Aziz wali khan

Aziz wali khan Hi,
I am aziz khan . living in al Medina KSA here I upload my videos Makkah and Madina Ziyarat

🫶Day and night view of the Royal clock Tower 🌙  💚
23/12/2025

🫶
Day and night view of the Royal clock Tower 🌙
💚

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَمسجدِ نبوی ﷺ میں مسلسل اکتالیس (41) سال تک اذان کی سعادت حاصل کرنے والے عظیم ...
23/12/2025

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

مسجدِ نبوی ﷺ میں مسلسل اکتالیس (41) سال تک اذان کی سعادت حاصل کرنے والے عظیم مؤذن شیخ فیصل النعمان گزشتہ روز اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

ان کی نمازِ جنازہ نمازِ فجر کے بعد مسجدِ نبوی ﷺ میں ادا کی گئی، بعد ازاں انہیں جنتُ البقیع میں سپردِ خاک کیا گیا۔

بے شک یہ ایک عظیم سعادت اور بلند نصیب ہے کہ کسی بندے کو مرشدِ رسول ﷺ کی مسجد میں دہائیوں تک اذان دینے کا شرف حاصل ہو۔
یہ مقام نہ ہر ایک کو ملتا ہے اور نہ ہر دل اس کا اہل ہوتا ہے۔
الحمدللہ کہ اللہ تعالیٰ نے مرحوم کو اپنی عبادت اور اپنے محبوب ﷺ کے دربار سے وابستہ رکھا۔

اللہ تبارک و تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، اور اہلِ خانہ و تمام عقیدت مندوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں بھی اخلاص کے ساتھ دین کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ایسے خوش نصیب بندوں کے نقشِ قدم پر چلنے کی ہمت دے۔

آمین یا ربّ العالمین 🤲

23/12/2025

Beautiful madinah Madina city 🌆 view 💚

23/12/2025

مدینۂ منورہ، مدینۂ طیبہ ویسے ہی ایک نہایت خوبصورت اور پُرسکون شہر ہے۔ یہاں کچھ ایسی مارکیٹیں بھی ہیں جہاں اگر آپ کا شاپنگ کا ارادہ نہ بھی ہو تب بھی دل چاہتا ہے کہ ضرور جائیں۔

ایسی ہی ایک جگہ مصلّیٰ (مصقلہ) مارکیٹ ہے، جس کا ویڈیو میں نے ابھی اپلوڈ کیا ہے۔ یہاں آ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے پرانے مدینہ کی یادیں تازہ ہو گئی ہوں۔ اس مارکیٹ میں پرانے مدینہ کے رنگ، خوشبو اور سادگی کو خوبصورت انداز میں محفوظ کیا گیا ہے۔

میری آپ سب سے گزارش ہے کہ ویڈیو ضرور دیکھیں،
اور اگر مدینہ آئیں تو اس مارکیٹ کا وزٹ بھی ضرور کریں۔
ویڈیو کو لائک اور شیئر کرنا نہ بھولیں۔

اللہ تعالیٰ آپ سب کو بار بار مدینۂ منورہ کی زیارت نصیب فرمائے۔
آمین �


💚💚💚🤲مسجد نبوی کے اندر ظہر کی نماز ادا کیتو اپنا ہی ایک سکون تھا،یوں محسوس ہوا جیسے دنیا کی ساری آوازیں خاموش ہو گئی ہوں۔...
23/12/2025

💚💚💚🤲
مسجد نبوی کے اندر ظہر کی نماز ادا کی
تو اپنا ہی ایک سکون تھا،
یوں محسوس ہوا جیسے دنیا کی ساری آوازیں خاموش ہو گئی ہوں۔

دل پر ایک عجیب سا اطمینان اُترا، آنکھیں نم ہو گئیں،
اور روح اتنی ہلکی محسوس ہوئی
کہ دنیا واقعی اوجھل ہو گئی۔

دعا گو 🤍
💚🤲🤲🤲
اللہ تعالیٰ آپ کے اس سکون کو ہمیشہ قائم رکھے اور ہم سب کو بار بار مدینۂ طیبہ میں نماز اور حاضری نصیب فرمائے۔ آمین








