Quran and Islam

Quran and Islam Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Quran and Islam, Digital creator, Medina.
(1)

ایاک نعبد وایاک نستعین اھدنا الصراط المستقیم اللہ ہم اے اللہ ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں
دلوں کو سکون دینے والا سفر، قرآن کی روشنی میں اور سنت کے سایے تلے۔
یہاں آپ کو ملے گا ایمان کو جگانے والا کلام، نبی کریم ﷺ کی سیرت، احادیثِ نبوی، اور اسلامی زندگی

https://linkolla.com/10fe74
16/06/2025

https://linkolla.com/10fe74

The Inspiring Story of Prophet Ayub (Job) as per the Quran | Islamic Stories | Hindi / Urdu Prophet Ayub (Job) is a revered figure in Islam, known for his un...

‏🔴 داڑھی طوالت نہیں، ایمان کی طوالت ہی اللہ کے ہاں کامیاب ہے، لیبیا کے پر ایمان مسلمان کی کہانی، سوشل میڈیا پر وائرلیہ ل...
27/05/2025

‏🔴 داڑھی طوالت نہیں، ایمان کی طوالت ہی اللہ کے ہاں کامیاب ہے، لیبیا کے پر ایمان مسلمان کی کہانی، سوشل میڈیا پر وائرل

یہ لیبیا کے ایک نوجوان حاجی کی حیران کن داستان ہے، جسے نہ لے کر جانے والا طیارے کو 2 بار فضا سے واپس لوٹنا پڑا۔

لیبیا کے عوام نے اس انوکھے اور دل کو چھو لینے والے واقعے پر بھرپور ردعمل دیا ہے، جو حاجی عامر المہدی کے ساتھ پیش آیا۔

یہ وہ خوش نصیب شخص ہے جس کی نیت اتنی پختہ اور دل اتنا سچا تھا کہ خالقِ کائنات نے اسے حج کی سعادت بخشنے کے لیے طیارہ بھی 2 بار پلٹا دیا۔

یہ واقعہ 26 مئی 2025ء کو نشر ہونے والے الجزیرہ کے پروگرام "شبکات" میں زیر بحث آیا۔

ہوا کچھ یوں کہ جنوبی لیبیا کے سبہا ایئرپورٹ پر موجود حکام نے عامر المہدی کو پاسپورٹ کے ایک مسئلے کی بنیاد پر طیارے میں سوار ہونے سے روک دیا۔

فلائٹ کے وقت حجاز جانے والے مسافروں کے نام پکارے گئے۔ مگر اسے اندر جانے نہیں دیا گیا۔ پھر طیارہ اپنے مقررہ وقت پر اڑان بھر کر روانہ ہو گیا، لیکن المہدی نہ مایوس ہوا، نہ ایئر پورٹ کی روانگی ہال سے نکلا۔ وہ پوری استقامت اور یقین سے کہتا رہا: میں نے نیت باندھ لی ہے، میں حج کے لیے جا رہا ہوں، اور میں جاؤں گا!"

لوگوں نے سمجھانے کی کوشش کی کہ بھئی، فلائٹ جا چکی ہے۔ اب تمہارا جانا ناممکن ہے۔ لہٰذا گھر چلے جاؤ، اللہ سے مانگو کہ اگلے سال تمہیں حج کی سعادت نصیب فرمائے۔ مگر عامر نے کسی کی نہیں سنی اور کہا کہ دیکھنا، میں حج پر چلا جاؤں گا۔

ادھر قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ طیارہ آسمان میں پہنچ کر اچانک فنی خرابی کا شکار ہو گیا اور واپس ایئر پورٹ لینڈ کر گیا۔

یہ موقع المہدی کے لیے ایک نئی امید کی کرن بن سکتا تھا، مگر جب طیارہ واپس آیا اور المہدی کو سوار ہونے کی اجازت طلب کی گئی، تو پائلٹ نے سیڑھی کھولنے سے انکار کر دیا۔

طیارے کی فنی خرابی دور کر دی گئی اور وہ ایک بار پھر اڑان بھر کر فضا میں بلند گیا، المہدی کو پیچھے چھوڑ کر۔

مگر وہ مردِ مومن نہ تو مایوس ہوا نہ ہی گھر لوٹا۔

حکام نے اسے سمجھانے کی کوشش کی کہ اب کوئی امید باقی نہیں، لیکن اس کا جواب ایمان سے لبریز تھا:

إن الطائرة لن تذهب بدونه وإنها ستعود."یہ جہاز میرے بغیر نہیں جائے گا، یہ پھر لوٹے گا۔"

اور حیرت انگیز طور پر، وہی ہوا!

طیارہ ایک اور فنی خرابی کا شکار ہوا اور مجبوراً اسے دوبارہ ایئرپورٹ آنا پڑا۔ اب کی بار پائلٹ نے اعلان کیا: "جب تک عامر المہدی سوار نہیں ہوگا، میں جہاز نہیں اڑاؤں گا۔"

چنانچہ ایسا ہی ہوا، وہ لمحہ جب المہدی بالآخر طیارے پر سوار ہوا، اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، اس وقت مہدی کی خوشی دیدنی تھی۔

سوشل میڈیا پر ردعمل:

🔸️ یہ ناقابلِ یقین واقعہ سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا۔ کسی نے اسے صدقِِ نیت کی فتح کہا، تو کسی نے لیبیا کے ہوائی نظام کی بدانتظامی پر تنقید کی۔

