ایک فلس /طینی خاتون کا کہنا
کہ مسلمانوں سے اتنا فائدہ نہیں ملا جتنا میرے خونی حجاب نے دیا ہے
"میرے شوہر کو میری آنکھوں کے سامنے شہید کر دیا گیا، میرے بیٹے کی ٹانگیں کاٹ دی گئیں، میں نے اس کی ٹانگیں اپنے حجاب سے باندھیں اور اسے 4 کلومیٹر تک لے کر چلی گئی، میرا بیٹا بھی شہید ہو گیا، میں نے جو ہو سکا وہ کیا، میرا حجاب بھی فائدہ مند تھا، لیکن مسلمانوں سے اتنا فائدہ نہیں پہنچا جتنا میرے خونی حجاب سے۔"
31/08/2024
شِفا تو ہر وقتــــ مانگنی چاہیے صرفــــ بیماریوں سے نہیں حد سے بڑھی ہوئی خواہشاتــــ سے، کسی کے خلاف پیدا ہونے والے بغض اور حسد سے، دل کو گرد آلود کر دینے والی سوچوں سے، ذہنی سکون چھین لینے والے انسانوں سے۔
29/08/2024
کسی دُوسرے کے لیے اپنی زبان پر مچلتے تلخ لفظوں کو صرف اللّٰہ سبحانہ وتعالیٰ کی رضا کے لیے روک لینے سے جو سکون ملتا ہے وہ اُس سکون سے کہیں زیادہ بہتر ہے جو صرف وقتی طور پر کسی کو اپنی زبان کے تلخ لفظوں سے بے سکون کر کے ملتا ہے.!!
28/08/2024
انسان کی فطرت پر لہجے کا بہت اثر ہوتا ہے
اچھی بات بھی اگر سخت لہجے میں کہی جائے تو بری لگ جاتی ہے
اور کھبی کھبی بری بات بھی نرم لہجے میں کہی جائے تو بری نہیں لگتی
26/08/2024
لوگوں کیساتھ اُن جیسا برتاؤ مت کریں ورنہ آپ بھی اُنہی جیسے ہو جائیں گے۔اپنے بہترین اصول پر اُن سے معاملہ کیجیے خواہ وہ اُسکے مستحق نہ بھی ہوں۔
25/08/2024
جب آپ ننگے پاؤں ہوں اور آپکا رب آپکو جوتوں سے نواز دیں تو اپنی چال تبدیل نہ کریں
بلکہ اپنے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے عاجزی اختیار کریں۔
23/08/2024
*ہم نے چھوٹی چھوٹی مہربانیاں کرنی چھوڑ دی ہیں*
ہم نہیں جانتے کہ ہماری ایک مسکراہٹ، ایک درگزر، ہمدردی کا ایک کلمہ ، مہربانی کا ایک عمل۔۔۔۔ کبھی چھوٹا نہیں ہوتا۔
یہ عمل ایک کمزور اور محروم انسان کے دل میں ہمارا وہ عکس قائم کرتا ہے جو مدتوں نہیں بھلایا جاتا🤍
23/08/2024
کسی کی بداخلاقی سے دل برداشتہ ہوکر اپنے اخلاق کو نہیں گرانا چاہیے، کیونکہ یہ بزدلی اور کم ظرفی کی علامت ہے، اخلاق کی دولت کو حاصل کرنے والا کبھی بھی مفلس (غریب) نہیں ہوتا۔۔😊
23/07/2024
یااللہ! مجھےگناہ،تکبر،لالچ،حسد، کینہ،شر،فتنہ،فساد،آزمالُش اور ظلم و جبر سےدوراپنی پناہ میں رکھ اور مجھے بخشش، نعمت، برکت، مدد، نصرت،حلال رزق اور اپناخاص فضل و کرم عطافرما۔آمین۔ یاربالعالمین
Be the first to know and let us send you an email when Aman Rana Pasruri posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.