یہ جو شرکیہ رسومات بعض لوگ منا رہے ہیں، مثلاً گھروں کی چھتوں پر آٹا پھینکنا، چھتوں پر تیل لگانا وغیرہ، یہ سب غیر اسلامی ...
22/12/2025

یہ جو شرکیہ رسومات بعض لوگ منا رہے ہیں، مثلاً گھروں کی چھتوں پر آٹا پھینکنا، چھتوں پر تیل لگانا وغیرہ، یہ سب غیر اسلامی اور شرک پر مبنی رسومات ہیں۔ پہلے ہمارے چترال میں بھی اس قسم کی رسومات پائی جاتی تھیں، جب پاکستان اور انڈیا ایک ہی خطہ تھے تو اُس زمانے میں یہ چیزیں رائج تھیں۔

لیکن الحمدللہ اب چترال میں، خاص طور پر مسلمانوں کے درمیان، یہ رسومات تقریباً ختم ہو چکی ہیں، جو ایک خوش آئند بات ہے۔ باقی دوسرے فرقوں کے لوگ ان رسومات کو مناتے ہیں یا نہیں، اس کا مجھے مکمل علم نہیں۔

البتہ ہنزہ اور گلگت سائیڈ پر ابھی تک یہ شرکیہ رسومات منائی جا رہی ہیں، جو کہ افسوسناک ہے، کیونکہ اسلام میں ایسی رسومات کی کوئی گنجائش نہیں، اور یہ گناہ کے زمرے میں آتی ہیں۔

22/12/2025

Roza e Rasool PBUH beautiful view #

22/12/2025
💚💚💚💚💚
22/12/2025

💚💚💚💚💚

22/12/2025

Madina 💚💚💚

💚💚💚💚💚جبلِ اُحد💚💚💚💚💚جبلِ اُحد مدینہ منورہ کا وہ عظیم، باوقار اور تاریخی پہاڑ ہے جو مسجدِ نبوی ﷺ کے شمال میں تقریباً چار س...
21/12/2025

💚💚💚💚💚جبلِ اُحد💚💚💚💚💚

جبلِ اُحد مدینہ منورہ کا وہ عظیم، باوقار اور تاریخی پہاڑ ہے جو مسجدِ نبوی ﷺ کے شمال میں تقریباً چار سے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ پہاڑ اسلامی تاریخ میں غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے، خصوصاً غزوۂ اُحد کے حوالے سے، جو سن 3 ہجری میں پیش آیا۔

جبلِ اُحد مدینہ منورہ کا سب سے بڑا اور طویل پہاڑ ہے، جو کئی کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے۔ اس کی ہیبت، خاموشی اور وقار آج بھی تاریخ کے عظیم واقعات کی گواہی دیتے محسوس ہوتے ہیں۔

احادیثِ مبارکہ میں جبلِ اُحد کا ذکر نہایت احترام اور محبت کے ساتھ آیا ہے۔
رسولِ اکرم ﷺ نے فرمایا:

“اُحد ایک پہاڑ ہے جو ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں۔”
(صحیح بخاری)

یہ فرمانِ نبوی ﷺ جبلِ اُحد کی عظمت، اس کی روحانی نسبت اور رسول اللہ ﷺ کے ساتھ اس کے خصوصی تعلق کو واضح کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جبلِ اُحد محض ایک پہاڑ نہیں، بلکہ ایمان، قربانی اور محبتِ رسول ﷺ کی ایک زندہ علامت ہے۔








جبلِ رماۃ(اُحد کے دامن میں اطاعت کا مینار)وادیِ قناۃ کے خاموش کنارے، جبلِ اُحد کے پہلو میں ایک مختصر قامت مگر عظیم معنی ...
21/12/2025

جبلِ رماۃ

(اُحد کے دامن میں اطاعت کا مینار)

وادیِ قناۃ کے خاموش کنارے، جبلِ اُحد کے پہلو میں ایک مختصر قامت مگر عظیم معنی رکھنے والی پہاڑی ایستادہ ہے جسے تاریخ جبلِ رماۃ کے نام سے جانتی ہے۔ یہ محض مٹی اور پتھر کا ابھار نہیں، بلکہ اطاعت، آزمائش اور قربانی کی ایک زندہ دستاویز ہے۔ اس کی خاموشی میں صدیوں کی صدائیں محفوظ ہیں اور اس کی مٹی میں عشقِ رسول ﷺ کی حرارت آج بھی محسوس کی جا سکتی ہے۔