▪️ ایک صارف "الابتسامہ" نے لکھا:"جب طیارہ دو بار صرف تمہارے لیے واپس آئے، تو یہ عام بات نہیں۔ تمہارا اللہ سے کوئی خاص ناتا ہے کہ اس نے تمہاری دعا قبول کر لی۔"
▪️ ایک اور صارف "ألون" نے کہا:"جب حسنِ نیت عمل سے آگے ہو، حسنِ ظن اللہ سے مضبوط ہو اور توکل خالص ہو، تب ہی ایسی کرامت ظہور پذیر ہوتی ہے۔ اللہ اپنی قدرت سے سب کچھ ممکن بناتا ہے۔"
▪️ ایک اور صارف جُمعاح لکھتے ہیں:"یقین نہیں آتا! پہلے تمہارے اعصاب کی دھجیاں اڑا دیں، پھر پائلٹ سیڑھی کھولنے سے انکار کرے؟ ہم لیبیائی لوگ واقعی ہر چیز کو پیچیدہ بنا دیتے ہیں!لیکن المہدی کی ثابت قدمی اور اللہ پر کامل یقین رنگ لے آیا۔ وہ اب اراضی مقدسہ پہنچ چکے ہیں اور ایک ویڈیو میں مہدی لباسِ احرام پہنے نظر آتا ہے۔

اپنے سفر کی روداد سنا رہا ہے اور یہ کہتا سنا گیا:
"الحمد للہ! میں بیت اللہ پہنچ چکا ہوں"۔

تحریر: ضیاء الرحمن چترالی

ڈائلاسس(Dialysis) کے دوران جسم سے خون سرخ نالی سے باہر نکالا جاتا ہے ، پھر مشین سے اسے گزارنے کے بعد جسم میں دوبارہ نیلی...
15/05/2025

ڈائلاسس(Dialysis) کے دوران جسم سے خون سرخ نالی سے باہر نکالا جاتا ہے ، پھر مشین سے اسے گزارنے کے بعد جسم میں دوبارہ نیلی نلی سے داخل کردیا جاتا ہے۔

ایک ڈائلاسیس کا process تقریباً چار گھنٹے چلتا ہے، اور یہ عمل مریض کو ہفتے میں دو سے تین مرتبہ دہرانا پڑتا۔

وہیں جن لوگوں کے گردے ، صحت مند ہیں ان کے جسم میں یہی عمل خود بخود دن میں 36 مرتبہ ہوتا ہے، بنا کسی تکلیف کے اور مکمل آرام کے ساتھ ۔

آپ نہیں جانتے کہ ہر دم ، ہر آن رب تعالیٰ کی کس قدر نعمتیں ہم پر برس رہی ہیں۔ اس لئے ہمیشہ رب کا شکر ادا کرتے رہیں۔

۝ فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ۝

13/05/2025
13/05/2025

اللهم صل وسَلم على نبينا محمد ﷺ

لاَ ِإله إلَّا أنتَ سُبْحانكَ إنِّي كُنتُ مِنَ الظَّالمِين .

اللہ اکبر🕋اللہ اکبر کبیراوالحمدللہ کثیرالا إله إلا الله، لاَ إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ، لا إله إلا اللهلا إله إلا الله، لاَ...
13/05/2025

اللہ اکبر🕋
اللہ اکبر کبیرا
والحمدللہ کثیرا
لا إله إلا الله، لاَ إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ، لا إله إلا الله
لا إله إلا الله، لاَ إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ، لا إله إلا الله
لا إله إلا الله، لاَ إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ، لا إله إلا الله

حسبنا اللہ ونعم الوکیل
نعم المولی ونعم النصیر

."یہ پرندہ ہمیں سبق دے رہا ہے...جب رب محافظ ہو تو پٹڑی پر بھی سکون ملتا ہے۔نہ موت کا خوف، نہ دنیا کی فکر،کیوں کہ یقین ہے...
12/05/2025

.
"یہ پرندہ ہمیں سبق دے رہا ہے...
جب رب محافظ ہو تو پٹڑی پر بھی سکون ملتا ہے۔
نہ موت کا خوف، نہ دنیا کی فکر،
کیوں کہ یقین ہے:
'اللہ ہی بہترین نگہبان ہے اور وہی سب پر غالب ہے۔' (سورۃ النساء: 45)"

"ایک درود شریف پڑھنے سے دس رحمتیں نازل ہوتی ہیں…سوچو! اگر تم شیئر کرو گے اور لوگوں نے درود پڑھ لیا…تو تمہارے نامۂ اعمال...
12/05/2025

"ایک درود شریف پڑھنے سے دس رحمتیں نازل ہوتی ہیں…
سوچو! اگر تم شیئر کرو گے اور لوگوں نے درود پڑھ لیا…
تو تمہارے نامۂ اعمال میں کتنی رحمتیں لکھ دی جائیں گی؟
شیئر کرو… شاید کسی کی زبان سے نکلا ہوا درود تمہاری بخشش کا ذریعہ بن جائے۔
اللّٰہ ہمیں اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت نصیب فرمائے…
آمین یا رب العالمین!"

12/05/2025

اللہ اسے اپنے گھر، خانۂ کعبہ کی دیدار کی سعادت عطا فرمائے…
اور مدینے والے مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روضۂ انور کی خوشبو نصیب کرے…
آمین یا رب العالمین!"

Share and Follow
12/05/2025

Share and Follow

Address

Medina

Telephone

+966501792398

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quran and Islam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Quran and Islam:

Share