Kymore news

Kymore news Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Kymore news, Media/News Company, Najran.

Kymore NEWS
خبر بر وقت، مؤقف غیر جانبدار
📍 Bajaur | Khyber Pakhtunkhwa
🎥 News,
/ Reports,
/ExclusiveInterviews,
/ Podcasts,
/Current Affairs,
/ poetry,
🌍 urdo/ Pashto ,
Every Story Matters

ہارڈ ایریا الاؤنس! فرنٹ لائن اہلکار نظرانداز، پالیسی پر نظرِثانی کا مطالبہ ہارڈ ایریا الاؤنس کی پالیسی پر فرنٹ لائن ڈیوٹ...
13/09/2026

ہارڈ ایریا الاؤنس! فرنٹ لائن اہلکار نظرانداز، پالیسی پر نظرِثانی کا مطالبہ

ہارڈ ایریا الاؤنس کی پالیسی پر فرنٹ لائن ڈیوٹی انجام دینے والے سرکاری اہلکاروں کی جانب سے سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ مشکل اور حساس علاقوں میں عملی طور پر خطرات کا سامنا کرنے والے اہلکاروں کو نظرانداز کرکے نسبتاً محفوظ دفاتر میں خدمات انجام دینے والے افسران کو الاؤنس دینا پالیسی کے بنیادی مقصد سے مطابقت نہیں رکھتا۔
ملازمین کے مطابق پولیو مہمات اور دیگر حساس ڈیوٹیوں کے دوران پولیس اہلکار سمیت متعدد کم گریڈ ملازمین دور دراز علاقوں میں فرنٹ لائن پر فرائض انجام دیتے ہیں اور انہیں براہِ راست سکیورٹی خطرات کا سامنا ہوتا ہے، اس لیے مراعات کے تعین میں صرف عہدے کے بجائے ڈیوٹی کی نوعیت، فیلڈ رسک اور علاقے کی حساسیت کو بنیادی معیار بنایا جانا چاہیے۔
متاثرہ اہلکاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہارڈ ایریا الاؤنس کی پالیسی پر نظرِثانی کرکے ان فرنٹ لائن اہلکاروں کو بھی شامل کیا جائے جو حقیقی معنوں میں مشکل اور خطرناک حالات میں ریاستی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہارڈ ایریا کا اصل بوجھ فیلڈ میں اٹھانے والوں کو نظرانداز کرنا انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے؛ الاؤنس کا حق بھی پہلے انہی کا ہونا چاہیے۔

اعلانِ گمشدگی باجوڑ کے علاقے چارمنگ سے تعلق رکھنے والے تین بچے گزشتہ دو روز سے لاپتہ ہیں۔اہلِ خانہ کے مطابق تینوں بچے اس...
13/09/2026

اعلانِ گمشدگی

باجوڑ کے علاقے چارمنگ سے تعلق رکھنے والے تین بچے گزشتہ دو روز سے لاپتہ ہیں۔

اہلِ خانہ کے مطابق تینوں بچے اسکول گئے تھے، تاہم واپس گھر نہیں پہنچے۔ اہلِ خانہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی شخص کو بچوں کے بارے میں کوئی معلومات ملیں یا وہ کہیں نظر آئیں تو فوری طور پر درج ذیل نمبرز پر رابطہ کریں:
03002053062
03099308863
براہِ کرم اس اعلان کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ بچوں کی جلد تلاش میں مدد مل سکے۔

13/09/2026

کراچی میں ڈمپر نذرِ آتش، ڈرائیور پر تشدد؛ پشتون برادری کا انصاف کا مطالبہ

کراچی میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان کے جاں بحق ہونے کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی اور ڈرائیور کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ صدر اتمان فاؤنڈیشن رحمت اللہ کے مطابق مشتعل افراد نے ڈرائیور پر پٹرول چھڑک کر اسے زندہ جلانے کی کوشش بھی کی، تاہم رینجرز اہلکاروں نے بروقت مداخلت کرکے اس کی جان بچائی۔
واقعے کی ویڈیو میں ڈمپر کو نذرِ آتش کرنے اور ڈرائیور پر تشدد کے مناظر دکھائی دیتے ہیں۔ رحمت اللہ نے مطالبہ کیا کہ حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے، تاہم کسی بھی شہری یا ڈرائیور کو ہجوم کے ہاتھوں تشدد یا زندہ جلانے کی کوشش کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
انہوں نے باجوڑ سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماؤں، بالخصوص مبارک زیب، اجمل خان، انور زیب خان، ڈاکٹر حمید گل ظفر اور نثار باز سے اپیل کی کہ وہ واقعے کے خلاف متعلقہ فورمز پر آواز اٹھائیں اور پشتون ڈمپر مالکان و ڈرائیوروں کے تحفظ اور انصاف کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
صدر اتمان فاؤنڈیشن رحمت اللہ نے کہا کہ حادثات کا فیصلہ قانون اور عدالتوں کو کرنا چاہیے، ہجوم کو نہیں۔

