02/09/2026
اگر وقت ملے تو اس بچی کی کہانی ضرور پڑھئیں یقیننا اپ خوش ہو جاو گے
یہ 4 سال کی یتیم بچی جو انتہائی سمجھدار شرم ناک اور عادتیں ایسی جیسے وہ اپنی عمر سے کہیں زیادہ بڑی ہو جس کی باتیں ابھ تک میں نے نہیں سنی
جب میں نے اسے چند دن پہلے دیکھا تو مجھے اندازہ نہیں تھا کہ اس معصوم بچی کی زندگی میں اتنا بڑا دکھ چھپا ہوا ہے
سب سے زیادہ تکلیف دہ بات یہ تھی کہ اس کی آنکھوں کی روشنی دن بدن کم ہوتی جا رہی تھی۔ آنکھوں پر پردے آ گئے تھے۔ دوسرے بچے کھیلتے، ہنستے اور دنیا کو اپنی آنکھوں سے دیکھتے تھے مگر وہ بے بسی سے صرف ان کی آوازیں سن سکتی تھی ۔ اس کا علاج ممکن تھا، اس کی آنکھوں کا آپریشن ہو سکتا تھا، لیکن اس غریب اور بے سہارا فیملی کے پاس علاج کے لیے پیسے نہیں تھے۔
اس کی ماں کا صرف ایک خواب تھا کہ میری بیٹی پڑھ لکھ کر علم حاصل کرے، دنیا کو دیکھے اور ایک بہتر زندگی گزارے۔ لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس بچی کی بینائی کم ہوتی جا رہی تھی۔
ایک شخص نے مجھے اس بچی کے بارے میں بتایا، مگر مصروفیات کی وجہ سے میں فوراً اس سے ملاقات نہ کر سکا۔ تقریباً ایک ہفتے بعد جب میں اس بچی سے ملا تو اللہ کی قسم… مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے یہ میری اپنی بیٹی ہو
اس کی معصوم حالت دیکھ کر دل اندر سے ٹوٹ گیا اور آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ میں نے فوراً فیصلہ کیا کہ اب جو بھی ہو، اس بچی کا علاج ضرور کروانا ہے۔
ہم اسے ڈاکٹر کے پاس لے گئے، پھر کوہاٹ کے ہسپتال کے چکر شروع ہوئے۔ کئی دن اسی بچی کے علاج میں گزر گئے۔ اپنی مصروفیات اور دوسرے کام ایک طرف رکھ کر، میں نے اپنی استطاعت سے بڑھ کر کوشش کی کہ اس معصوم بچی کی آنکھوں کی روشنی واپس آ سکے۔
اور آج… الحمدللہ!
اسی بچی کا آپریشن ہوا اور اللہ کے فضل و کرم سے آپریشن کامیاب رہا۔ آج مجھے اس مہینے کی سب سے بڑی خوشی ملی، سب سے بڑا سرپرائز ملا اور دل کو ایک عجیب سا سکون ملا۔
میرے دل میں ہمیشہ یہ خیال رہتا ہے کہ جو کام سب سے زیادہ ضروری ہو، اسے جلد از جلد مکمل کرنا چاہیے، کیونکہ زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں۔
الحمدللہ! دوستوں اور تمام مخیر حضرات کے تعاون سے آج یہ ممکن ہوا۔
اللہ تعالیٰ تمام تعاون کرنے والوں کو دنیا اور آخرت میں اس کا بہترین اجر عطا فرمائے اور اس معصوم یتیم بچی کی زندگی ہمیشہ روشنی، خوشیوں اور کامیابیوں سے بھر دے۔ آمین یا رب العالمین
مطاہرخان ٹرسٹ