
21/04/2025
سعودی عرب میں اوسط عمر بڑھ کر 78.8 ہوگئی
سعودی وزارت صحت کے تحت صحت کمیٹی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں رہائشیوں کی اوسط عمر بڑھ کر 78.8 ہوگئی ہے.
سبق ویب سائٹ کے مطابق کمیٹی نے کہا ہے کہ 2024 کے سروے کے نتائج سے یہ بات معلوم ہوئی ہے جبکہ 2016 میں اوسط عمر 74 سال تھی۔
اس پیشرفت کو اُن تبدیلیاتی اقدامات کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے جو سعودی وژن 2030 کے اہداف کو حاصل کرنے والے پروگراموں کا حصہ ہیں۔
صحت کمیٹی نے بتایا ہے کہ ’یہ پیشرفت جامع صحت پالیسیوں کے نفاذ کا براہِ راست نتیجہ ہے جن میں تمام پالیسیوں میں صحت کے تصور کو فروغ دینا، خوراکی مصنوعات میں نقصان دہ اجزاکی مقدار کو کم کرنا شامل ہیں۔
اس کے علاوہ، ذیابیطس، موٹاپا اور کینسر جیسے دائمی امراض کی بروقت تشخیص کو بھی فعال بنایا گیا جس کا مقصد احتیاطی تدابیر پر زور دینا، علاج کے مواقع کو بہتر بنانا اور معیارِ زندگی کو بلند کرنا ہے