قبائلی مٹی کا سپوت، صوبائی دارالحکومت کا محافظکسی بھی شہر کی اصل خوبصورتی اس کی بلند و بالا عمارتیں، کشادہ سڑکیں یا روشن...
13/09/2026

قبائلی مٹی کا سپوت، صوبائی دارالحکومت کا محافظ

کسی بھی شہر کی اصل خوبصورتی اس کی بلند و بالا عمارتیں، کشادہ سڑکیں یا روشن بازار نہیں ہوتے، بلکہ وہاں بسنے والے لوگوں کا اطمینان اور تحفظ ہوتا ہے۔ جب ایک شہری شام کے وقت اپنے گھر سے نکلتے ہوئے یہ یقین رکھتا ہے کہ قانون اس کی حفاظت کے لیے موجود ہے، تو یہی کسی بھی ریاستی ادارے کی سب سے بڑی کامیابی ہوتی ہے۔
پشاور، جو خیبرپختونخوا کا دل اور صوبے کا سیاسی و انتظامی مرکز ہے، ماضی میں مختلف نوعیت کے جرائم اور امن و امان کے چیلنجز کا سامنا کرتا رہا ہے۔ ایسے شہر میں پولیس کی قیادت کرنا محض ایک عہدہ سنبھالنے کا نام نہیں بلکہ ایک مشکل اور مسلسل امتحان ہے۔ اسی پس منظر میں کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر میاں سعید کا نام توجہ حاصل کرتا ہے، جن کا تعلق قبائلی ضلع باجوڑ سے ہے۔
باجوڑ کی مٹی نے ہمیشہ ایسے لوگوں کو جنم دیا ہے جنہوں نے مشکل حالات میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ڈاکٹر میاں سعید بھی اسی خطے سے اٹھنے والی ان شخصیات میں شامل ہیں جنہوں نے پولیس سروس میں اپنی ذمہ داریوں کو محض ملازمت نہیں بلکہ ایک قومی فریضہ سمجھ کر ادا کرنے کی کوشش کی ہے۔
پشاور میں پولیس قیادت کی سب سے بڑی آزمائش یہ ہے کہ قانون شکن عناصر کو یہ احساس دلایا جائے کہ ریاست کمزور نہیں۔ قبضہ مافیا ہو، منشیات کا کاروبار ہو یا جرائم پیشہ عناصر، ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ایک مضبوط پولیسنگ کی علامت سمجھی جاتی ہے۔ ڈاکٹر میاں سعید کے دور میں بھی ایسے عناصر کے خلاف کارروائیوں کو نمایاں اہمیت دی گئی، جس سے شہری حلقوں میں تحفظ کے احساس کو تقویت ملنے کی بات سامنے آتی ہے۔
یہاں ایک بنیادی سوال بھی پیدا ہوتا ہے: آخر عوام کسی پولیس افسر کو کیوں یاد رکھتے ہیں؟ اس کا جواب صرف گرفتاریوں اور چھاپوں میں نہیں ملتا۔ عوام اس افسر کو یاد رکھتے ہیں جو ان کے مسائل سنتا ہے، قانون کو طاقتور اور کمزور دونوں کے لیے یکساں رکھتا ہے، جرائم پیشہ عناصر کے سامنے ریاست کی رٹ قائم کرتا ہے اور پولیس کو عوام کے قریب لانے کی کوشش کرتا ہے۔
منشیات کے خلاف جنگ بھی اسی نوعیت کا ایک چیلنج ہے۔ منشیات صرف ایک فرد کو تباہ نہیں کرتیں بلکہ پورے خاندان کو متاثر کرتی ہیں۔ نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچانا پولیس، انتظامیہ، والدین، تعلیمی اداروں اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی اس بڑے سماجی مسئلے کا ایک اہم حصہ ہے، مگر اس جنگ کی مکمل کامیابی کے لیے مسلسل اور مربوط اقدامات ناگزیر ہیں۔
