
14/10/2023
قرض دینے والے ادارے اور ملک پیچھے ہٹ رہے ہیں.
پاکستان کا دارومدار قرضوں پربڑھ رہا ہے اور قرض کا بوجھ برداشت کرنے کی صلاحیت کم ہوتی جارہی ہے، تاجر رہنما کا انکشاف.
چیئرمین نیشنل بزنس گروپ پاکستان میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ جس تیزی سے پاکستان کا دارومدار قرضوں پربڑھ رہا ہے اور قرض کا بوجھ برداشت کرنے کی صلاحیت کم ہوتی جارہی ہے اسی تناسب سے قرض دینے والے ادارے اور ملک پیچھے ہٹ رہے ہیں،اس وقت ہماری ساری توجہ عرب ممالک سے نئی سرمایہ کاری پر مرکوز ہے جس کے حصول کے لیے ایس ائی ایف سی کے پلیٹ فارم سے پوری تندہی کے ساتھ کام کیا جا رہا ہے اگر یہ منصوبہ روایتی سستی اور نااہلی کی نظر نہ ہوا تو 75 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا حصول ممکن ہو سکتا ہے اورعرب ممالک سے سرمایہ نئے ماڈل کے تحت آ گیا تو یہی ماڈل ملک کے دیگر ناکام اداروں کو قابل عمل بنانے میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، کامیاب غیر ملکی سرمایہ کاری سے دیگر ممالک بھی پاکستان کی طرف راغب ہو سکتے ہیں تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم وقتی ریلیف کے بجائے مستقل ریلیف کے لئے اپنی پالیسیوں کو بہتر بنائیں اورمعیشت کے تمام شعبوں کو ان کی اہمیت کے مطابق توجہ دیں۔