✨

پس جب عورت دین کے علوم سے جاہل ہو جائے تو وہ شوہر کو تھکا دیتی ہے، اولاد کو بگاڑ دیتی ہے اور امت کو ہلاکت میں ڈال دیتی ہ...
16/09/2026

پس جب عورت دین کے علوم سے جاہل ہو جائے تو وہ شوہر کو تھکا دیتی ہے، اولاد کو بگاڑ دیتی ہے اور امت کو ہلاکت میں ڈال دیتی ہے۔ اور جب مرد دین کے علوم سے جاہل ہو جائے تو اس سے اچھی مثال قائم کرنے کی صلاحیت چھن جاتی ہے، وہ عورت پر ظلم کرتا ہے، اور ہر چیز مباح سمجھ لی جاتی ہے۔

کیونکہ گھر کے قیام کی بنیاد وہ دونوں ہیں، دونوں ایک دوسرے کی تکمیل کے لیے دو حصے ہیں۔
ضروری ہے کہ دونوں مل کر سیدھے راستے پر قائم رہیں۔🥀

Address

King Abdul Aziz Road
Mecca
65723

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ayesha writes posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ayesha writes:

Shortcuts

Share