اسی طرح قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی صرف زمین واگزار کرانے تک محدود نہیں۔ ناجائز قبضے کے باعث شہریوں میں جو خوف پیدا ہوتا ہے، اسے ختم کرنا بھی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ جب ایک عام شہری یہ محسوس کرے کہ اس کی ملکیت طاقتور عناصر کے مقابلے میں بھی محفوظ ہے تو قانون پر اس کا اعتماد مضبوط ہوتا ہے۔
ڈاکٹر میاں سعید کی شخصیت کا ایک خوبصورت پہلو یہ بھی ہے کہ ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ ان کا تعلق ایک ایسے خطے سے ہے جو طویل عرصے سے مشکلات، محرومیوں اور بے شمار چیلنجز کا سامنا کرتا آیا ہے۔ باجوڑ سے تعلق رکھنے والے ایک افسر کا صوبائی دارالحکومت کے اہم پولیس منصب تک پہنچنا یقیناً علاقے کے نوجوانوں کے لیے حوصلے کا باعث ہے۔
یہ کامیابی صرف ڈاکٹر میاں سعید کی ذاتی کامیابی نہیں بلکہ ان والدین کے لیے بھی امید کی کرن ہے جو اپنے بچوں کو تعلیم، محنت اور میرٹ کے ذریعے آگے بڑھتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ یہ پیغام ہے کہ کسی دور افتادہ یا قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والا نوجوان بھی اپنی قابلیت کے بل بوتے پر صوبے کے اہم ترین منصبوں تک پہنچ سکتا ہے۔
لیکن کسی بھی پولیس افسر کے بارے میں حتمی رائے قائم کرنے کے لیے جذبات سے زیادہ کارکردگی کا مسلسل جائزہ ضروری ہے۔ پولیسنگ ایک دن، ایک ہفتے یا ایک کارروائی کا نام نہیں؛ یہ روزانہ کی بنیاد پر قانون کی بالادستی، عوامی اعتماد، شفافیت اور جواب دہی کا تقاضا کرتی ہے۔ ڈاکٹر میاں سعید کے لیے بھی اصل امتحان یہی ہے کہ پشاور میں امن و امان کی بہتری کے سفر کو مستقل بنیادوں پر کیسے آگے بڑھایا جاتا ہے۔
باجوڑ کے لوگوں کے لیے البتہ یہ منظر یقیناً خوشی کا باعث ہے کہ ان کے خطے سے تعلق رکھنے والا ایک افسر صوبائی دارالحکومت میں اہم ذمہ داری انجام دے رہا ہے۔ جب ایک شخص اپنے کردار اور پیشہ ورانہ کارکردگی سے اپنے آبائی علاقے کا نام روشن کرتا ہے تو اس کا اثر صرف اس کے گھر تک نہیں رہتا بلکہ پورا علاقہ اس کامیابی کو اپنی کامیابی سمجھتا ہے۔
ڈاکٹر میاں سعید کے حوالے سے اگر عوام کا اعتماد اسی طرح برقرار رہتا ہے اور پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھتی ہے تو یہ یقیناً پشاور کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہوگی۔
آخر میں بات پھر وہیں آتی ہے جہاں سے شروع ہوئی تھی: شہر کی اصل خوبصورتی شہریوں کا سکون ہے۔ پولیس کی اصل کامیابی یہ نہیں کہ اس نے کتنے مجرم پکڑے، بلکہ یہ ہے کہ کتنے شہری خود کو محفوظ محسوس کرنے لگے۔ اگر ڈاکٹر میاں سعید کی قیادت میں پشاور پولیس عوام کو یہی احساسِ تحفظ دینے میں کامیاب رہتی ہے تو باجوڑ کا یہ سپوت صرف اپنے علاقے ہی نہیں، پورے خیبرپختونخوا کے لیے باعثِ فخر ثابت ہوگا۔

شہید ریحان زیب خان ڈگری کالج کے قیام کی پیش رفت، سالارزئی میں مختلف مقامات کا جائزہباجوڑ میں شہید ریحان زیب خان ڈگری کال...
12/09/2026

