Ya ali as madad.﴾سفینہ پنجتن پاک﴿

Ya ali as madad.﴾سفینہ پنجتن پاک﴿ اہلبیت علیہ السّلام کی ثناء بیان کرنا ہمارا مقصد ہے۔۔
آپ بھی ہمارے ساتھ شریک ہو جاہیں

بھلا یہ کیسے ممکن ہے محبت کے کرینہ میں پروانہ یہاں تڑپے اور جلے شمع 🕯️ مدینہ میں
28/05/2024

بھلا یہ کیسے ممکن ہے محبت کے کرینہ میں
پروانہ یہاں تڑپے اور جلے شمع 🕯️ مدینہ میں

23/05/2024

اے منکرِ حیدرؐ تیرے بارے میں نہیں ھے
والعصر! جو مومن ہے خسارے میں نہیں ھے

حسنینؐ کے صدقے میں عطا کر تو میں لے لُوں
ورنہ تیری دُنیا مُجھے وارے میں نہیں ھے

من ماةَ عَلَی حّبِ علیؐ مـَاةَ شہیدَا
لیکن یہ ہر اِک دل کے سِپارے میں نہیں ھے

جتنا غمِ شبیرؐ میں روتا ہُوں میں اُتنا
پانی کا تناسُب مِرے گارے میں نہیں ھے

دیتا ھے وہ جنّت غمِ شبیرؐ کے بدلے
خالق کو تجارت یہ خسارے میں نہیں ھے

دریا کی طرح دل میں رواں اُلفتِ حیدرؐ
دریا بھی ھے ایسا جو کنارے میں نہیں ھے

(شاعر: عمار یاسر مگسی )

22/05/2024

‏الہٰی بحقِ بنی فاطمہؑ
کہ بَرقولِ ایماں کُنی خاتمہ
اگر دَعوتم رَد کُنی ور قبول
مَن و دَست و دامانِ آلِ رسولﷺ 🙏🏻
الہیٰ آمین

03/04/2024

شیر خدا ۔ حضرت علیؑ مرتضی کی ضربت کی سب سے چھوٹی کرامت یہ ہے۔کہ وہ ضربیں جو حیدر کرار نے چودہ سو سال پہلے منکرین اور منافقین کو ماری تھیں۔ ان کی چیخیں آج بھی ان کی نسلوں میں سنائی دے رہی ہیں ۔۔۔۔ چیخ رہے ہیں۔ چلا رہے ہیں۔۔ اور ہم علیؑ علیؑ کرتے جا رہے ہیں۔

05/03/2024

افلاس نے سخت موت آسان کر دی۔۔
دولت کا نہ ہونا بھی بڑی دولت ہے۔۔

11/02/2024

کہیں ممکن ہوا کہیں واجب
کہیں فانی کہیں بقاء دیکھا
کہیں ظاہر کہیں چھپا دیکھا
یار کو ہم نے جا بجا دیکھا

07/07/2023

سوال :علمائے اہل سنت نے حدیث ”سلونی قبل ان تفقدونی“ کو کس طرح اور کس سے نقل کیا ہے؟