یہ وہ مقام ہے جہاں نبیِ اکرم ﷺ کی بصیرت نے انتخاب فرمایا۔ غزوۂ اُحد کے موقع پر آپ ﷺ نے حضرت عبداللہ بن جبیرؓ کی قیادت میں پچاس جان نثار تیر اندازوں کو اس پہاڑی پر مقرر فرمایا اور تاکیدی حکم دیا کہ خواہ فتح ہو یا وقتی پسپائی، اس مقام کو ہر حال میں نہ چھوڑا جائے۔ یہ حکم محض عسکری حکمتِ عملی نہ تھا بلکہ امت کے لیے اطاعت کا معیار اور اعتماد کی امانت تھا۔

روایات کے مطابق حضورِ اکرم ﷺ اس مقام پر تشریف لائے اور یہاں نماز ادا فرمائی۔ یوں یہ پہاڑی اس شرف سے بھی بہرہ ور ہوئی کہ اس نے قدمِ مصطفیٰ ﷺ کی حرارت کو محسوس کیا۔ اس لمحے زمین نے سجدے کی لذت پہچانی، فضا نے قربت کی خوشبو محفوظ کی اور پتھروں نے ادب سیکھ لیا۔

اگرچہ جبلِ رماۃ کی ظاہری بلندی تقریباً بیس میٹر ہے، اس کی لمبائی ایک سو ستتر میٹر اور چوڑائی پچپن میٹر کے لگ بھگ ہے، مگر اس کی اصل رفعت ان پیمانوں سے ماورا ہے۔ اس کی حقیقی عظمت اس نسبت سے قائم ہے جو اسے رسولِ اکرم ﷺ کے انتخاب اور فرمان سے حاصل ہوئی۔

تاریخ کا وہ نازک موڑ بھی اسی پہاڑی کے عقب سے نمودار ہوا جب دشمن کے گھڑ سوار دستے نے، جن کی قیادت اس وقت حضرت خالد بن ولیدؓ کر رہے تھے، اس راستے سے حملہ کیا جو تیر اندازوں کے ہٹ جانے سے خالی ہو چکا تھا۔ یوں دنیا نے ہمیشہ کے لیے یہ سبق محفوظ کر لیا کہ حکمِ نبوی سے لمحہ بھر کی غفلت بھی حالات کا رخ بدل سکتی ہے۔

اسی معرکے میں، اسی میدان کے مشرقی دامن میں، حضرت حمزہ بن عبدالمطلبؓ نے جامِ شہادت نوش کیا۔ یہ وہ لمحہ تھا جب جبلِ رماۃ نے قربانی کی معراج اور صبر کی انتہا کو یکجا دیکھا۔ اس پہاڑی کی مٹی آج بھی اس درد اور وفا کی گواہ ہے جو اس دن تاریخ کا حصہ بن گئی۔

آج جب کوئی زائر جبلِ رماۃ پر قدم رکھتا ہے تو ہر قدم کے ساتھ ایک سوال دل میں ابھرتا ہے:
کیا ہم بھی حکم کے ساتھ کھڑے ہیں، یا خواہش کی آواز پر اپنا مقام چھوڑ دیتے ہیں؟

یہاں پہنچ کر نگاہ خود بخود جھک جاتی ہے، زبان خاموش ہو جاتی ہے اور دل گویا ہو اٹھتا ہے۔ کیونکہ یہ وہ مقام ہے جہاں اطاعت کو فتح پر ترجیح دی گئی، اور جہاں یہ حقیقت ہمیشہ کے لیے ثبت ہو گئی کہ عشقِ رسول ﷺ کا راستہ اطاعت کے بغیر مکمل نہیں ہوتا۔

جبلِ رماۃ آج بھی خاموش کھڑا ہے، مگر اس کی خاموشی اعلان ہے:
فتح کا پہلا زینہ اطاعت ہے، اور وفا کی اصل پہچان حکم کی حفاظت میں پوشیدہ ہے۔
💚💚💚





💚💚💚🤲🤲🤲

Address

Hai Al Zohrah
Medina
42233

Website

https://www.youtube.com/@AzizKhanVlogs, https://www.youtube.com/@AzizKhanVlogs,

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aziz wali khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share