شہید ریحان زیب خان ڈگری کالج کے قیام کی پیش رفت، سالارزئی میں مختلف مقامات کا جائزہ

باجوڑ میں شہید ریحان زیب خان ڈگری کالج کے قیام کی جانب اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں وزیرِ مملکت نے تحصیل سالارزئی کے علاقوں باریکاؤ، ڈمبرہ اور غاخی کا تفصیلی دورہ کرکے کالج کے لیے موزوں مقامات کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران متعلقہ حکام نے مختلف مقامات کی دستیابی اور موزونیت کا معائنہ کیا، جبکہ متعلقہ محکمہ جلد ضروری کاغذی کارروائی مکمل کرکے کالج کے قیام پر عملی کام شروع کرے گا۔
شہید ریحان زیب خان کا خواب تھا کہ باجوڑ کا ہر بچہ معیاری تعلیم حاصل کرے اور خطہ ’’پڑھا لکھا، سرسبز و شاداب باجوڑ‘‘ بنے۔ ڈگری کالج کا قیام اسی تعلیمی وژن کی تکمیل کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

12/09/2026

ابراہیم گلیکسی ہوٹل اینڈ شادی ہال

ذائقوں کی ایسی دنیا، جہاں ہر نوالہ یادگار بن جائے!

پلیٹر | سجی | دم پوخ | باربی کیو
تخت بھائی کے مشہور سپیشل چپلی کباب | سیخ کباب
مزیدار پکوان اور بہت کچھ...

خوشبو ایسی کہ بھوک بڑھ جائے،
ذائقہ ایسا کہ دل دوبارہ آنے پر مجبور ہو جائے!

پھر انتظار کس بات کا؟
آج ہی تشریف لائیں، اپنے دوستوں اور اہلِ خانہ کے ساتھ ابراہیم گلیکسی ہوٹل اینڈ شادی ہال کا رخ کریں اور لذیذ، معیاری اور ذائقہ دار کھانوں سے بھرپور لطف اٹھائیں۔

ابراہیم گلیکسی ہوٹل اینڈ شادی ہال
جہاں ذائقہ بھی، معیار بھی اور یادیں بھی!

قبائلی صحافیوں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی مبارک زیب کی ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس کے وفد سے ملاقا...
10/09/2026

قبائلی صحافیوں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی مبارک زیب کی ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس کے وفد سے ملاقات، مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس کے نمائندہ وفد نے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے قبائلی امور مبارک زیب سے اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی، جس میں ضم شدہ قبائلی اضلاع کے صحافیوں کو درپیش پیشہ ورانہ مسائل، مشکلات اور صحافتی خدمات کے دوران دی جانے والی قربانیوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری محمد جمیل اور پریس سیکرٹری انورزادہ گلیار پر مشتمل وفد نے معاونِ خصوصی کو قبائلی اضلاع میں صحافت کو درپیش مختلف چیلنجز سے آگاہ کیا۔ وفد نے کہا کہ قبائلی صحافیوں نے دہشت گردی، بدامنی، نقل مکانی اور محدود وسائل جیسے مشکل حالات کے باوجود عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور آزادیٔ صحافت کے تسلسل کو برقرار رکھنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم کے معاونِ خصوصی مبارک زیب نے قبائلی صحافیوں کی خدمات اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ قبائلی اضلاع کے صحافی انتہائی کٹھن حالات اور محدود وسائل میں بھی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے، حکومت اور عوام کے درمیان رابطے کا کردار ادا کرنے اور معاشرے میں آگاہی پیدا کرنے میں صحافت کا کردار انتہائی اہم ہے۔
مبارک زیب نے ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس کے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ قبائلی صحافیوں کے جائز مسائل کے حل، ان کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا اور ان کے مسائل متعلقہ فورمز پر اٹھانے کے لیے بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔
ٹرائبل یونین آف جرنلسٹس کے وفد نے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی مبارک زیب کا قبائلی صحافیوں کی خدمات اور قربانیوں کو تسلیم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ حکومت ضم شدہ اضلاع میں صحافت کے فروغ، صحافیوں کے تحفظ اور انہیں درپیش بنیادی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے گی۔