جواب : اہل سنت کی کتابوں میں بہت زیادہ روایتیں اس مضمون کے ساتھ حضرت علی (علیہ السلام) سے بیان ہوئی ہیں کہ آپ نے فرمایا: مجھ سے سوال کرو ، اس سے قبل کہ میں تمہارے درمیان سے چلاجاؤں) ۔ نمونہ کے طور پر حاکم نے مستدرک میں کہا ہے : علی (علیہ السلام) منبر کے اوپر بلند آواز سے کہتے تھے : ”سلونی قبل ان لا تسالونی ، ولن تسالوا بعدی مثلی “ (۱) ۔ اس سے کہ میں دنیا سے چلاجاؤں ، مجھ سے سوال کرو کیونکہ میرے بعد مجھ جیسا کوئی نہیں ملے گا جس سے تم سوال کرسکو گے ۔
ابن کثیر نے اپنی تفسیر میں دو مختلف طرق سے اس حدیث کو آپ سے نقل کیا ہے کہ آپ نے فرمایا ہے :
”لا تسالونی عن آیة فی کتاب اللہ تعالی و لا سنة عن رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) الا انباتکم بذلک “ (۲) ۔قرآن کریم کی جس آیت اور پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی جس سنت کے بارے میں بھی مجھ سے سوال کروگے میں ہر ایک کا تم کو جواب دوںگا ۔
محب الدین طبری نے ”الریاض النظرة“ میں لکھا ہے : حضرت علی (علیہ السلام) نے فرمایا : سلونی ، واللہ لاتسالونی عن شیء یکون الی یوم القیامة الا اخبرتکم ، وسلونی عن کتاب اللہ ، فواللہ ما من آیة الا و انا اعلم ابلیل نزلت ام بنھار فی سھل ام فی جبل(۳) ۔ اے لوگو! مجھ سے سوال کرو ، خدا کی قسم ! آئندہ سے لے کر قیامت تک جس چیز کے بارے میں بھی سوال کرو گے میں اس کا جواب دوںگا ، کتاب خدا سے سوال کرو ، خد ا کی قسم ، قرآن کریم میں کوئی ایسی آیت نہیں ہے مگر یہ کہ میں جانتا ہوں کہ وہ رات کو نازل ہوئی ہے یادن میں ، دشت میں نازل ہوئی ہے یا پہاڑ پر۔
ابو نعیم اصفہانی نے ”حلیة الاولیاء“ میں لکھا ہے کہ علی (علیہ السلام) کہتے تھے : واللہ ما نزلت آیة الا وقد علمت فیم انزلت ، واین انزلت، ان ربی وھب لی قلبا عقولا ولسانا سئوولا“ (۴) خدا کی قسم کوئی آیت نازل نہیں ہوئی مگر یہ میں جانتا ہوں کہ وہ کس متعلق اور کہاں نازل ہوئی ہے ،کیونکہ میرے پروردگار نے جھے بہت زیادہ حاصل کرنے والاقلب اور بہت ہی گویا و شفاف زبان عطا کی ہے ۔
نیز فرماتے ہیں : ”سلونی قبل ان تفقدونی ، سلونی عن کتاب اللہ ، وما من آیة الا و انا اعلم حیث انزلت بحضیض جبل او سھل ارض ، و سلونی عن الفتن فما من فتنة الا و قد علمت من کسبھا و من یقتل فیھا“ اس سے قبل کہ میں تمہارے درمیان باقی نہ رہوں مجھ سے سوال کرو، کتاب خدا کے متعلق سوال کرو ، خبردار ! کوئی ایسی آیت نہیں ہے مگر یہ کہ میں اس کے نازل ہونے کی جگہ کوجانتا ہوں چاہے وہ پہاڑ پر نازل ہوئی یا زمین پر۔ فتنوں اور آشوب کے متعلق سوال کرو ، کوئی فتنہ ایسا نہیں ہے جس کے متعلق میںنہ جانتا ہوں ، میں جانتا ہوں کہ اس فتنہ کو کون بپا کرے گا اورکون کون اس میں قتل ہوں گے ۔ اس روایت کو امام احمد بن حنبل نے بھی نقل کیا ہے اور کہا ہے : امام علی (علیہ السلام) سے اس طرح کی بہت سی باتیں نقل ہوئی ہیں (۵) ۔
نیز نقل ہوا ہے کہ ایک روز جب آپ نے پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی زرہ پہن رکھی تھی اور آپ کی تلوار اور عمامہ کو پہن رکھا تھا تو کوفہ کے منبر پر گئے اور اپنے پیراہن کو اوپر اٹھاکر فرمایا :
”سلونی قبل ان تفقدونی ، فانما بین الجوانح منی علم جم، ھذا سفط العلم ، ھذا لعاب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) ، ھذا ما زقنی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)زقا زقا، فواللہ لو ثنیت لی و سادة فجلست علیھا لافتیت اھل التوراة بتوراتھم و واھل الانجیل بانجیلھم ، حتی ینطق اللہ التوراة والانجیل فیقولایان: صدق علی قد افتاکم بما انزل فی و انتم تتلون الکتاب افلا تعقلون “ مجھ سے سوال کرو ، اس سے قبل کہ میں تمہارے درمیان سے چلا جاؤں ، یقینا میرے سینہ میں بہت زیادہ علم ہے ، یہ علم کے عطر کا صندوق ہے ، یہ پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کے علم کا سمندہ ہے،یہ وہ علم جس کو پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے ایک ایک کرکے میرے سینہ میں قرار دیا ہے ۔ خدا کی قسم ! اگر علم کی کرسی میرے لئے رکھ دی جائے اور میں اس پر بیٹھ جاؤں تو یقینا اہل توریت کا توریت سے جواب دوںگا اور اہل انجیل کا انجیل سے جواب دوں گا یہاں تک کہ خداوند عالم توریت اور انجیل کو بولنے کی صلاحیت عطا کرے اور وہ دونوں کہیں: علی نے صحیح کہا ہے ، یقینا انہوں نے تمہارے جواب اسی طرح دئیے ہیں جس طرح مجھ میں نازل ہوئے ہیں ، کیا جب تم کتاب کو پڑھتے ہو تو غور و فکر نہیںکرتے(اس حدیث کو شیخ الاسلام حموی نے فرائد السمطین میں ابو سعید سے روایت کی ہے(۶) ۔
ابن حجر نے صواعق میں سعید بن مسیب سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے : اصحاب میں علی بن ابی طالب (علیہما السلام) کے علاوہ کسی اور نے ”سلونی“ (۷) نہیں کہا ہے ۔
شایان ذکر ہے : ہمارے مولا و آقا امیر المومنین علی (علیہ السلام) سے پہلے آپ کے بھائی اور چچا کے بیٹے پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)نے بارہا فرمایا ہے : ”سلونی عما شئتم“ جس چیز کے بارے میں بھی چاہو مجھ سے پوچھ لو ۔ یا دوسری جگہ فرمایا: ”سلونی سلونی“ اور یا ” سلونی و لا تسالونی عن شیء الا انباتکم بہ“ (۸) ۔ مجھ سے سوال کرو، تم جس چیز کے بارے میں بھی سوال کرو گے میں تم کو اس کا جواب دوں گا ۔ ہم نے تاریخ میں ان دو افراد کے علاوہ کسی اور کو نہیں دیکھا جس نے مشکل ترین سوالات کا جواب دینے کے لئے اپنے آپ کو مشکلات میں ڈالنے کی کوشش کی ہو اور علمی مجمع کے درمیان بلند آواز سے کہا ہو : ” سلونی“ ، جو چاہو پوچھ لو اور تمام سوالوں کا صحیح جواب دیا ہو ۔
اور ان دونوں کے بعد بھی کسی نے آج تک ایسی بات اپنی زبان پر جاری نہیں کی ہے اور اگر کسی نے ایسا کیا ہے توہ خود ذلیل و رسوا ہوا ہے اور اس طرح اس نے اپنی جہالت کا پردہ فاش کیا ہے(۹) ۔

