Creative Kashmir Media

Creative Kashmir Media Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Creative Kashmir Media, News & Media Website, Medina.

‏🚨 حکومتِ آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
14/10/2025

‏🚨 حکومتِ آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

27/05/2025

میرے خون میں میری مٹی کی محبت شامل ہے، پرچم کی بے حرمتی کا سوچ بھی نہیں سکتا، ڈی جی سپورٹس ملک شوکت حیات نے پرچم چوم کر ایکشن کمیٹی کا مطالبہ پورا کر دیا۔

04/01/2025

ماشااللّہ مسجد نبوی میں آزان فجر کے مناظر ۔ سماعت فرمائے اور شیئر کریں ۔ #المسجدالنبوي #السعودية #ویڈیو #مدینہ #اسلام

12/05/2024

مظفرآباد، رینجرز کی گاڑیاں آزاد کشمیر میں داخل ہو چکی ہیں۔

11/05/2024

بجلی اور آٹے میں ریلیف دینے کو حکومت تیار ہے، عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندوں کو مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں۔
وزیراعظم آزاد کشمیر

11/05/2024

دارلحکومت مظفرآباد میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی

11/05/2024

مظفر آباد میں پولیس شیلنگ سے بچنے کی کوشش میں نوجوان دریائے نیلم میں جا گرا ۔

11/05/2024

سہنسہ مظاہریںن نے اے سی کو ایک مکان میں بند کر کہ یرغمال بنا لیا۔

10/05/2024

کھائیگلہ چوک📍
نوجوان ڈھول بجا کر انقلابی نعرے بازی کرتے ہوئے۔۔

پٹہکہ/مظفرآباد (Creative Kashmir Media ) 28اپریل2024عوام علاقہ پرسچہ کی جانب سے محکمہ وائلڈ لایف کو جنگلی چیتوں کے آبادی...
28/04/2024

پٹہکہ/مظفرآباد (Creative Kashmir Media ) 28اپریل2024
عوام علاقہ پرسچہ کی جانب سے محکمہ وائلڈ لایف کو جنگلی چیتوں کے آبادی سے انخلا کے نوٹس دینے اور پرنٹ،سوشل وڈیجیٹل میڈیا پر اس حوالہ سے شائع ہونے والی خبروں پر بالآخر محکمہ وائلڈ لایف اپنی ساکھ بچانے کے لیے متحرک ہو گیا۔ محکمہ وائلڈ لایف کے سٹاف نے ہفتہ کے روز موضع پرسچہ کا دورہ کیا۔ جن کے پاس نہ تو ان جنگلی چیتوں کی نقل وحرکت کو مانیٹر کرنے اور نہ ہی انخلا کے لیے کوئی سامان موجود تھا۔ محکمہ کے سٹاف نے لوگوں کی توجہ ان درندوں کی ہلاکت کے لیے دئیے جانے والے نوٹس سے ہٹانے کے لیے محض لوگوں کے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات نوٹ کیں۔اس موقع پر عوام علاقہ نے محکمہ وائلڈ لایف کی اس حرکت کو عوام کی توجہ جنگلی درندوں کو ہلاک کرنے سے ہٹانے کا اقدام قرار دیتے ہوئے محکمہ کے سٹاف پر واضح کیا کہ اگر محکمہ نے عوام کے نوٹس میں دئیے جانے والے وقت کے اندران چیتوں کے آبادی سے انخلا کے اقدامات نہ کیے تو انہیں ہلاک کر دیا جائیگا۔ عوام علاقہ نے محکمہ وائلڈ لائف کے حکام کو بتایا کہ گزشتہ دنوں ذیشان مفل نامی ایک شخص پر یہ جنگلی درندے حملہ آور بھی ہوچکے ہیں۔ انسانی جان سے زیادہ دنیا میں کوئی چیز قیمتی اور نایاب نہیں ہو سکتی۔ اس لیے ہم معاوضہ کی کسی لالچ میں آ کر اپنے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اہل علاقہ نے محکمہ کی جانب سے عوام کی توجہ اپنے نوٹس سے ہٹانے کے ان حربوں کو مسترد کر تے ہوئے محکمہ کے سٹاف پر واضح کیا کہ وہ صرف اپنے نوٹس میں دئیے گئے وقت کے پورا ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔ نوٹس میں دئیے گئے وقت کے اندر اگر ان درندوں کو آبادی سے نہ نکالا گیا تو ہم سب مل کران کے مسکن کا گھیراوکر کے انہیں ہلاک کر دیں گے۔ یاد رہے کہ مظفرآباد کے نواحی گاوں پرسچہ کو جنگلی چیتوں نے کافی عرصہ سےاپنا مسکن بنا رکھا ہے۔جو لوگوں کے لاکھوں روپے کے قیمتی پالتو جانوروں کو اپنی خوراک بنا چکے ہیں۔ قیمتی انسانی جانوں کو بھی ان جنگلی درندوں سے شدید خطرات لاحق ہیں اور یہ درندے کئی لوگوں پر حملہ آور بھی ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اہلیان علاقہ نے محکمہ وائلڈ لائف کو ان درندوں کے آبادی سے انخلا کے لیے تین دن کا نوٹس دیا تھا جس پر محکمہ کے سٹاف نے علاقہ کا دورہ کیا اور عوام کے نقصانات کی تفصیلات لے کر نہیں لالی پاپ دینے کی ناکام کوشش کی جسے عوام نے یکسر مسترد کرتے ہوئے اپنے موقف پر قائم رہنے کا فیصلہ کیا۔ عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ وہ محکمہ کی جانب سے اس طرح کے تاخیری حربوں کو ناکام بنائیں گئے اگر محکمہ ان جنگلی درندوں کو آبادی سے نکال نہیں سکتا تو ہم قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد مشترکہ طور پر انہیں ہلاک کردیں گے۔ محکمہ وائلڈ لائف کا کردار اسوقت انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔ ہمارا ذریعہ معاش لائیوسٹاک سے وابستہ ہے لیکن ان جنگلی درندوں کیوجہ سے ہم مزید نقصانات برداشت کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے.

Address

Medina

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Creative Kashmir Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share