16/10/2025
سخی پل بازار میں سولر لائٹس کا منصوبہ۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی خصوصی ہدایت پر سخی پل بازار میں سولر لائٹس منصوبے پر عملی کام کا آغاز کر دیا گیا۔ فوکل پرسن شمشیر آفریدی کی نگرانی میں لوکل گورنمنٹ کے انجینئرز اور تکنیکی عملے نے انجمن تاجران سخی پل کے عہدیداران کے ہمراہ بازار کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران انجمن تاجران کے صدر حکمت خان، جنرل سیکرٹری سبیل خان اور پی ٹی آئی کے سینئر ورکر شاہد خان نے بازار کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور تاجروں کی جانب سے بجلی و روشنی سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔
لوکل گورنمنٹ ٹیم نے موقع پر سولر لائٹس کی مرمت اور نئی لائٹس کی تنصیب کے لیے سروے مکمل کر لیا۔ انجمن تاجران کے صدر نے تمام آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ بہت جلد سخی پل بازار میں سولر لائٹس کا کام شروع کر دیا جائے گا، جس سے بازار مزید روشن اور پررونق ہو جائے گا۔