__________________
۱۔ اس روایت کو حاکم نے”المستدرک علی الصحیحین“ میں 2 : 466 ]2/506 ، ح 3736[ ، نقل کیا ہے ۔
۲۔ ابن کثیر نے اپنی تفسیر جلد ۴، ص ۲۳۱ میں اس کو دونوں طریقوں سے نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ مختلف طریقوں سے نقل ہوئی ہے ۔
3 ـ جامع بیان العلم ، ابو عمر 1 : 114 ]ص 137 ، ح 673[ ; الریاض النضرة ، محبّ طبرى 2 : 198 ]3/147[ .
4 ـ أبونعیم نے "حلیة الأولیاء" 1 : 68 می اس کو نقل کیا هے ، اور مفتاح السعادة 1 : 400 مین بهی ذکر کیا هے.
5 ـ ینابیع المودّة : 274 ]1/72 ، باب 14[ .
6 ـ فرائد السمطین ]1/341 ، ح 263 ، باب 63[ .
7 ـ أحمد نے مناقب ]ص 153 ح 220[ ، اور محبّ طبرى نے ریاض 2 : 198 ]3/146[ ، اور ابن حجر نے صواعق : 76 ]ص 127[ اس کو نقل کیا هے.
8 ـ صحیح بخارى 2 : 46 ; 10 : 240 و 241 ]1/200 ، ح 515 ; و 6/2660 ، ح 6864[ .
9 ـ شفیعى شاهرودى، گزیده اى جامع از الغدیر، ص 543

عید غدیر کیا ہے؟عید غدیر وہ موقع ہے کہ جب رسول خداؐ نے میدان غدیر میں امام علیؑ کر ہاتھوں پر بلند کر کے فرمایا جس جس کا ...
06/07/2023

عید غدیر کیا ہے؟

عید غدیر وہ موقع ہے کہ جب رسول خداؐ نے میدان غدیر میں امام علیؑ کر ہاتھوں پر بلند کر کے فرمایا جس جس کا میں مولا ہوں اس کے یہ علیؑ مولا ہیں اور ان کو اپنا ولی و وصی اور جانشین قرار دیا۔

مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَهٰذَا عَلِيٌّ مَوْلَا

عید غدیر کے دن کیا ہوا تھا؟

واقعہ غدیر خم

یہ رسول اکرمؐ کا وہ پہلا اور آخری حج ہے جو ہجرت کے دسویں سال ہوا تھا اور یہ حج ایک خاص درجہ رکھتا ہے.
یہ وہ حج ہے جس میں رسولؐ کے ساتھ حج کرنے والے مسلمانوں کی تعدادا ایک لاکھ سے زیادہ تھی.
مکہ میں حج کے اعمال ادا کرنے کے بعد آپ مدینہ کی طرف واپس چلے، اصحاب آپ کے ساتھ تھے، جب یہ قافلہ مقام "غدیر خم" پر پہنچا تو حضرت جبرئیلؑ پروردگار عالم کی طرف سے یہ آیت لیکر نازل ہوئے؛

( يَا أيُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغ مَا اُنزِلَ إلَيكَ مِنْ رَبِّكَ وَ إنْ لَمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَهُ وَاللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ إنَّ اللهَ لاَ يَهْدِيْ الْقَوْمَ الْكَافِرِيْنَ )

{ ترجمہ : اے رسول! اس پیغام کو پہنچا دیجئے جو آپ کے پروردگار کی طرف سے آپ پر نازل ہو چکا ہے اور اگر آپ نے ایسا نہ کیا تو گویا رسالت کا کوئی کام انجام نہیں دیا اور اللہ آپ کو لوگوں کے شر سے محفوظ رکھے گا، بے شک اللہ کافروں کی ہدایت نہیں کرتا ہے۔ } یہ سننے کے بعد آپ نے اونٹوں کے کجاووں کا منبر بنوایا۔
سارے مجمع کو دوپہر کے وقت کھلے میدان میں روکا، جو آگے بڑھ گئے تھے انھیں پیچھے بلایا جو پیچھے رہ گئے تھے ان کا انتظار کیا اور جب سوا لاکھ مسلمانوں کا مجمع اکٹھا ہوگیا تو آپ نے ایک خطبہ ارشاد فرمایا جس میں یہ بتایا کہ میں عنقریب دنیا سے جانے والا ہوں اس کے بعد آپ نے پوچھا کہ تم لوگ مجھے اپنا حاکم سمجھتے ہو یا نہیں؟ سب نے ایک ساتھ کہا --- جی ہاں آپ نے فرمایا

( مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَهٰذَا عَلِيٌّ مَوْلَا )

جس کا میں حاکم ہوں اس کے علیؑ بھی حاکم ہیں۔ یہ کہتے ہوئے علیؑ کو دونوں ہاتھوں سے اٹھالیا اور اتنا اٹھایا کہ خود پیچھے چھپ گئے۔
یہ کہہ کر منبر سے اتر آئے اور مجمع کو حکم دیا کہ سب آکر علیؑ کے ہاتھ پر بیعت کریں اور انہیں اس عہدہ کی مبارکباد دیں۔ یہ سننا تھا کہ سارا مجمع مبارکباد کے لئے ٹوٹ پڑا۔ سب سے پہلے بعض نمایاں لوگوں نے مبارکبادی دی اور کہا یاعلیؑ مبارک ہو مبارک ہو آپ میرے اور ہر مومن مرد عورت کے حاکم ہوگئے۔
روایات میں ملتا ہے کہ اس اعلان کے بعد دوبارہ آیت نازل ہوئی۔
اَلْیوْمَ أَکمَلْتُ لَکمْ دینَکمْ وَ أَتْمَمْتُ عَلَیکُمْ نِعْمَتی وَ رَضیتُ لَکُمُ الْإِسْلامَ دیناً ﴿۳﴾سورہ المائدہ
آج میں نے تمہارے لئے دین کو مکمل کر دیا ہے اور اپنی نعمت تم پر تمام کر دی ہے اور تمہارے لئے دین کی حیثیت سے اسلام کو پسند کر لیا ہے۔
مندرجہ بالا دونوں قرآنی آیات کے شان نزول کے حوالے سے اہل تشیع کے علاؤہ اہلسنت کے بھی بعض علماء نے ان ایات کا مصداق ولایت امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کو قرار دیا ہے۔
میری طرف سے تمام عاشقانِ حیدرِ کرار کو جشنِ امام متقیان حضرت علی ابنِ ابی طالب علیہ کے پُرمسرت موقع پر عید غدیر کی خوشیاں بہت مبارک ہو.

05/07/2023

"لا ترفعوا اصواتکم"
با خدا دیوانہ باش
و
با مصطفیٰ ہوشیار باش

03/07/2023

آپ کی جستجو میں بے چارہ
جانے کب سے نہیں ملا خود کو

آؤ اس در پہ جا کے پھر سے کہیں
ملنے آیا ہوں میں ذرا خود کو

عشق حقیقی نایاب۔

07/01/2023

Address

Medina

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ya ali as madad.﴾سفینہ پنجتن پاک﴿ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category