باجوڑ: 9 مئی مقدمات میں پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کی بریتباجوڑ: ضلع باجوڑ کی عدالت نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات م...
09/09/2026

باجوڑ: 9 مئی مقدمات میں پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کی بریت

باجوڑ: ضلع باجوڑ کی عدالت نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متعدد مقامی رہنماؤں اور کارکنوں کو بری کر دیا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق علت نمبر 64 اور 79 میں پی ٹی آئی ضلع باجوڑ کے سینئر رہنماؤں، جن میں سب ڈویژن ناوگئی کے ناظم علی، ڈاکٹر خلیل الرحمن، سب ڈویژن خار کے سابق امیدوار لقمان خان، شہید ریحان زیب خان، ممبر خان، ناصر خان ناصر، نصرالدین خان اور عبدالحق یار سمیت دیگر افراد شامل ہیں، کو مقدمات سے بری قرار دیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کے مطابق مذکورہ مقدمات اور ایف آئی آرز گزشتہ تقریباً تین سال سے زیرِ سماعت تھے۔ عدالتی فیصلے کے بعد رہنماؤں نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے انصاف کی فتح قرار دیا اور عدالت و متعلقہ فورم سے اظہارِ تشکر کیا۔
رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف مقدمات مبینہ طور پر بے بنیاد اور ناحق طور پر درج کیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مقدمات درج کرانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق ہرجانے کے دعوے اور دیگر قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماؤں نے عدالتی فیصلے کو حق اور انصاف کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ آئندہ بھی قانونی تقاضوں کے مطابق انصاف کا عمل جاری رہے گا۔

باجوڑ میں ’’فخرِ باجوڑ سمٹ‘‘ کے انعقاد کا اعلان، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو اعزازات دیے جائی...
08/09/2026

باجوڑ میں ’’فخرِ باجوڑ سمٹ‘‘ کے انعقاد کا اعلان، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو اعزازات دیے جائیں گے

باجوڑ: باجوڑ کی باصلاحیت اور باکردار شخصیات کی خدمات کو اجاگر کرنے کے لیے ’’فخرِ باجوڑ سمٹ‘‘ کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے، جس کا مقصد مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی اور ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔
فخرِ باجوڑ سمٹ کے بانی زیشان علی شاہ کے مطابق ایوارڈ شو میں سماجی خدمت، فلاح و بہبود، ادب و شاعری، علم و تحقیق، تصنیف و تالیف، پیشہ ورانہ خدمات اور معاشرتی بہتری کے لیے نمایاں کردار ادا کرنے والی شخصیات کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ سمٹ کا بنیادی مقصد ان افراد کی خدمات کو عوام کے سامنے لانا ہے جو اپنی صلاحیت، کردار اور عملی کاوشوں کے ذریعے باجوڑ کا نام روشن کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کے مثبت تشخص اور روشن مستقبل کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں۔
فخرِ باجوڑ سمٹ کے انعقاد کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، جبکہ منتظمین کے مطابق ایوارڈ شو میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

سبزی منڈی میں صفائی کا نظام بدترین صورتحال سے دوچارباجوڑ کی سبزی منڈی میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات نے شہریوں اور ت...
07/09/2026

سبزی منڈی میں صفائی کا نظام بدترین صورتحال سے دوچار

باجوڑ کی سبزی منڈی میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات نے شہریوں اور تاجروں کے لیے مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ منڈی میں نصب گندگی کے ڈسٹ بن کئی روز سے بھرے پڑے ہیں، جس کے باعث کچرا سڑکوں اور اطراف میں پھیل رہا ہے اور تعفن سے ماحول آلودہ ہو رہا ہے۔ سبزی منڈی جیسے مصروف تجارتی مرکز میں صفائی کے اس سنگین مسئلے پر ٹی ایم اے کی مسلسل خاموشی سوالیہ نشان بن گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر متعلقہ ادارہ روزمرہ صفائی اور بروقت کچرا اٹھانے کی ذمہ داری بھی پوری نہیں کر سکتا تو پھر عوام سے صفائی کے نام پر وصول کیے جانے والے محصولات کا جواز کیا ہے؟ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لے کر منڈی کی صفائی یقینی بنانے اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Address

Najran
66241

Telephone

+923469858006

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kymore news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kymore news:

Shortcuts

Share